عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی پی جی آر اے ایم ایس کی سال 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کی


تمام وزارتوں اور محکموں کو 18,19,104 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2022 میں 15,68,097 پی جی شکایات کا ازالہ کیا گیا

ان میں سے 11,29,642 معاملات کو مرکزی وزارتوں نے نمٹا دیا اور 4,38,455 معاملات کا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ  نپٹارہ کیا گیا

مرکزی وزارتوں اور محکموں کاشکایات کے ازالہ کا  اوسط وقت 2021 کے 32 دن سے بہترہوکر 2022 میں 27 دن ہو گیا ہے

Posted On: 20 DEC 2022 1:03PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سال 2022 کے لیے  سی پی جی آر اے ایم  ایس کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کی اہم جھلکیاں یہ ہیں:

2022 میں تمام وزارتوں اور محکموں کو 18,19,104 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 15,68,097 پی جی شکایات کا ازالہ کیا گیا ۔ ان میں سے 11,29,642 معاملات کو مرکزی وزارتوں نے نمٹا دیا ہے جبکہ 4,38,455 معاملات کا نپٹارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کیا گیا۔

مرکزی وزارتوں اور محکموں کا شکایات کے ازالے کا  اوسط وقت 2021 کے 32 دن سے بہتر ہو کر 2022 میں 27 دن ہوگیا ہے۔ 1,71,509 اپیلیں موصول ہوئیں جن میں سے 80فیصد سے زیادہ کو نمٹا دیا گیا۔ جولائی تا نومبر 2022 کی مدت کے لیے بی ایس این ایل کال سینٹر کے ذریعے کیے گئے فیڈ بیک میں شہریوں کی جانب سے 57,000 سے زیادہ شکایات کو‘ بہترین اور بہت اچھا’ کی درجہ بندی ملی ہے۔

شکایات کے ازالے  کے معیار کو بہتر بنانے اور ٹائم لائنز کو کم کرنے کے لیے 10-قدمی سی پی جی آر اے ایم  ایس اصلاحات کا عمل اپنایا گیا۔ 10 قدمی اصلاحات میں شامل ہیں:

(i) سی پی جی آر اے ایم  ایس 7.0 (کا یونیورسلائزیشن - آخری میل تک شکایات کی از خود روٹنگ

(ii) تکنیکی اضافہ – اے آئی/ایم ایل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری شکایات کی خودکار پرچم کاری(فلیگنگ)

(iii) لسانی ترجمہ - انگریزی کے ساتھ 22 شیڈول زبانوں میں سی پی جی آر اے ایم  ایس پورٹل

(iv) شکایات کے ازالے کا اشاریہ - وزارتوں/ محکموں کی کارکردگی پر ان کی درجہ بندی

(v) فیڈ بیک کال سینٹر - 50 نشستوں والا کال سینٹر ہر اس شہری سے براہ راست فیڈ بیک اکٹھا کرنے کے لیے جس کی شکایت کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

(vi) ون نیشن ون پورٹل - سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ریاستی پورٹل اور دیگرجی او آئی پورٹل کا انضمام

(vii) شمولیت اور رسائی - دور دراز کے شہری کو سی ایس سی کے ذریعے شکایات درج کرنے کے لیے بااختیار بنانا

(viii) تربیت اور صلاحیت سازی - آئی ایس ٹی ایم اور ریاستی اے ٹی آئیز کے ذریعے ایس ای وی او ٹی ٹی اے ایم(سیووتم) اسکیم کے تحت شکایات کے موثر حل کو فعال کرنے کے لیے

(ix) نگرانی کا عمل - مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستوں/یوٹیز دونوں کے لیے ماہانہ رپورٹس

(x) ڈیٹا اسٹریٹجی یونٹ - بصیرت انگیز ڈیٹا اینالیٹکس کے لیے ڈی اے آر پی جی میں قائم کیا گیا

2022 میں، وزارتوں/ محکموں نے اگست میں 1.14 لاکھ پی جی معاملات، ستمبر میں 1.17 لاکھ پی جی معاملات، اکتوبر میں 1.19 لاکھ پی جی معاملات اور نومبر میں 1.08 لاکھ پی جی معاملات کو نمٹا دیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پی جی معاملات کا ازالہ 1 لاکھ معاملات / ماہ سے تجاوز کر گیا ہے۔ ستمبر 2022 سے سی پی جی آر اے ایم  ایس پورٹل پر ریاستی پی جی  معاملات کو نمٹانے کی شرح 50,000 معاملات /ماہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارتوں میں کل زیر التوا 0.72 لاکھ معاملات اور ریاستوں میں 1.75 لاکھ معاملات اب تک کی کم ترین سطح پر ہیں۔

عملے کی وزارت کی  پی جی اور پنشن سے متعلق  پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے دسمبر 2022 میں پارلیمنٹ کو پیش کی گئی اپنی 121 ویں رپورٹ میں، محکمہ کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے، اپیل کی سہولت، لازمی کارروائی رپورٹ، فیڈبیک کال سینٹر، احتساب کے لیے اٹھائے گئے 10 قدمی اصلاحاتی اقدامات کو سراہا ہے۔ مزید برآں پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے تمام شیڈولڈ زبانوں میں سی پی جی آر اے ایم  ایس پورٹل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی اے آر پی جی کی کوششوں کو خلوص دل سے سراہا ہے۔

 

ش ح۔ م م - ج

Uno-14083



(Release ID: 1885033) Visitor Counter : 113