وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

157نئے نرسنگ کالج قائم کئے جائیں گے


متاثر  ہ قبائلی علاقوں میں 7 کروڑ لوگوں کی یونیورسل جانچ کے ساتھ سیکل سیل انیمیا ایلی منیشن مشن کا آغاز کیا جائے گا

سرکاری اور نجی شعبوں کے ذریعہ تعاون کے ساتھ تحقیق اور اختراع کی حوصلہ افزائی کے لئےچنیدہ آئی سی ایم آر تجربہ گاہوں میں سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی

فارماسیوٹیکلز  میں تحقیق او ر اختراع  کو فروغ دینے کے لئے نئے پروگرام کا اعلان کیا گیا

طبی آلات کے لئے وقف کثیر موضوعاتی کورسیز کے واسطے موجودہ اداروں  میں مدد فراہم کرائی جائے گی

Posted On: 01 FEB 2023 1:31PM by PIB Delhi

ایک خوشحال  اورشمولیت والے ہندستان کے ویژن ،جس میں ترقی کا فائدہ  تمام خطوں اور شہریوں ، خصوصی طور پر ہمارے نوجوانوں ، خواتین، کسانوں، اوبی سی،درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کو ملے، کے پیش نظرآج پارلیمنٹ میں  خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ 24-2023 پیش کیا۔

نئے نرسنگ کالج

انڈیا@ 100اور امرت کال کے ویژن کے مطابق وزیر خزانہ نے 2014 سے اب تک قائم کئے گئے موجودہ 157 میڈکل کالجوں کی کو-لوکیشن میں 157 نئے نرسنگ کالج قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکل سیل انیمیا ایلی منیشن مشن

محترمہ  نرملا سیتا رمن نے سیکل سیل انیمیا ایلی منیشن مشن کا بھی اعلان کیاجو متاثر ہ قبائلی علاقوں میں 40 سال تک کی عمر والے  سات کروڑ  لوگوں میں بیداری پھیلائے  گا اور ان کی یونیورسل جانچ کرائے گا  اور مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعہ صلاح و مشورہ کا انتظام کرے گا۔

 

 

آئی سی ایم آر تجربہ گاہیں آر اینڈ ڈی کے لئے دستیاب ہوں گی:

وزیر خزانہ نے کہا کہ طبی شعبے میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے  کے مقصد سے سرکاری اور پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کی فیکلٹی اور نجی شعبوں کی آر اینڈ ڈی  ٹیموں کے لئے چنیدہ  آئی سی ایم آر تجربہ گاہوں میں سہولیات دستیاب کرائی  جائیں گی۔

فارما سیکٹر میں تحقیق اور اختراع

وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ فارماسیوٹیکلز میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کےلئے مہارت کےمراکز کے ذریعہ ایک نیا پروگرام شروع کیا جائےگا۔  انہو ں نےکہا ’’ہم مخصوص ترجیحی شعبوں میں تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری کے لئے  صنعت کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔

طبی آلات کے لئے وقف کثیر موضوعاتی کورسیز

میڈیکل شعبے میں مستقبل کے لئے میڈیکل ٹکنالوجیز اور اعلی سطحی مینوفیکچرنگ  کی اہمیت پر  روشنی ڈالتے ہوئے  محترمہ نرملا سیتا رمن نےکہا کہ مستقبل کی میڈیکل ٹکنالوجیز اعلی سطح مینوفیکچرنگ  اور تحقیق کے لئے  ہنریافتہ افرادی قوت کی دستیاب کو یقینی بنانے کے واسطے موجودہ اداروں میں طبی آلات کے لئے وقف  کثیر موضوعاتی کورسیز کی مدد کی جائے گی۔

.*****

 

 ش ح۔ ا گ  ۔ ج

UNO-1085


(Release ID: 1895396) Visitor Counter : 208