وزیراعظم کا دفتر

جی-20 سربراہ کانفرنس کیلئے وزیراعظم کا انڈونیشا کادورہ

Posted On: 10 NOV 2022 7:34PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  انڈونیشیا کے صدر عالی جناب جوکو ویدودو کی دعوت پر سترہویں جی-20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے 14 سے 16 نومبر تک انڈونیشیا کے شہر بالی کا دورہ کریں گے۔

بالی سربراہ کانفرنس کے دوران جی-20 کے لیڈران ’ایک ساتھ بحالی  مضبوط بحالی‘ کے سربراہ  کانفرنس کے موضوع کے تحت عالمی تشویش کے اہم اُمور پر وسیع تر تبادلہ خیال  کریں گے۔ جی-20 سربراہ کانفرنس ایجنڈے کے حصے کے طور پر تین ورکنگ اجلاس ہوں گے جن میں خوراک اور توانائی کی فراہمی ، صحت اور ڈیجیٹل یکسر تبدیلی شامل ہیں۔

سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر جناب جوکوویدودو ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کو علامتی طور پر جی-20 کی صدارت  سونپیں گے۔اس کے بعد ہندوستان یکم دسمبر 2022 سے باضابطہ طور پر جی-20 کی صدارت سنبھال لے گا۔

سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اپنے  کچھ ہم منصبوں کے ساتھ باہمی میٹنگیں کریں گے۔ وزیراعظم بالی میں ہندوستانی برادری کے لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے اور ان سے خطاب کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ع ن۔

U-13352



(Release ID: 1881126) Visitor Counter : 79