وزیراعظم کا دفتر

گلوبل ساؤتھ  سربراہ کانفرنس 2023کی آواز کے لیڈروں کے افتتاحی اجلاس  میں وزیراعظم کے  اختتامی کلمات کامتن

Posted On: 12 JAN 2023 11:46AM by PIB Delhi

عالی مرتبت خواتین وحضرات !

میں آپ کے بصیرت افروز بیانات کے لئے شکریہ اداکرتاہوں ۔ آپ کے مشاہدات ، اب تک کے پہلے ‘‘گلوبل ساؤتھ سربراہ کانفرنس کی آواز ’’کے اگلے آٹھ  اجلاس میں ہماری رہنمائی کریں گے ۔ آپ کے الفاظ  سے یہ بات واضح ہے کہ انسانوں پرمرتکز ترقی ، ترقی پذیرملکوں کے لئے ایک اہم ترجیح ہے ۔ آج کے اقدامات  کی بدولت ، ہمارے مشترکہ چیلنج بھی سامنے آئے ہیں ، جو ہم سبھی کے ذہنوں میں سب سے زیادہ چھائے ہوئے ہیں ۔ ترقی سے متعلق ہماری ضروریات کے لئے وسائل کی کمی اورقدرتی آب وہوا اورجغرافیائی اور سیاسی صورت حال –دونوں میں بڑھتا عدم استحکام ، خاص تشویش کے معاملے ہیں ۔ ان سب کے باوجود ، یہ بات بھی واضح ہے کہ ہم ترقی پذیرممالک ، مثبت توانائی اور اعتماد سے بھرپورہیں ۔

بیسویں صدی میں ، ترقی یافتہ ممالک ، عالمی معیشت  کے آلۂ کار تھے ۔ آج ان میں سے زیادہ تر ترقی یافتہ معیشتیں ، سست روی کاشکارہیں ۔ واضح طورپر  اکیسویں  صدی میں ، عالمی ترقی ، گلوبل ساؤتھ کے ملکوں میں ہوگی ۔ میں سمجھتاہوں کہ اگرہم سب مل کرکام کریں تو ہم عالمی ایجنڈہ طے کرسکتے ہیں ۔ آج اورکل ہونے والے ہونے والے اجلاس کے دوران ، ہم مزید بیش قیمتی خیالات پیش کرسکتے ہیں اور انھیں دنیا کے سامنے بلند آواز میں پیش کرسکتے ہیں ۔ جو آج کے ہمارے تبادلہ خیال  اورغوروخوض کے بتیجے میں ابھرکر آئے ہیں ۔ ہماری کوشش ، گلوبل ساؤتھ –عالمی ایجنڈے کے بارے میں ہم جو کچھ بھی مل کرسکتے ہیں اورجو کچھ بھی ہم سب مل کرکوشش کرسکتے ہیں –دونوں کے لئے عمل پرمبنی نکات کا خلاصہ کرنے کی ہوگی ۔

گلوبل ساؤتھ کی آواز کو خود اپنا لب لہجہ طے کرنے کی ضرورت ہے ۔ آپس میں مل کر –ہمیں نظاموں ، اورحالات ، جوکہ ہمارے بنائے ہوئے نہیں ہیں ، پرانحصارکرنے سے متعلق اپنے طریقہ کارکو ترک کرنے کی ضرورت ہے ۔

میں ایک بارپھرآپ کے وقت ، موجودگی اوربیش قیمتی اورقابل قدرآراء کے لئے آپ کا شکریہ اداکرتاہوں ۔

آپ کا شکریہ –دھنیہ واد۔

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -390



(Release ID: 1890677) Visitor Counter : 136