وزیراعظم کا دفتر

‏ وزیر اعظم نے بھارت کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا‏

Posted On: 26 JAN 2023 9:02PM by PIB Delhi

‏وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات بھجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ‏

‏آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے لکھا:

‏’’شکریہ وزیر اعظم @AlboMP۔ آسٹریلیا ڈے کے موقع پر آپ کو اور آسٹریلیا کے دوست عوام کو مبارکباد۔‏‘‘

‏نیپال کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے لکھا:

‏’’ @cmprachanda جی آپ کی نیک خواہشات کے لیے کا شکریہ!‘‘

بھوٹان کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے لکھا:

‏’’ ڈاکٹر لوٹے شیرنگ  @PMBhutan نیک خواہشات کے لیے آپ کا بے حد شکریہ!  بھارت دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھوٹان کے ساتھ اپنی منفرد شراکت داری کے لیے عہد بستہ ہے۔‘‘‏

‏مالدیپ کے صدر کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے لکھا:

‏’’صدر @ibusolih، آپ کی گرمجوشانہ مبارکباد کے لیے بے حد شکریہ۔ مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر بھارت اور مالدیپ کی شراکت داری کے ذریعہ حاصل کی گئی پائیدار ترقی کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘‘‏

‏اسرائیلی وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے لکھا:

’’‏وزیر اعظم نے @netanyahu کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے لیے آپ کی پرجوش امنگوں کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرامید ہیں۔‏‘‘

‏فرانس کے صدر کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے لکھا:

’’‏ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر میرے پیارے دوست @EmmanuelMacron آپ کی گرمجوشانہ مبارکباد کے لیے شکر گزار ہوں۔ میں بھارت کی جی 20 صدارت کی کامیابی اور بھارت فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کی 25 ویں سالگرہ کے لیے مل کر کام کرنے کے آپ کے عزم کو ساجھا کرتا ہوں۔ بھارت اور فرانس مل کر عالمی بہبود کے لیے ایک طاقت ہیں۔‘‘

‏ماریشس کے وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے لکھا:

‏’’شکریہ، وزیر اعظم @KumarJugnauth. جدید جمہوریہ کی حیثیت سے اپنے مشترکہ سفر میں، ہمارے دونوں ممالک عوام پر مرکوز ترقی میں قریبی شراکت دار رہے ہیں۔‏

‏ماریشس کے ساتھ اپنی خوشگوار شراکت داری کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرامید ہیں۔‏‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 891



(Release ID: 1894040) Visitor Counter : 128