ٹیکسٹائلز کی وزارت

ہمارے دستکار دنیا کے لیے ہندوستان کی وراثت کے سفیر ہیں، ہماری ثقافت کا مینار ہیں: نائب صدر جمہوریہ


ہم سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے عالمی سطح پر سب سے پسندیدہ مقام ہیں: نائب صدر

دستکاری، ہینڈلوم باقی دنیا کے ساتھ مشغول رہتے ہوئے خود کفیل، پراعتماد ہندوستان کے لیے سنگ بنیاد ہے: جناب گوئل

ہمارے کاریگروں نے سائنسی اور انجینئرنگ کے عمل کو اپنے وقت سے بہت پہلے مکمل کر لیا ہے: جناب گوئل

استاد کاریگروں کو شلپ گرو اور قومی ایوارڈز سے نوازا گیا

Posted On: 28 NOV 2022 2:56PM by PIB Delhi

ہمارے کاریگر دنیا میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے سفیر ہیں، یہ بات ہندوستان کے معزز نائب صدر جناب جگدیپ دھنکر نے آج یہاں وزارت ٹیکسٹائل کے زیر اہتمام شلپ گرو اور قومی ایوارڈز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جناب دھنکر نے کہا کہ ہندوستان پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے عالمی سطح پر سب سے پسندیدہ مقام ہیں۔ اور دستکاری اور ہینڈ لوم کے شعبے سے وابستہ دستکاروں نے اس ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘ کاریگروں کی کاریگری اور ہنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عزت مآب نائب صدر نے کہا کہ اس قسم کی بہترین مہارتیں ہندوستان کو امتیاز عطا کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JOIL.jpg

انہوں نے کہا، ’’کاریگر ہماری ثقافت کا مینار ہیں۔ مجھے یہ کہنے میں خوشی حاصل ہو رہی ہے کہ آپ ہماری ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کے سب سے زیادہ طاقتور اور اثر انگیز شعلے ہیں۔ آپ دنیا کو بتاتے ہیں کہ ہندوستان کے پاس بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔‘‘

استاد کاریگروں کو سال 2017، 2018 اور 2019 کے لیے شلپ گرو اور قومی ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ وبائی امراض کی وجہ سے، اس تقریب کا طبعی طور پر اہتمام نہیں کیا جا سکا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OWXS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N1OD.jpg

وبائی دور کا ذکر کرتے ہوئے جب ہندوستان نے ہمارے لوگوں کو 3 بلین ویکسین فراہم کرکے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور اس کی تائید ٹیکہ کاری پروگرام کی ڈیجیٹل میپنگ سے ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک اس طرح کے اقدام کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے لاک ڈاؤن کے بعد سے 80 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو راشن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

جناب دھنکر نے مزید کہا کہ جی 20 کی صدارت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دنیا وزیر اعظم اور ان کے وژن کو سن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دہائی کے آخر تک ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Q9BU.jpg

ٹیکسٹائل، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستکاری ہینڈ لوم ایک خود کفیل، پراعتماد ہندوستان کے لیے سنگ بنیاد ہے جو باقی دنیا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شلپکاروں نے صدیوں سے پتھر، دھات، صندل اور مٹی میں جان ڈالنے کے لیے اپنے - اکثر منفرد طریقے اور تکنیکیں تیار کی ہیں۔ انہوں نے کافی عرصہ پہلے سائنسی اور انجینئرنگ کے عمل کو اپنے زمانے سے بہت آگے بڑھایا تھا۔ ان کی تخلیقات نے ان کے نفیس علم اور انتہائی ترقی یافتہ جمالیاتی احساس کو ظاہر کیا۔ دستکاری کی اشیاء کی پیداوار دیہی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو کم سرمایہ کاری پر روزی روٹی کے مواقع فراہم کرتی ہے، اور اس کے پاس اچھی گھریلو اور بین الاقوامی مارکیٹ ہے، جو ہندوستانی ورثے، ثقافت اور روایت کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں دستکاری کی اشیاء کی پیداوار کو خاص اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس کی پیداوار گھر کے اندر ہی گھر کے دیگر کاموں کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ خواتین افرادی قوت کا ایک بڑا حصہ ہیں اور کاریگروں کے شعبے میں 50 فیصد سے زیادہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LF6G.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی آبادی کے وسیع طبقے کے سماجی و اقتصادی ذریعہ معاش میں دستکاری کی اہمیت کو زیادہ اہمیت نہیں دی جا سکتی۔ اگرچہ یہ ایوارڈ شاندار دستکاری اور روایتی ورثے کے ایک اہم حصے کے طور پر ہنر کو جاری رکھنے میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، لیکن عالمی بازار کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعات کی عمدہ کارکردگی کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ دستکاری کا فروغ نہ صرف روایتی اقدار اور قوم کے عصری نقطہ نظر کے درمیان توازن کو یقینی بناتا ہے بلکہ ملک کے ہنر مند ہاتھوں کو پناہ دیتا ہے۔ انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے کہا تھا، ’’ہینڈ لوم اور دستکاری ہندوستان کے تنوع اور لاتعداد بنکروں اور کاریگروں کی مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کی دستکاری/ ہینڈ لوم کی برآمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ہماری مصنوعات دوسروں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان نے یہ کوشش کی ہے کہ 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل ہونے کے دوران ملک ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006FI35.jpg

عزت مآب نائب صدر نے جناب گوئل کے ساتھ محترمہ رچنا شاہ، سکریٹری وزارت ٹیکسٹائل، جناب شانت منو ڈیولپمنٹ کمشنر، دستکاری اور محترمہ مودیتا مشرا ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری) کی موجودگی میں ایوارڈ یافتگان کا کیٹلاگ جاری کیا۔

استاد کاریگروں کو سال 2017، 2018 اور 2019 کے لیے 30 شلپ گرو ایوارڈز اور 78 قومی ایوارڈز پیش کیے گئے، جن میں سے 36 خواتین ہیں۔ ایوارڈز کا بنیادی مقصد دستکاری میں ان کی عمدہ کارکردگی اور ہندوستانی دستکاری اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں قابل قدر شراکت کے لیے پہچان دینا ہے۔

شلپ گرو ایوارڈ لیجنڈری ماسٹر دستکاروں کو بہترین دستکاری، مصنوعات کی عمدہ کارکردگی اور روایتی ورثے کے ایک اہم حصے کے طور پر دوسرے زیر تربیت دستکاروں کو دستکاری کے تسلسل میں گرو (استاد) کے طور پر ان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے دیا جاتا ہے۔ ایوارڈز کا آغاز 2002 میں ہندوستان میں دستکاری کی بحالی کی گولڈن جوبلی منانے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ایک سونے کا سکہ، 2.00 لاکھ روپے کی انعامی رقم، ایک تامرپتر، ایک شال اور ایک سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہے۔ سال 2017، 2018 اور 2019 کے لیے 30 شلپ گروؤں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے 24 مرد اور 06 خواتین ہیں۔

مختلف دستکاری کے زمرے میں شاندار دستکاری کے لیے 1965 سے قومی ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔ جن اہم دستکاریوں کے لیے ایوارڈز دیے گئے ہیں ان میں دھات پر نقاشی، چکن دستی کشیدہ کاری، خورجہ بلیو پاٹری، ماتا نی پچیڑی قلم کاری، باندھنی، باندھنا اور رنگنا، ہینڈ بلاک باغ پرنٹ، وارلی آرٹ، اسٹون ڈسٹ پینٹنگ، سوزنی دستی کشیدہ کاری، ٹیراکوٹا، تنجور پینٹنگ، شولا پیٹھ، کانتھا دستی کشیدہ کاری، پام لیف اینگریونگ، لکڑی پر پیتل کے تار کی جڑائی، لکڑی کی تارکشی، مدھوبنی پینٹنگ، گولڈ لیف پینٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ 1.00 لاکھ روپے کی انعامی رقم، ایک تامرپتر، ایک شال اور ایک سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہے۔ 78 کاریگروں کو سال 2017، 2018 اور 2019 کے لیے قومی ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جن میں 02 ڈیزائن انوویشن ایوارڈز شامل ہیں جہاں ایک ڈیزائنر اور کاریگر مل کر ایک منفرد پروڈکٹ تیار کرتے ہیں۔

شلپ گروؤں اور قومی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے شاندار پروڈکٹس 29 نومبر سے 5 دسمبر 2022 تک نیشنل کرافٹس میوزیم اور ہست کلا اکیڈمی، پرگتی میدان، بھیروں مارگ میں نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔

حکومت دستکاری کے شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے ’’قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی)‘‘ اور جامع دستکاری کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس) کے تحت ترقیاتی کمشنر (دستکاری) کے دفتر کے ذریعے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13054



(Release ID: 1879549) Visitor Counter : 103