وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے امریکہ  کے عزت مآب صدر جناب جوزف آر بائیڈن  کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی


وزیر اعظم نے ہندوستان-امریکہ کے جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے گہرے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں تمام میدانوں میں مضبوط ترقی ہوئی ہے

دونوں قائدین نے ایئر انڈیا اور بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کیا جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی ایک روشن مثال ہے جس سے دونوں ممالک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی

وزیر اعظم نے بوئنگ اور دیگر امریکی کمپنیوں کو ہندوستان میں شہری ہوا بازی کے شعبے میں توسیع کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی

دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) سے متعلق پہل کی پہلی میٹنگ کا خیرمقدم کیا اور خلا، سیمی کنڈکٹرز، دفاع اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی شدید خواہش کا اظہار کیا

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان متحرک اور باہمی طور پر فائدہ مند عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا

دونوں رہنما اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان کی جاری جی 20صدارت کے دوران رابطے میں رہنے پر متفق ہیں

Posted On: 14 FEB 2023 9:50PM by PIB Delhi

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوزف آر بائیڈن کے ساتھ ایک گرمجوشی اور نتیجہ خیز فون کال کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر بائیڈن نے ہندوستان-امریکہ کے جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے گہرے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں تمام ڈومینز یا میدانوں میں مضبوط ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے ایئر انڈیا اور بوئنگ کے درمیان ایک تاریخی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی ایک روشن مثال ہے جس سے دونوں ممالک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے بوئنگ اور دیگر امریکی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان میں شہری ہوابازی کے شعبے میں توسیع کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقع سے استفادہ کریں۔

دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) سے متعلق پہل کی پہلی میٹنگ کا خیرمقدم کیا، اور خلاء، سیمی کنڈکٹرز، سپلائی چین، دفاعی تعاون اور مشترکہ پیداوار میں دوطرفہ تعاون، ترقی اور علم اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے متحرک تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جو باہمی طور پر فائدہ مند رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان کی جاری جی20 صدارت کے دوران رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1660



(Release ID: 1899269) Visitor Counter : 131