صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ہندوستانی ریلوے کے آموز کاروں نے صدر سے ملاقات کی


ہندوستانی ریلویز کو خلا کو پر کرنے اور ایک جامع اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا: صدر مرمو

Posted On: 16 DEC 2022 1:26PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے کے پروبیشنروں نے آج (16 دسمبر 2022) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ریلوے بہت سے لوگوں کے لیے حقیقی لائف لائن ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ملازمت یا کاروبار کے لیے اپنے کام کی جگہوں پر سفر کرتے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے کے افسروں پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ لوگوں کی روزی روٹی کمانے میں مدد کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ علاج کے لیے بھی سفر کرتے ہیں۔ عام آدمی کی زندگی میں ریلوے کا کردار ہمیشہ کی طرح نمایاں ہے۔ ریلوے نے ملک بھر میں سفر اور خیالات اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان قومی اور عالمی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے، ہم لوگوں اور سامان کی زیادہ نقل و حرکت دیکھ رہے ہیں۔ یہ مستقبل میں مزید بڑھنے والا ہے۔ لہذا، ہندوستانی ریلوے کو بھی جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانا چاہیے اور محفوظ، وقت کی بچت، زیادہ آسان اور اعلیٰ معیار کی نقل و حمل خدمات کے لیے جدید خصوصیات شامل کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔

صدر نے کہا کہ ہم سب ٹرین کے سفر سے جڑی یادیں اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے کے افسران کا یہ فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ آرام سے سفر کریں تاکہ وہ دلکش یادیں اپنے ساتھ رکھیں۔ انھوں نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ مختلف معذور افراد، خواتین اور بزرگوں کی ضروریات کو پورا کریں اور انھیں ایک محفوظ اور آسان سفر کا تجربہ فراہم کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلویز کو خلا کو پر کرنے اور ایک جامع اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ نئے اور دوبارہ جی اٹھنے والے ہندوستان کے وژن کے ساتھ مل کر ہندوستانی ریلوے نے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ خصوصی مال برداری کوریڈور کی لمبائی کے 56 فیصد سے زیادہ پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پیداوار اور نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس طرح مال بردار نقل و حمل میں انقلاب آئے گا اور ریل نیٹ ورک میں تبدیلی آئے گی۔ ان راہداریوں کے ذریعے مال برداری کی لاگت اور لاجسٹکس کے اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ ملٹی ماڈل کنیکٹیوٹی کے لیے پی ایم گتی شکتی، تیز رفتار ریل پروجیکٹس، ہائپر لوپ پر مبنی ٹرانسپورٹ، چار دھام ریل پروجیکٹ، سیتو بھارتم جیسے پروگرام ملک میں صنعتی، تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے ہیں۔ اس سے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو بھی بڑا زور ملے گا۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13942



(Release ID: 1884247) Visitor Counter : 113