وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے یوکرین کے صدر  عزت مآب ولادیمیرزیلینسکی کے ساتھ  ٹیلی فون پر گفتگو کی

Posted On: 26 DEC 2022 8:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  یوکرین کے صدر جمہوریہ عزت مآب  ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

یوکرین کے صدر نے  جی20کی ہندوستان کی صدارت کے لئے اپنی نیک  خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے غذا اور توانائی تحفظ جیسے ایشوز پر ترقی پذیر ممالک کی تشویش کو آواز دینے سے سمیت ہندوستان کی جی 20 صدارت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بتایا   ۔

دونوں لیڈروں نے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے مواقع پر گفتگو کی۔وزیر اعظم نے یوکرین کے حکام سے گزارش کی کہ ان  ہندوستانی طلباء کی تعلیم کو جاری رکھنے کا انتظام کریں، جنہیں اس سال کے آغاز میں   یوکرین سے واپس آنا پڑا تھا۔

لیڈروں نے یوکرین میں چل رہےتنازعہ کے بارے میں بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے دشمنی کو فوراً ختم کرنے کی اپنی کال کو مضبوطی سے دوہرایا اور کہا کہ دونوں فریقوں کو اپنے اختلافات کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے بات چیت اور سفارت کاری پر واپس لوٹ آنا چاہئے۔وزیر اعظم نے کسی بھی طرح کی امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کے ضمن میں ہندوستا ن کی حمایت سے مطلع کیا اور متاثرہ شہری آبادی کے لئے انسانی مدد مہیا کرنے کے لئے ہندوستان کے عہد کو جاری رکھنے کی یقینی دہانی کرائی۔


ٓ

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14404)


(Release ID: 1886793) Visitor Counter : 181