خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند کل گیارہ بچوں کو چھ زمروں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے اعتراف میں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2023 سے نوازیں گی
وزیر اعظم انعام یافتہ بچوں سے 24 جنوری کو ملیں گے
عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی بھی بچوں سے ملیں گی ،انھیں مبارکباد دیں گی اور اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی بھی موجود ہوں گے
گیارہ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان انعام یافتہ بچوں میں چھ لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں
پی ایم اآر بی پی کے ہر انعام یافتہ بچے کو ایک تمغہ ، ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ایک سند پیش کی جائے گی
Posted On:
22 JAN 2023 10:48AM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کل 23 جنوری 2023 کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے گیارہ بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2023 سے سرفراز کریں گی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار پانے والے بچوں سے 24 جنوری 2023 کو ملیں گے۔
عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی 24 جنوری کو بچوں سے ملیں گی اور مخصوص زمروں کے تحت ان بچوں کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہیں گی۔ اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی بھی بہ نفس نفیس موجود ہوں گے۔
حکومت ہند بچوں کی غیر معمولی کامیابی کے اعتراف میں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطا کرتی ہے۔ یہ انعامات پانچ سے اٹھارہ سال کے درمیان عمر والے بچوں کو دیئے جاتے ہیں۔ چھ زمروں کے تحت یہ انعام عطا کئے جاتے ہیں جو ہیں:۔ آرٹ اینڈ کلچر ،بہادری، اختراع، تعلیمی استعداد، سماجی خدمت اور کھیل کود۔ پی ایم اآر بی پی کے ہر انعام یافتہ بچے کو ایک تمغہ ، ایک لاکھ روپے نقد اور ایک سند دی جاتی ہے۔
اس سال پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ملک کے تمام خطوں سے چنے گئے گیارہ بچوں کو فن وثقافت (4) بہادری،(1) اختراع (2) سماجی خدمت (1) اور کھیل کود (3) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عطا کئے جارہے ہیں۔
****
U.No:726
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1892798)
Visitor Counter : 189