صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان کے ذریعے جی 20 کی صدارت


جی 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 18 سے 20 جنوری تک کیرالہ کے ترواننت پورم میں منعقد ہوگی

Posted On: 16 JAN 2023 2:16PM by PIB Delhi

ہندوستان کے ذریعے جی 20 کی صدارت کے تحت پہلی ہیلتھ ورکنگ گروپ کی میٹنگ 18 سے 20 جنوری، 2023 تک کیرالہ کے ترواننت پورم میں ہوگی۔ ایک اہم سنگ میل کے طور پر، ہندوستان نے یکم دسمبر، 2022 کو جی 20 کی صدارت سنبھالی ہے۔ ہندوستان اس وقت انڈونیشیا، ہندوستان اور برازیل پر مشتمل جی 20 ٹروکیا کا حصہ ہے، ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ ٹروکیا تین ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جی 20 کی ہندوستان کی صدارت جامع، عمل پر مبنی اور فیصلہ کن ہوگی۔ عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا موضوع: ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ ہندوستان کے ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے فلسفے کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ دنیا کے لیے ایک واضح اپیل ہے کہ وہ وبائی امراض کے بعد ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں۔

ہندوستان کے ذریعے جی 20 کی صدارت  کا صحت پر مبنی راستہ چار ہیلتھ ورکنگ گروپ (ایچ ڈبلیو جی) میٹنگوں اور ایک صحت سے متعلق وزارتی میٹنگ (ایچ ایم ایم) پر مشتمل ہوگا۔ یہ میٹنگیں ترواننت پورم (کیرالہ)، گوا، حیدرآباد (تلنگانہ) اور گاندھی نگر (گجرات) سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی، جن میں ہندوستان کی بیش قیمتی اور متنوع ثقافتوں کو ظاہر کرنے والی وزیر اعظم کی عمل پیرا ہونے کی اپیل کو نمایاں کیا جائے گا۔

ہندوستان ہر ایچ ڈبلیو جی میٹنگ کے ساتھ ساتھ ایک ضمنی تقریب کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ جی 20 مباحثوں کو تقویت ملے، اس کی تکمیل اور مدد کی جا سکے۔ ان میں میڈیکل ویلیو ٹریول اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے ضمنی واقعات ؛ دواؤں، تشخیص اور ویکسین سے متعلق باہمی تحقیق پر ایک ورکشاپ؛ اور گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن پر ایک شریک برانڈڈ ایونٹ شامل ہیں۔ میڈیکل ویلیو ٹریول پر ضمنی تقریب ایچ ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کے موقع پر 18 سے 20 جنوری ، 2023 تک ترواننت پورم میں منعقد کی جائے گی۔

جی 20 کی صدارت کے سربراہ کے طور پر، ہندوستان کا مقصد صحت کی ترجیحات کو جاری رکھنا اور ان کو مضبوط کرنا ہے اور سابقہ صدارتوں سے اہم نکات کو اجاگر کرنا ہے اور ان اہم شعبوں کو نمایاں کرنا ہے جن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کا مقصد صحت سے متعلق تعاون اور مربوط کارروائی کی سمت میں کام کرنے والے مختلف کثیر جہتی فورموں پر بات چیت میں ہم آہنگی حاصل کرنا ہے۔ اس کے لیے، ہندوستان نے جی 20 کے ہیلتھ ٹریک کے لیے درج ذیل تین ترجیحات کی نشاندہی کی ہے:

ترجیح I: صحت کی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ، تیاری اور ردعمل (ایک صحت اور اے ایم آر پر توجہ کے ساتھ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EGR0.jpg

ترجیح II: محفوظ، مؤثر، معیاری اور سستی طبی انسدادی تدابیر (ویکسین، علاج اور تشخیص) تک رسائی اور دستیابی پر توجہ کے ساتھ دواسازی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZPZR.jpg

ترجیح III: یونیورسل ہیلتھ کوریج میں مدد اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ اختراعات اور حل

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A19T.jpg

مندرجہ بالا ترجیحات سے متعلق موضوعاتی بات چیت ایچ ڈبلیو جی اجلاسوں میں منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں جی 20 کے رکن ممالک، خصوصی طور پر مدعو کیے گئے ممالک اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 522



(Release ID: 1891652) Visitor Counter : 193