امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن کے وزیر جناب امت شاہ نے  قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو اس کے 18 ویں  یوم تاسیس کے موقع پر مبارک باد دی


این ڈی آر ایف  کا سفر پیشہ وارانہ مہارت کے تئیں حوصلے اور  عزم کے مثالی اقدام سے پُر ہے

میں انہیں، اُن تمام زندگیوں کو بچانے کے لئے سلام کرتا ہوں، جو انہوں نے اپنی زندگی کو  خطرے میں ڈال کر بچائی ہیں

Posted On: 19 JAN 2023 12:14PM by PIB Delhi

مرکزی و زیر داخلہ اور کوآپریشن کے وزیر جناب امت شاہ نے  قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو اس کے 18 ویں  یوم تاسیس کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ ‘‘ این ڈی آر ایف کے  شجاعت مندوں کو ، اُن کے یوم تاسیس  کے موقع پر میری  طرف سے بہترین نیک خواہشات۔ این ڈی آر ایف  کا سفر،  پیشہ وارانہ مہارت کے تئیں حوصلے اور  عزم کے مثالی اقدام سے پُر ہے۔ میں انہیں، اُن تمام زندگیوں کو بچانے کے لئے سلام کرتا ہوں، جو انہوں نے اپنی زندگی کو  خطرے میں ڈال کر بچائی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-633



(Release ID: 1892142) Visitor Counter : 102