نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ایم او سی نے متعدد کھلاڑیوں کی غیر ملکی  ٹریننگ اور مقابلوں  میں شرکت کرنے کے لیے مالی امداد کی منظوری دی

Posted On: 19 FEB 2023 2:46PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس )  کی مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے 15 اور 16 فروری کو 10 جوڈوکا، 2 بیڈمنٹن کھلاڑیوں اور 3 فینسرکی ٹریننگ اور مقابلوں (گرینڈ سلیم)  میں شرکت کے لیے مالی امداد کی منظوری دی۔

10 جوڈوکا، جن میں 3 ٹاپ ڈیولپمنٹ اور 7 این سی او ای کھلاڑی شامل ہیں، ازبکستان اور جارجیا میں 21 دنوں تک تربیت حاصل کریں گے، وہ اس عرصے کے دوران ازبکستان، جارجیا اور ترکی میں ہونے والے 3 گرینڈ سلیم مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے۔

کھلاڑیوں کی شرکت کی فیس، ہوائی جہاز کا کرایہ، رہائش/بورڈنگ، میڈیکل انشورنس لاگت، مقامی سفر، اور کھانے کے اخراجات سمیت  دیگر اخراجات اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) برداشت کرے گی۔

ایم او سی نے جرمن اوپن، آل انگلینڈ چیمپئن شپ، سوئس اوپن، اورلینس ماسٹرس، اسپین ماسٹرس، اور اورلینس ماسٹرس میں مقابلہ کرنے کے لیے دو بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے اخراجات کی بھی منظوری دی۔

فینسنگ میں  لیشرام مورامبا، شریا گپتا، اور آئنم جوبراج سنگھ کو  مارچ میں تاشقند میں ہونے والے  کیڈٹ اور جونیئر ایشین چیمپئن شپ کے لیے مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ تیراک سری ہری نٹراج کو سنگاپور نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت  کرنے اور اس ایونٹ کے لیے ان کے ذاتی کوچ نہار امین اور فزیو تھیراپسٹ کارتیکین بال وینکٹیشن کی خدمات کے لیے  مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

دو روزہ میٹنگ کے دوران، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور مختلف نیشنل فیڈریشن کے نمائندوں کے ساتھ ایم او سی کے اراکین نے آئندہ ایشیائی کھیلوں  اور پیرس اولمپک کے پہلے کے ایک سال کے لیے اپنے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

1830



(Release ID: 1900598) Visitor Counter : 108