وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے ملٹی سسٹم آپریٹرز کی طرف سے پیش کردہ پلیٹ فارم خدمات کے لیے رہنما خطوط جاری کیے
Posted On:
30 NOV 2022 3:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30نومبر، 2022/
1. کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس رولز، 1994، ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس اوز) کو اپنی پروگرامنگ سروس، یا تو براہ راست اپنے صارفین کو یا ایک یا ایک سے زیادہ مقامی کیبل آپریٹروں کے ذریعے منتقل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ اپنی پروگرامنگ سروسز، جنہیں 'پلیٹ فارم سروسز(پی ایس) ' کہا جاتا ہے، جن میں زیادہ تر 'لوکل-چینلز' بھی شامل ہیں، خصوصی پروگرامنگ سروسز ہیں جو مقامی سطح پر (ایم ایس اوز) کی طرف سے پیش کی جاتی ہیں۔
2. کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس رولز، 1994 کے ضابطہ 6(6) کے مطابق؛ اس وزارت نے 30.11.2022 کو بھارت میں (ایم ایس اوز) کے ذریعہ فراہم کردہ 'پلیٹ فارم خدمات' کے سلسلے میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط 'پلیٹ فارم سروسز' کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور پلیٹ فارم کی خدمات کو چلانے کے لیے (ایم ایس اوز) کے لیے معیارات مرتب کرتے ہیں جن کے ساتھ ساتھ:
- پی ایس چینلز کے لیے ایم ایس اوز کے ذریعے 1,000 روپے فی پی ایس چینل کی معمولی فیس پر سادہ آن لائن رجسٹریشن کا عمل۔ اس مقصد کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل زیر تیاری ہے اور اسے جلد ہی مشتہر کیا جائے گا۔
- صرف کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ اداروں کو مقامی خبریں اور حالات حاضرہ فراہم کرنے کی اجازت ہے۔ ایم ایس اوز جو "کمپنی" کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہیں اور مقامی خبریں اور حالات حاضرہ فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں لازمی طور پر 3 ماہ کے اندر کارپوریٹ امور کی وزارت کے ساتھ "کمپنی" میں تبدیل کرنے کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔
- فی آپریٹر اجازت یافتہ پی ایس چینلز کی کل تعداد کو چینل کیریج کی کل صلاحیت کے 5 فیصد تک محدود کیا گیا ہے۔
- سبسکرائبرز کی مقامی زبان اور ثقافت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، پی ایس چینلز پر اس حد کا حساب ریاست/ مرکز کے زیر انتام علاقے کی سطح پر نافذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ہر ضلع کی سطح پر پی ایس 2 چینلز کی اجازت دی جائے گی تاکہ ضلع کی سطح پر مقامی مواد کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔
- تمام پی ایس چینلز کو رجسٹرڈ ٹی وی چینلز سے ممتاز کرنے کے لیے 'پلیٹ فارم سروسز' کے بطور کیپشن رکھنا ہوگا۔
- پی ایس کا مواد صرف پلیٹ فارم کے لیے ہونا چاہیے اور اسے کسی دوسرے ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹر کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ شیئر نہیں کیا جا سکتا ۔ تاہم، مذہبی مقامات جیسے مندروں، گرودواروں وغیرہ سے لائیو فیڈ کے اشتراک کی اجازت ہوگی۔
- تمام پی ایس چینلز کو الیکٹرانک پروگرام گائیڈ (ای پی جی) میں جنر 'پلیٹ فارم سروسز' کے تحت ان کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت کے ساتھ ایک ساتھ رکھا جائے گا اور پی ایس کو چالو کرنے/ ڈی ایکٹیویشن کے لیے ٹرائی کے مطابق متبادل / احکامات کے اطلاق / ہدایات / ضابطے کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے۔
- پی ایس کی پیشکش کرنے والے ایم ایس اوز ، 90 دنوں کی مدت کے لیے پی ایس چینل کے تمام پروگراموں کی ریکارڈنگ کو برقرار رکھنے کے پابند ہوں گے۔
- مواد سے متعلق کسی بھی شکایت کی جانچ سی ٹی این ایکٹ، 1995 کے تحت تجویز کردہ مجاز افسر اور ریاستی /ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی۔
- ایم ایس اوزکو 30 نومبر 2022 کو جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے کے لیے 12 ماہ کی مدت دی گئی ہے۔
3. کیبل آپریٹرز کو رجسٹرڈ ٹی وی چینلز کی تقسیم کے لیے رجسٹریشن کیا جاتا ہے۔ مذکورہ رہنما خطوط اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں کہ کیبل آپریٹرز کے نیٹ ورک کی صلاحیت کو بنیادی طور پر اس کے لیے استعمال کیا جائے۔ نیز، ایم ایس اوز کے رہنما خطوط میں ان کے سبسکرائبرز کے ذریعہ مقامی مواد کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مزید یہ، رہنما خطوط پی ایس چینلز پر مواد کے سلسلے میں پروگرام کوڈ اور اشتہاری کوڈ کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہیں، جس میں 90 دن تک ریکارڈنگ کو محفوظ رکھنا وغیرہ شامل ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔
U – 13128
(Release ID: 1880073)
Visitor Counter : 132