کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کومؤثر بنانےکی منظوری دی

Posted On: 15 FEB 2023 3:49PM by PIB Delhi
  • ہر چھوٹ گئی پنچایت میں پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹی(پی اے سی ایس)کا قیام، ہر چھوٹی ہوئی پنچایت ؍گاؤں میں سرگرم ڈیری   کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور ہر ساحلی پنچایت؍گاؤں کے ساتھ ساتھ بڑی آبی اِکائیوں والی پنچایت ؍گاؤں میں سرگرم فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور موجودہ پی اے سی ایس؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو کو مضبوط کرنا۔
  • اگلے پانچ برسوں میں 2لاکھ کثیر المقاصد پی اے سی ایس ؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں   کے قیام کا افتتاحی ہدف۔
  • منصوبے کو این اے بی اے آر ڈی، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ڈی ڈی بی)اور نیشنل فیشریز ڈیولپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی)کے تعاون سے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری وزارت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کے توسط سے ’مکمل-سرکار‘وژن کا فائدہ اٹھاکر نافذ کیا جائے گا۔
  • پی اے سی ایس ؍ڈیری ؍فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو ان کی کاروباری سرگرمیوں میں نیرنگی لانے کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچے کا قیام  اور اس کی جدید کاری کی جائے گی۔
  • کسان ممبروں کو ان کی پیداوار فروخت کرنے ، ا ن کی آمدنی بڑھانے ، قرض سہولتیں حاصل کرنے اور دیہی سطح   دیگر خدمات فراہم کرنے کے لئے ضروری آگے اور پیچھے کے لنکیج مہیا کئے جائیں گے۔

 

عزت مآب وزیر جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کو مؤثر بنانے کو منظوری دے دی ہے۔عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت اور عزت مآب داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ  کی اہل رہنمائی کے تحت امداد باہمی کی وزارت ہر اچھوتی پنچایت میں سرگرم پی اے سی ایس قائم کرنے کے لئے ایک اسکیم تیار کی ہے۔ اسی طرح ہر اچھوتی پنچایت؍گاؤں میں سرگرم ڈیری کوآپریٹیو اورہر ساحلی پنچایت ؍گاؤں میں فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ساتھ ساتھ اُن پنچایت ؍گاؤں میں جہاں بڑی پانی کی اِکائیاں ہیں، سرگرم فیشری  کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور ماہی پروری ،      ماہی پروری کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کے تعلق سے موجودہ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍ماہی پروری کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو ’مکمل-سرکار’وژن سے استفادہ کرتے ہوئے قائم کی جائیں گی۔ ابتداء میں اگلے  پانچ برسوں میں 2لاکھ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو قائم کی جائیں گی۔ منصوبے پر عمل آوری کے لئے ایکشن پلان این اے بی اے آر ڈی ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ڈی ڈی بی)اور نیشنل فیشری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی)کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

موجودہ منصوبے کے تحت نفاذ کے لئے درج ذیل  اسکیموں کی شناخت کی گئی ہے:

  1. مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ:
  1. ڈیری ترقی کے لئے  قومی پروگرام(این پی ڈی ڈی)، اور
  2. ڈیری پروسیسنگ اور بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ(ڈی آئی ڈی ایف)

 

  1. ماہی پروری کا محکمہ:
  1. پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)، اور
  2. ماہی پروری اور زرعی بنیادی ڈھانچہ ترقی(ایف آئی ڈی ایف)

 

یہ پورےملک میں کسان ممبروں کو ان کی پیداوار کے فروخت کے لئے ضروری آگے اور پیچھے  کے لنکیج فراہم کرے گا۔ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، قرض سہولتیں حاصل ہوں گی اور  وہ دیگر خدمات دیہی سطح پر ہی حاصل کرسکیں گے۔جن پرائمری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو از سر نو زندہ نہیں کیا جاسکتا ہے، انہیں بند کرنے کے لئے نشان زد کیا جائے گا اور ان کے دائرہ کار میں نئی پرائمری کوآپریٹیو   سوسائٹیوں  کو قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نئے پی ے سی ایس ؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے قیام سے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ جس کے دیہی   معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ اسکیم کسانوں کو اپنی پیداوار کے لئے بہتر قیمتوں کا احساس کرنے، اپنے  بازاروں کی شکل میں توسیع کرنے اور بنیادی طور سے سپلائی چین قائم   کرنے میں اہل بنائے گی۔

داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر کے ساتھ زراعت و کسانوں کی بہبود کے وزیر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی بین ریاستی کمیٹی(آئی ایم سی) تشکیل دی گئی ہے؛جس میں مویشی پروری اور ڈیری کے متعلقہ سیکریٹریوں ؛این اے بی اے آر ڈی کے سربراہ ، این ڈی ڈی بی اور این  ایف ڈی بی کے چیف ایگزیکٹیو اس کے ممبر ہوں گے۔اس کمیٹی کو اسکیم پر باآسانی عمل آوری کے لئے ، نفاذ کے لئے شناخت کی گئی اسکیموں کے اُصول و ضوابط میں مناسب ترمیم سمیت ضروری قدم اٹھانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ ایکشن پلان پر مرتکز اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے قومی ، ریاستی اور ضلع سطح پر بھی کمیٹیو ں کی تشکیل کی گئی ہے۔

پی اے سی ایس کے دائرہ کار کو بڑھانے اور پنچایت سطح پر انہیں زندہ اقتصادی ادارہ بنانے کے لئے ان کی کاروباری سرگرمی میں نیرنگی لانے کے لئے پی اے سی ایس کے ماڈل ذیلی ضابطے وزارت کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کئے گئے ہیں۔پی اے سی ایس کے یہ ماڈل، ضابطے انہیں 25 سے زیادہ کاروباری سرگرمیاں انجام دینے میں اہل بنائیں گے، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ڈیری،ماہی پروری، گوداموں کا قیام،غذائی اجناس،کھاد، بیج، ایل  پی جی ؍سی این جی؍پیٹرول؍ڈیزل تقسیم ، مختصر مدت کی خرید اور طویل مدتی قرضہ جات،  کسٹم ہائرنگ سسٹم ،   کامن سروس سینٹر، مناسب قیمت کی دوکانیں، کمیونٹی آبپاشی، کاروباری خط وکتابت سرگرمیاں وغیرہ شامل ہے۔ یہ ماڈل اُصول و ضوابط اسٹیٹ کوآپریٹیو ایکٹ کے مطابق مناسب تبدیلیوں کے بعد تمام ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام خطوں کو 5؍جنوری 2023 کو پی اے سی ایس کے ذریعے اپنائے جانے کے لئے ارسال کئے جاچکے ہیں۔

امداد باہمی کی وزارت کے ذریعے ایک قومی کوآپریٹیو ڈاٹا بیس بھی تیار کیا جارہا ہے، جہاں ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے رجسٹرار کے تعاون سے پنچایت اور گاؤں سطح پر کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی ملک گیر میپنگ کی جارہی ہے۔ پی اے سی ایس کا ایک وسیع ڈاٹا بیس جنوری 2023 میں وضع کیا گیا تھا اور فروری کے آخر تک پرائمری ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کا بھی ایک ڈاٹا بیس تیار کیا جائے گا۔ یہ عمل پی اے سی ایس ، ڈیری اور فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعے خدمات فراہم نہیں کرنے والی پنچایتوں اور گاؤں کی  فہرست مہیا کرے گا۔نئی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے قیام کی حقیقی وقت کی نگرانی کے لئے قومی کوآپریٹیو ڈاٹا بیس اور آن لائن مرکزی پورٹل کا استعمال کیا جائے گا۔

پی اے سی ایس ؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو ان کے متعلقہ اضلاع اور ریاستی سطح کی فیڈریشنوں سے جوڑا جائے گا۔’مکمل-سرکار‘ وژن کا فائدہ اُٹھاکریہ سوسائٹیاں اپنی سرگرمیوں میں نیرنگی لانے کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچے کے قیام اور جدید کاری میں اہل ہوں گی۔ جیسے دودھ کی جانچ کرنے والی لیباریٹری، بلک ملک کولر، ملک پروسیسنگ اِکائیاں، بایوفلاک  تالابوں کی تعمیر، مچھلی کیوسک ،ہیچری کا فروغ، گہرے سمندر میں مچھلی پکڑنے کے جہازوں کو تحویل میں لینا وغیرہ۔

پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس)، ان کی تعداد تقریباً 98995 ہے اور جن کے ممبروں کی بنیاد 13کروڑ ہے۔ ملک میں جزوقتی کوآپریٹیو قرض (ایس ٹی سی سی)ڈھانچے کی سب سے نچلی سطح ہے، جو کم اور درمیانی   مدت کے قرض فراہم کرتی ہے اور ممبرکسانوں کو دیگر اِن پٹ خدمات ، جیسے بیج ، کھاد، کیڑا مار دواؤں کی تقسیم وغیرہ فراہم کرتی ہیں۔ انہیں این ے بی اے آر ڈی کے ذریعے 352 ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینکوں (ڈی سی سی بی)اور 34ریاستی کوآپریٹیو بینکوں(ایس ٹی سی بی)کے توسط سے دوبارہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔پرائمری ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹیاں ، جو تعداد میں تقریباً 199182 ہیں اور اس کے تقریباً 1.5کروڑ ممبر ہیں۔کسانوں سے دودھ کی خرید، دودھ کی جانچ کرنے کی سہولتیں، جانوروں کے چارے کی فروخت، توسیعی خدمات وغیرہ فراہم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

پرائمری فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیاں تعداد میں تقریباً 25297 ہیں اور تقریباً 38لاکھ اس کے  ممبر ہیں۔یہ سوسائٹیاں سماج کے حاشیے پر رہنے والی برادریوں کی کفالت کا ذریعہ ہے، انہیں خریدو  فروخت کی سہولت فراہم کرتی ہیں، مچھلی پکڑنے کے آلات کے حصول میں مدد ، مچھلی بیج اور ان کے چارے کی خرید میں مدد کرتی ہیں اور یہ ممبروں کو محدود سطح پر قرض سہولتیں بھی فراہم کرتی ہیں۔

 ہرچند کہ اب بھی 1.6لاکھ پنچایتیں پی اے سی ایس سے محروم ہے اور تقریباً 2لاکھ پنچایتوں میں ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹی نہیں ہے۔ ملک کی دیہی معیشت کو برقرار رکھنے کے لئے ان بنیادی سطح کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعے ادا کئے گئے اہم رول کو دیکھتے ہوئے ملک نے کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے، زمینی   سطح تک اس کی رسائی کومزید گہرا کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام پنچایتوں ؍گاؤں کا احاطہ کرنے کے لئے ایسی سوسائٹیوں کو قائم ،نیز ٹھوس کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

                                           

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 1695)


(Release ID: 1899567) Visitor Counter : 193