وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بینکنگ ریگولیشن  ایکٹ میں ترمیمات ، بینکنگ کمپنیز ایکٹ اور ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ  میں بینکنگ حکمرانی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ  میں بہتری لانے کی تجویز پیش کی گئی ہے


سرمایہ کاروں کو  غیر دعوے والے حصص کا دعویٰ کرنے اور  غیر ادائیگی والے منافع کو آسانی سے حاصل کرنے کی خاطر ایک مربوط پورٹل  قائم کرنے کی تجویز ہے

ڈجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کے لئے مالی معاونت 24-2023 ء میں جاری رہے گی

خواتین یا لڑکیوں کے نام پر دو لاکھ روپئے تک  جمع کرنے کی سہولت کے ساتھ مہیلا سماّن سیونگ سرٹیفکیٹ   کا اعلان

بزرگ شہریوں  کے لئے بچت اسکیم  میں  زیادہ سے زیادہ ڈپوزٹ کی حد کو 15 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کیا گیا

ماہانہ آمدنی اکاؤنٹ اسکیم کے لئے ڈپازٹ کی زیادہ سے زیادہ حد کو بڑھایا جائے گا

Posted On: 01 FEB 2023 1:09PM by PIB Delhi

مالی سیکٹر میں  مسلسل اصلاحات اور ٹیکنا لوجی کے اختراعی استعمال کے ساتھ بھارت میں مالی منڈیوں میں استحکام آیا ہے ۔ مرکزی بجٹ24-2023 ء میں مالی سیکٹر کو مزید مستحکم کرنے  کی تجویز ہے ۔ خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے  مرکزی بجٹ 24-2023 ء آج پارلیمنٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امرت کال کے لئے ہمارے ویژن میں مضبوط سرکاری فنڈ اور ایک مستحکم مالی سیکٹر کے ساتھ ٹیکنا لوجی اور علم پر مبنی معیشت شامل ہے ۔

بینکنگ سیکٹر میں حکمرانی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ میں بہتری

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ بینکنگ میں حکمرانی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ میں اضافہ کرنے کی خاطر بینکنگ ریگو لیشن ایکٹ ، بینکنگ کمپنیز ایکٹ اور ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ میں کچھ ترمیمات کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

image0012RW6.jpg

ڈاٹا پروسیسنگ کا  مرکزی سینٹر

‘‘ وزیر خزانہ نے کہا کہ  کمپنیز ایکٹ کے تحت فیلڈ آفیسروں  کے پاس داخل کئے گئے مختلف فارموں   کے کام کو مرکزی طور پر  پورا کرنے کی خاطر  ڈاٹا کا ایک  مرکزی پروسینگ   سینٹر قائم کرنے کی تجویز ہے ۔

حصص اور اُن پر منافع   کا دعویٰ

وزیر خزانہ نے کہا کہ   انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی  سے غیر دعوے والے حصص  اور غیر  ادا شدہ منافع  کا  دعویٰ کرنے کی خاطر  سرمایہ کاروں کے لئے  ایک مربوط آئی ٹی پورٹل  قائم کرنے کی تجویز ہے ۔

ڈجیٹل ادائیگیاں

ڈجیٹل ادائیگیاں  مختلف طبقوں اور سماج کے مختلف حلقوں میں  ، معیشت کے تمام شعبوں میں وسیع طور پر قبول کی جا رہی ہیں ۔  پچھلے سال کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ  سال 2022 ء میں ،  ڈجیٹل لین دین میں 76 فی صد  ، جب کہ قدر میں 91فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کے لئے مالی تعاون 24-2023 ء میں بھی جاری رہے گا ۔

image00224BY.jpg

آزادی کا امرت مہوتسو مہیلا سماّن بچت پتر

خواتین  کو  اقتصادی طور پر با اختیاربنانا پورے بجٹ میں بہت اہم رہا ہے اور آزادی کا امرت مہوتسو کو یاد کرتے ہوئے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ مارچ ، 2025 ء تک دو سال کے عرصے کے لئے یکمشت نئی اور چھوٹی بچت اسکیم ، مہیلا سماّن سیونگ سرٹیفکیٹ دستیاب کرائے جائیں گے ۔   اس میں  خواتین یا لڑکیوں کےنام پر  دو سال تک کے لئے 7.5 فی صد کی شرح سود   کے ساتھ دو لاکھ روپئے تک جمع کرانے کی سہولت  فراہم کی جا ئے گی اور جزوی رقم نکالنے  کی سہولت میسر ہو گی ۔

بزرگ شہری

بزرگ شہریوں کو با اختیار بنانے کی خاطر وزیر خزانہ نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی بچت اسکیم کے لئے رقم جمع کرانے کی زیادہ سے زیادہ حد کو 15 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کیا جائےگا ۔ اس کے علاوہ ، ماہانہ آمدنی اکاؤنٹ اسکیم کے لئے جمع کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد کو بھی  4.5 لاکھ روپئے سے بڑھا کر ، واحد اکاؤنٹ کے لئے 9 لاکھ روپئے اور مشترکہ اکاؤنٹ کے لئے 15 لاکھ روپئے کیا جائے گا ۔

ڈاٹا امبیسی   

اُن ملکوں کے لئے ، جو ڈجیٹل سولوشنس کو جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں ، انہیں جی آئی ایف ٹی – آئی ایف ایس سی میں اپنی ڈاٹا امبیسی قائم کرنے سہولت فراہم کی جائے گی ۔

تمسکات  کی مارکیٹ میں صلاحیت سازی

          تمسکات کی مارکیٹ میں کارکنوں اور پیشہ ور افراد کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرنے کی خاطر بجٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ سیبی کو  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سکیورٹی مارکیٹ میں  تعلیم کے لئے ضابطوں اور معیارات تیار کرنے ، ریگولیٹ کرنے ، برقرار رکھنے اور نافذ کرنے کا اختیار دیا جائے گا ۔ اسے ڈگریاں ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ  کو تسلیم کرنے کا بھی اختیار دیا جائے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ) 

U.No. 1075


(Release ID: 1895399) Visitor Counter : 228