وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کووڈ-19سے نمٹنے کے لئے عوامی صحت ردعمل کی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم نے خوش فہمی کے خلاف خبردار کیا، سخت چوکسی برتنے کی صلاح دی

وزیراعظم نے جینوم کی ترتیب اور بڑھتی ہوئی جانچ پر توجہ کے ساتھ نگرانی کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا

ریاستوں کو اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا

 انہوں نے ماسک پہننے سمیت کووڈسے  متعلق مناسب رویے  پر بھی عمل کرنے کا مشورہ دیا

بزرگ اور کمزور آبادی والے گروپوں کے لیے احتیاطی خوراک کی ٹیکہ  کاری پر زور دیا

وزیر اعظم نے فرنٹ لائن ورکرزاورکورونا جنگجوؤں کی بے لوث خدمات کی ستائش کی

Posted On: 22 DEC 2022 6:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک میں کووڈ -19کی صورتحال، صحت کے بنیادی ڈھانچے اور وسائل کی تیاری ، ملک میں ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال اور نئے کووڈ-19کی شکلوں کے پھیلاؤ اور ملک میں  ا ن کی صحت عامہ پر اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔یہ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ بعض ممالک میں کووڈ-19معاملوں میں آئی تیزی کے پس منظر میں ہوئی ہے۔

صحت کے سیکریٹری اور نیتی آیوگ کے ممبر کے ذریعے  بعض ممالک کے بڑھتے ہوئے معاملات سمیت عالمی کووڈ-19صورتحال سے متعلق ایک جامع پریزنٹیشن دی گئی۔ وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ 22 دسمبر 2022 کو  ختم ہونے والے ہفتے میں ہندوستان میں مسلسل  گراوٹ دیکھی جارہی ہے ۔ اوسط روزانہ کے معاملے گر کر 153 ہوگئے ہیں اور ہفتہ وار بہتری کی شرح 0.14فیصد تک کم ہوگئی ہے۔حالانکہ پچھلے 6ہفتوں سے عالمی سطح پر 5.9لاکھ روزانہ اوسط معاملے درج کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے خوش فہمی کے خلاف خبردار کیا اور سخت  نگرانی کی صلاح دی۔ انہوں نے دوہرایا کہ کووڈ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور حکام کو خاص طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر چل رہے نگرانی اقدامات کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعظم نے یہ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ تمام سطحوں پر مکمل کووڈ  بنیادی ڈھانچہ آلات ،  عمل اور انسانی وسائل کے پس منظر میں تیاریوں کو اعلیٰ سطح پر بنائے رکھا جائے گا۔انہوں نے  ریاستوں کو آکسیجن سیلنڈر ، پی ایس اے پلانٹ، وینٹی لیٹر اور انسانی وسائل سمیت اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے کووڈ کی مخصوص سہولتوں کا آڈٹ کرنے کی بھی صلاح دی۔

وزیر اعظم نے حکام کو جانچ اور جینومک  تربیت کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ وہ  روزانہ کی بنیاد پر جینوم سیکوینسنگ کے لیے نامزد کردہ آئی این ایس اے سی او جی جینوم سیکوینسنگ لیبارٹریز (آئی جی ایس ایل) کے ساتھ بڑی تعداد میں نمونے شیئر کریں۔ اس سے ملک میں گردش کرنے والی نئی قسموں کی بروقت پتہ لگانے میں مدد ملے گی اور صحت عامہ کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 وزیر اعظم نے سب سے کووڈ سے متعلق مناسب رویے پر ہمہ وقت عمل کرنے پر زور دیا۔ خاص طور سے آنے والے تہواروں کے سیزن کو دیکھتے ہوئے، جس میں بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ احتیاطی خوراک کے تعلق سے خاص طور سے کمزور اور بزرگ گروپوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ دواؤں، ٹیکوں اور اسپتال میں بستروں کا جہاں تعلق ہے، یہ ضرورت کے مطابق دستیاب ہیں۔ انہوں نے ضروری دواؤں کی دستیابی اور قیمتوں کی مستقل نگرانی کرنے کی صلاح دی۔

صحت   کی دیکھ بھال کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے ذریعے عالمی سطح پر کئے جانے والے قابل ستائش کام پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے ان سے اسی بے لوثی اور وقف طریقے سے اپنا کام جاری رکھنے پر اصرار کیا۔

اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ ، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر،اطلاعات و نشریات کے وزیر  جناب انوراگ ٹھاکر، صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ بھارتی پروین پوار، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری جناب پی کے مشرا، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب پرمیشورن ایّر، نیتی آیوگ (صحت)کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال، کابینہ سیکریٹری جناب راجیو گابا، پی ایم او میں مشیر جناب امت کھرے، داخلہ سیکرٹری جناب اے کے بھلاّ، سیکریٹری(ایچ ایف ڈبلیو)جناب راجیش بھوشن، سیکریٹری (ڈی ایچ آر) ڈاکٹر راجیو بہل، فارماسیوٹکل (آئی ؍سی)کے سیکریٹری جناب ارون باروکا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14223)


(Release ID: 1885858) Visitor Counter : 316