وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

‏وبائی مرض کے عالمی جھٹکے اور روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں ہونے والے اجناس کے بحران کی صورت حال ختم ہونے کے بعد، بھارتی معیشت آنے والی دہائی میں تیزی سے ترقی کرے گی‏


‏بینکنگ، نان بینکنگ اور کارپوریٹ سیکٹرز کی بہتر بیلنس شیٹس کے ساتھ، ایک نیا کریڈٹ سائیکل شروع ہوا ہے جیسا کہ گذشتہ مہینوں‏ ‏میں بینک کریڈٹ میں دوعددی نموسے ظاہر ہوتا ہے

معیشت نے زیادہ سے زیادہ رسمی کاری، اعلی مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی پر مبنی اقتصادی اصلاحات ‏ کے ذریعہ پیدا ہونے والے معاشی مواقع کے نتیجے میں کارکردگی سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے

بھارت کی ترقی کا امکان وبائی مرض سے پہلے کے برسوں کے مقابلے میں بہتر لگتا ہے اور وسطی مدت میں بہتر نمو کا امکان ہے

بھارت کی اقتصادی ترقی میں مدد کے لیے مضبوط وسط مدتی نمو ‏کے عوامل موجود ہیں

2014-2022 کے درمیان کی گئی مختلف اصلاحات نے بھارتی معیشت‏ ‏کو گزربسر اور کاروبار‏ ‏ کرنے میں آسانی بڑھانے کی اصلاحات پر زور دیا

Posted On: 31 JAN 2023 1:59PM by PIB Delhi

‏2014-2022 کی مدت کے دوران، بھارتی معیشت نے وسیع پیمانے پر ڈھانچہ جاتی اور انتظامی اصلاحات کیں جس نے معیشت کی مجموعی کارکردگی کو بڑھا کر اس کے بنیادی اصولوں کو مضبوط کیا۔ مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اقتصادی جائزے 2022-23 میں کہا کہ گزر بسر کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے پر بنیادی زور دیتے ہوئے، یہ اصلاحات عوامی بہبود کی تخلیق کرنے، اعتماد پر مبنی حکمرانی کو اپنانے، ترقی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ تعاون اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانےکے وسیع اصولوں پر مبنی ہیں۔ ‏

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FPBN.jpg

‏اقتصادی جائزے میں یہ بات کو اجاگر کی گئی ہے کہ حکومت کے ذریعے کی گئی مذکورہ اصلاحات معیشت میں عارضی جھٹکوں کی وجہ سے شرح نمو میں کمی کا شکار ہوئی ہیں۔ تاہم، موجودہ دہائی میں، مضبوط وسط مدتی ترقی کے عوامل کی موجودگی امید فراہم کرتی ہے کہ وبائی مرض کے یہ عالمی جھٹکے اور 2022 میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ختم ہونے کے بعد، بھارتی معیشت آنے والی دہائی میں تیزی سے ترقی کرنے کے لیے تیار ہے۔‏

‏نئے بھارت کے لیے اصلاحات - سب کا ساتھ سب کا وکاس‏

‏اقتصادی جائزے کے مطابق 2014 سے پہلے کی جانے والی اصلاحات بنیادی طور پر مصنوعات اور کیپٹل مارکیٹ کی جگہ کو پورا کرتی تھیں۔ وہ ضروری تھے اور 2014 کے بعد بھی جاری رہے۔ تاہم حکومت نے گذشتہ آٹھ برسوں میں ان اصلاحات کو ایک نئی جہت دی ہے۔ زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے اور معاشی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بنیادی زور دینے کے ساتھ، اصلاحات معیشت کی ممکنہ نمو کو بڑھانے کے لیے اچھی طرح سے رکھی گئی ہیں. اصلاحات کے پیچھے وسیع تر اصول ‏‏عوامی اشیاء کی تخلیق، اعتماد پر مبنی حکمرانی کو اپنانا، ترقی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانا تھے۔‏‏ جائزے ‏‏ میں کہا گیا ہے کہ یہ نقطہ نظر حکومت کی ترقی اور ترقی کی حکمت عملی میں ایک مثالی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، جس میں ترقیاتی عمل میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین شراکت داری قائم کرنے پر زور دیا گیا ہے، جہاں ہر ایک ترقیاتی فوائد (سب کا ساتھ، سب کا وکاس) میں حصہ ڈالتا ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتا ہے‏‏۔‏

‏مواقع، استعداد کار اور گزربسر کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے عوامی بہبود کی تخلیق‏

‏اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند برسوں میں، جب کہ غیر مالیاتی کارپوریٹ سیکٹر بیلنس شیٹ کی پریشانیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنے سے قاصر تھا ، پالیسی عزم اور بنیادی ڈھانچے کے لیے کیے گئے اخراجات میں بڑی چھلانگ اب نظر آرہی ہے، جس سے معاشی ترقی کو تقویت ملی ہے۔ ایسا کرتے ہوئے، حکومت نے آنے والی دہائی میں نجی سرمایہ کاری اور ترقی میں کراؤڈنگ کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ فزیکل بنیادی ڈھانچہ پر زور دینے کے علاوہ، گذشتہ چند برسوں کے دوران پبلک ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر حکومت کا زور افراد اور کاروباری اداروں کی اقتصادی صلاحیت کو بڑھانے میں انقلاب آفریں ثابت ہوا ہے۔ غیر ڈیجیٹل شعبوں کے ساتھ اپنے مضبوط روابط کے ساتھ، ڈیجیٹلائزیشن مختلف چینلوں کے ذریعے ممکنہ اقتصادی ترقی کو مستحکم کرتا ہے۔ ان میں سے کچھ، جیسے اعلی مالی شمولیت، زیادہ رسمی کاری، کارکردگی میں اضافہ اور بہتر مواقع ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024YFC.jpg

‏اعتماد پر مبنی حکمرانی‏

‏اقتصادی جائزے کے مطابق حکومت اور شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان اعتماد پیدا کرنے سے سرمایہ کاروں کے جذبات میں بہتری، کاروبار کرنے میں آسانی اور زیادہ موثر حکمرانی  کے ذریعے کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ پچھلے آٹھ برسوں کے دوران اس سمت میں مستقل اصلاحات کی گئی ہیں۔ دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن کوڈ (آئی بی سی) اور رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) قانون (آر ای آر اے) جیسی اصلاحات کے ذریعے ریگولیٹری فریم ورک کو آسان بنانے سے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت معمولی معاشی عدم تعمیل کو جرم سے پاک قرار دینا، 25000 غیر ضروری تعمیلات کو ختم کرکے عمل درآمدکو آسان بنانا، 1400 سے زیادہ پرانے قوانین کو منسوخ کرنا، اینجل ٹیکس کو ختم کرنا اور بھارت میں واقع اثاثوں کی بیرون ملک بالواسطہ منتقلی پر سابقہ ٹیکس کو ختم کرنا، غیر متضاد پالیسی ماحول کو یقینی بنانا حکومت کے عزم کا اشارہ ہے۔ خاص طور پر 2014 کے بعد کے عرصے میں ملک میں ٹیکس کے نظام میں خاطر خواہ اصلاحات کی گئی ہیں۔ ٹیکس پالیسی اصلاحات جیسے متحدہ جی ایس ٹی کو اپنانا، کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں کو کم کرنا، خودمختار دولت فنڈز اور پنشن فنڈز کو ٹیکسوں سے استثنیٰ دینا، اور ڈیویڈنڈ ڈسٹری بیوشن ٹیکس کو ختم کرنا ، ان اقدامات سے افراد اور کاروباری اداروں پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوا ہے، نیز معیشت سے تخریبی ترغیبات ختم ہوئی ہیں۔‏

‏ترقی میں شریک شراکت دار کے طور پر نجی شعبے کو فروغ دینا‏

جائزے میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے بعد کے عرصے میں حکومت کی پالیسی کے پیچھے کارفرما ایک بنیادی اصول ترقی کے عمل میں شراکت دار کے طور پر نجی شعبے کے ساتھ مشغول ہونا رہا ہے۔ اس طرح خود کفیل بھارت کے لیے نئی پبلک سیکٹر انٹرپرائز پالیسی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ پی ایس ایز میں حکومت کی موجودگی کو صرف چند اسٹریٹجک شعبوں تک محدود کرکے اعلی کارکردگی کے فوائد حاصل کیے جاسکیں۔ بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور صنعتوں میں برآمدات کو بڑھانے کے لیے خودکفیل بھارت اور میک ان انڈیا پروگراموں کے تحت اہم اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ نیشنل لاجسٹکس پالیسی (2022) کا آغاز لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے اور اسے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کے لیے ایک وسیع لاجسٹک ایکو سسٹم بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایف ڈی آئی پالیسی کو لبرل بنانے کے نتیجے میں گذشتہ دہائی کے دوران بھارت میں مجموعی ایف ڈی آئی بہاؤ میں واضح ساختی تبدیلی آئی ہے۔ دفاع، کان کنی اور خلا جیسے اسٹریٹجک شعبوں کو نجی شعبے کے لیے کھولنے سے معیشت میں کاروباری مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ ایم ایس ایم ایز کو درپیش ڈھانچہ جاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اصلاحات بھی حالیہ برسوں میں صنعتی پالیسی کا ایک اہم حصہ رہی ہیں۔‏

‏زراعت میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ‏

اقتصادی جائزے کے مطابق، بھارت میں زرعی شعبے میں گذشتہ چھ برسوں کے دوران اوسط سالانہ ترقی کی شرح 4.6 فیصد رہی ہے۔ یہ ترقی جزوی طور پر مون سون کے اچھے برسوں کی وجہ سے ہے اور جزوی طور پر زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف اصلاحات کی وجہ سے ہے۔ سوائل ہیلتھ کارڈ، مائیکرو ایریگیشن فنڈ اور نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری جیسی پالیسیوں نے کسانوں کو وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے اور کاشت کاری کی لاگت کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی اوز) اور نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ (ای-این اے ایم) ایکسٹینشن پلیٹ فارم کے فروغ نے کسانوں کو بااختیار بنایا ہے، ان کے وسائل میں اضافہ کیا ہے، اور انھیں اچھا منافع حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ایگری بنیادی ڈھانچہ فنڈ (اے آئی ایف) نے مختلف زرعی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق میں مدد کی ہے۔ کسان ریل خاص طور پر خراب ہونے والی ایگروہارٹی اجناس کی نقل و حمل کو پورا کرتی ہے۔ جائزے کے مطابق، ان تمام اقدامات کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافے کو مدد دینااور درمیانی مدت میں مجموعی اقتصادی ترقی میں اس کے کردار کو برقرار رکھنا ہے۔‏

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030PPC.jpg

 

‏2014-22 کے دوران معیشت کو جھٹکے

‏اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ 1998-2002 کے دوران تبدیلی لانے والی اصلاحات کا آغاز کیا گیا لیکن اس سے شرح نمو میں کمی واقع ہوئی۔ اس رجحان کو بیرونی عوامل اور گھریلو مالیاتی شعبے کی صفائی کے نتیجے میں آنے والے ایک ہی جھٹکے سے منسوب کیا گیا تھا، جو 1998 سے 2002 تک نمو کے فوائدپر غالب رہے ۔ 2003 تک، جب یہ جھٹکے ختم ہو گئےتھے، بھارت نے عالمی تیزی میں حصہ لیا اور اعلی شرح سے ترقی کی۔ اسی طرح، موجودہ تناظر میں، جب وبائی مرض کے عالمی جھٹکے اور 2022 میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ختم ہوجائے گا تب بھارتی معیشت آنے والی دہائی میں اپنی صلاحیت کے مطابق ترقی کرنے کے لیے اچھی طرح تیار ہوگی۔‏

‏اس دہائی میں ترقی کے عوامل (2023-2030)‏

‏اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ وبائی مرض کے صحت اور معاشی جھٹکے اور 2022 میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ختم ہو گیا ہے، اس طرح بھارتی معیشت آنے والی دہائی میں اپنی صلاحیت کے مطابق ترقی کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے، جیسا کہ 2003 کے بعد معیشت کی ترقی کے تجربے میں ہوا تھا۔ اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری، غیر بینکاری اور کارپوریٹ شعبوں کی بہتر اور صحت مند بیلنس شیٹ کے ساتھ، ایک نیا کریڈٹ سائیکل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے، جو پچھلے مہینوں میں بینک کریڈٹ میں دوعددی کی نمو سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ توقع کرنے کی بنیادی وجہ ہے کہ بھارت کی ترقی کا امکان وبائی مرض سے پہلے کے برسوں کے مقابلے میں بہتر ہوگا۔‏

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042JC6.jpg

 

جائزے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اصلاحات اور اس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ رسمی کاری، اعلی مالی شمولیت اور زیادہ اقتصادی مواقع کے لحاظ سے کارکردگی میں اضافہ درمیانی مدت میں بھارت کی اقتصادی ترقی کا دوسرا سب سے اہم محرک ہوگا۔ پیداواری صلاحیت بڑھانے والی یہ اصلاحات اور حکومت کے ہنرمندی کے اقدامات سے آنے والے برسوں میں ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کے فوائد حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔‏

‏بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جائزے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے پاس عالمی سپلائی چین کے تنوع سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں عالمی تجارتی تناؤ،وبائی مرض کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل اور یورپ میں تنازعات کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بے نظیر خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پالیسی فریم ورک کو فعال بنانے کے ساتھ، بھارت خود کو دوسرے ممالک کے لیے سرمائے میں تنوع کے لیے ایک قابل اعتماد منزل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ‏

‏اس طرح، بھارت کی ترقی کا امکان وبائی مرض سے پہلے کے برسوں کے مقابلے میں بہتر لگتا ہے، اور بھارتی معیشت وسطی مدت میں اپنی صلاحیت کے مطابق نمو کرنے کے لیے تیار ہے۔‏

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1042


(Release ID: 1895057) Visitor Counter : 195