وزارت خزانہ

دسمبر 2022 کے لیے 1,49,507 کروڑ روپے جی ایس ٹی ریونیوجمع کیا گیا، سال بہ سال 15 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا


لگاتار 10 مہینوں تک ماہانہ جی ایس ٹی کی آمدنی 1.4 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے 

Posted On: 01 JAN 2023 3:48PM by PIB Delhi

دسمبر 2022 کے دوران جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 1,49,507 کروڑ روپے  رہی ہے، جس میں سی جی ایس ٹی 26,711 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی33,357 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 78,434 کروڑ روپے (بشمول 40,263 کروڑ روپے سامان کی درآمد پر جمع ہوئے) اور اور سیس 11,005 کروڑ روپے (سامان کی درآمد پر جمع کیے گئے 850 کروڑ روپے سمیت) شامل ہیں۔

حکومت نے باقاعدہ تصفیہ کے طور پر آئی جی ایس ٹی سےسی جی ایس ٹی میں 36,669 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں31,094 کروڑ روپے طے کیے ہیں۔ دسمبر 2022 کے مہینے میں باقاعدہ تصفیہ کے بعد مرکز اور ریاستوں کی کل آمدنی سی جی ایس ٹی کے لیے 63,380 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 64,451 کروڑ روپے  رہی ہے۔

دسمبر 2022 کے مہینے کی آمدنی گزشتہ سال کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی آمدنی  کے مقابلے  15فیصد زیادہ ہے۔ اس ماہ کے دوران اشیاء کی درآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی 8فیصد زیادہ رہی اور گھریلو لین دین (خدمات کی درآمد سمیت) سے حاصل ہونے والی آمدنی گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی 18فیصد زیادہ  رہی ہے۔ نومبر، 2022 کے مہینے کے دوران، 7.9 کروڑ ای -وے بل بنائے گئے، جو اکتوبر، 2022 میں تیار کیے گئے 7.6 کروڑ ای -وے بلوں سے نمایاں طور پر زیادہ تھے۔

مندرجہ ذیل چارٹ رواں مالی  سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی آمدنی میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ جدول دسمبر 2021 کے مقابلے میں دسمبر 2022 کے مہینے میں ہر ریاست میں جمع کی گئی جی ایس ٹی کے ریاستی اعداد و شمار دکھاتا ہے۔

دسمبر 2022 کے دوران جی ایس ٹی محصولات (کروڑ روپے) میں ریاستی لحاظ سے اضافہ[1[۔

 

ریاست

دسمبر 2021

دسمبر 2022

شرح ترقی

1

جموں و کشمیر

320

410

28%

2

ہماچل پردیش

662

708

7%

3

پنجاب

1,573

1,734

10%

4

چنڈی گڑھ

164

218

33%

5

اترا کھنڈ

1,077

1,253

16%

6

ہریانہ

5,873

6,678

14%

7

دہلی

3,754

4,401

17%

8

راجستھان

3,058

3,789

24%

9

اتر پردیش

6,029

7,178

19%

10

بہار

963

1,309

36%

11

سکم

249

290

17%

12

اروناچل پردیش

53

67

27%

13

ناگالینڈ

34

44

30%

14

منی پور

48

46

-5%

15

میزورم

20

23

16%

16

تریپورہ

68

78

15%

17

میگھالیہ

149

171

15%

18

آسام

1,015

1,150

13%

19

مغربی بنگال

3,707

4,583

24%

20

جھار کھنڈ

2,206

2,536

15%

21

اوڈیشہ

4,080

3,854

-6%

22

چھتیس گڑھ

2,582

2,585

0%

23

مدھیہ پردیش

2,533

3,079

22%

24

گجرات

7,336

9,238

26%

25

دمن و دیو

2

-

-86%

26

دادر و نگر حویلی

232

317

37%

27

مہاراشٹر

19,592

23,598

20%

29

کرناٹک

8,335

10,061

21%

30

گوا

592

460

-22%

31

لکشدیپ

1

1

-36%

32

کیرالہ

1,895

2,185

15%

33

تمل ناڈو

6,635

8,324

25%

34

پوڈو چیری

147

192

30%

35

انڈمان و نیکو بار

26

21

-19%

36

تلنگانہ

3,760

4,178

11%

37

آندھرا پردیش

2,532

3,182

26%

38

لداخ

15

26

68%

97

دیگر مرکزی ریاست

140

249

78%

99

مرکز کا دائرہ اختیار

186

179

-4%

 

مجموعی

91,639

1,08,394

18%

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

uno:07



(Release ID: 1887944) Visitor Counter : 144