وزارت خزانہ
نوجوانوں کو بااختیار بنانےاور ’’امرت پیڑھی‘‘ کے خوابوں کو پوراکرنے میں مدد کے لیے قومی تعلیمی پالیسی بنائی گئی
لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 شروع کی جائے گی
مختلف ریاستوں میں 30 اسکل انڈیا انٹر نیشنل سینٹر قائم کئے جائیں گے
تین سالوں میں 47 لاکھ نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر شروع کیا جائے گا
Posted On:
01 FEB 2023 1:22PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملاسیتارمن نے آج یکم فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-24 پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ‘امرت پیڑھی’ کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کے لیے ہم نے ہنرمندی کے فروغ پر مرکوز قومی تعلیمی پالیسی بنائی ہے، بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے میں معاون اقتصادی پالیسیاں اپنائی ہیں اور کاروبار کے مواقع کی حمایت کی ہے۔
مرکزی بجٹ 2023-24 میں سات ترجیحات کو اپنایا گیا ہے، جو ایک دوسرے کا تکملہ ہیں اور ‘سپت رشی’ کے طور پر امرکال میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔ نوجوانوں کی طاقت ہماری ترجیحات والے شعبوں میں سے ایک ہے۔
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا4.0
وزیرخزانہ نے اعلان کیا کہ اگلے تین سالوں میں لاکھوں نوجوانوں کو ہنرمندی فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 شروع کی جائے گی۔ آن جاب ٹریننگ، صنعتی شراکت داری اور صنعتوں کی ضرورتوں کے ساتھ نصابوں کا خاکہ تیار کرنے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ یوجنا انڈسٹری 4.0 جیسے کوڈنگ ، اے آئی (مصنوعی ذہانت)، روبوٹکس، میکاٹرانکس، آئی او ٹی، 3 ڈی پرنٹنگ، ڈرونوں اور سافت اسکل جیسے نئے دور کے نصابوں کو شامل کرے گی۔
محترمہ سیتارمن نے نوجوانوں کو بین الاقوامی مواقع کےلیے ہنرمندی فراہم کرنے کی خاطر الگ الگ ریاستوں میں 30 اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔
قومی اپرینٹس شپ کے فروغ کی اسکیم
محترمہ سیتارمن نے اعلان کیا کہ کل ہند قومی اپرینٹس شپ کے فروغ کی اسکیم کے تحت تین سالوں میں 37 لاکھ نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر شروع کیا جائے گا۔
مربوط اسکل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم
محترمہ سیتارمن نے بتایا کہ درج ذیل مربوط اسکل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی شروعات کرکے ہنرمندی کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کو مزید وسعت بخشی جائے گی۔ اس کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ:
- مانگ پر مبنی باقاعدہ ہنرمندی کے فروغ کو آگے بڑھائے گا
- ایم ایس ایم ای سمیت آجروں کے ساتھ جڑے گا اور
- صنعت کارانہ اسکیموں تک رسائی فراہم کرے گا۔
********** **
( ش ح ۔ق ت ۔ ت ع )
U.No. : 1081
(Release ID: 1895379)
Visitor Counter : 196