صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اسکین اور شیئر سروس کے ذریعے ہسپتالوں میں فوری او پی ڈی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے والا آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن


اس سروس سے استفادہ کرتے ہوئے 1,00,000 سے زیادہ مریضوں نے تیز رفتار  او پی ڈی  رجسٹریشن کا فائدہ اٹھایا

Posted On: 21 DEC 2022 12:04PM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) اپنی فلیگ شپ اسکیم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن(اے بی ڈی ایم) کے تحت اسکین اور شیئر خدمات کی  فعالیت کے ذریعے مریضوں کے لیے تیز تر او پی ڈی رجسٹریشن  کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ سروس جو اکتوبر 2022 میں نئی دہلی کے ایک اسپتال سے شروع کی گئی تھی، اب ہندوستان کی 18 ریاستوں میں 200سے زیادہ  طبی سہولیات  فراہم کرنے والے  اداروں کے ذریعہ  اپنائی گئی ہے۔اس کے آغاز کے 75 دنوں کے اندر، اسکین اور شیئر سروس نے پہلے ہی 1 لاکھ سے زیادہ مریضوں کو او پی ڈی کے حوالے سے  صلاح و مشورے کے لیے فوری رجسٹریشن کے ذریعے اپنا وقت اور محنت  بچانے میں مدد فراہم کی ہے۔ کرناٹک، دہلی، یو پی کی ریاستیں ان  نمایاں ترین  ریاستوں میں شامل ہیں جو مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اس سہولت کا استعمال کر رہی ہیں۔

یہ سروس مریضوں کو اپنی پسند کی کسی بھی ہیلتھ ایپلیکیشن( جیسے آبھا ایپ، سیتو ایپ، آروگیہ سیتو ایپ، ایکا کیئر ، ڈریف کیس، بجاج ہیلتھ، پے ٹی ایم) کا استعمال کرتے ہوئے حصہ لینے والے ہسپتال/صحت کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے  منفرد کیو آر  کوڈ کو آسانی سے اسکین کرنے اور اپنا آبھا پروفائل شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرتی ہے۔ مریض کی سماجی  تفصیلات جیسے نام، سرپرست کا نام، عمر، جنس، پتہ، موبائل نمبر وغیرہ ان کے آبھا (آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ) سے براہ راست ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس) کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ڈیجیٹل رجسٹریشن ہوتا ہے۔ اس کے بعد مریض اپنی آؤٹ پیشنٹ پرچی جمع کرنے اور ڈاکٹر سے ملنے کے لیے کاؤنٹر پر جا سکتا ہے۔

سروس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر آر ایس شرما، سی ای او، این ایچ اے نے کہا – ‘‘اے بی ڈی ایم کے تحت، ہم  معلومات کے  باہمی تبادلے  کی صلاحیت  پیدا کررہے ہیں اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سہولیات  کی فراہمی کے عمل میں آسانی کو فروغ دے رہے ہیں۔ اسکین اور شیئر کی فعالیت ایک ایسی خصوصیت ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ہندوستان میں ہزاروں مریضوں کی مدد کر رہی ہے۔ ہماری ٹیم اس فوری رجسٹریشن سروس کو نافذ کرنے کے لیے ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ حصہ لینے والے صحت کی سہولیات  فراہم  کرنے والے اداروں میں صارف کی منتخب کردہ ایپلی کیشن اور ایچ ایم آئی ایس کے درمیان سادہ  معلومات کے باہمی تبادلے  کی صلاحیت  کے ذریعے، ہسپتال اور مریض دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔’’

اسکین اور شیئر کی اس فعالیت سے او پی ڈی رجسٹریشن کو آسان، ہموار اور درست بنایا گیا ہے۔ اس عمل نے مریض کو خود کو رجسٹر کرنے کا بھی اختیار دیا ہے، خاص طور پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہوئے بغیر دوبارہ  اس کو دیکھنے کی صورت میں۔ یہ نہ صرف مریضوں کو فوری اور حقیقی فائدہ فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں اپنی صحت کی ضروریات کے لیے ڈیجیٹل اقدامات  کو اپنانے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔

اسکین اور شیئر سروس کے ذریعے  او پی ڈی  ٹوکن جنریشن پر اپ ڈیٹس اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ https://dashboard.abdm.gov.in/abdm/ میں ‘  ٹوکن جنریٹڈ ہیلتھ فیسلٹی’  ٹیب کے تحت دستیاب ہیں ۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.14133



(Release ID: 1885324) Visitor Counter : 124