الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آدھار کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں: یو آئی ڈی اے آئی


درست شناخت اور کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے آدھار کی تصدیق کریں

Posted On: 24 NOV 2022 3:28PM by PIB Delhi

کسی فرد کی شناخت قائم کرنے کے لیے فزیکل یا الیکٹرانک شکل میں آدھار کو قبول کرنے سے پہلے، اداروں کو آدھار کی تصدیق کرنی چاہیے۔

یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے مطابق  آدھار ہولڈر کی رضامندی کے بعد آدھار نمبر کی تصدیق فردواحد کے ذریعہ پیش کی گئی آدھار کی کسی بھی شکل (آدھار لیٹر، ای-آدھار، آدھار پی وی سی کارڈ، اور ایم-آدھار) کی اصلیت قائم کرنے کے لیے صحیح قدم ہے۔

یہ بےایمان اور سماج دشمن عناصر کو کسی بھی ممکنہ غلط استعمال میں ملوث ہونے سےروکتا ہے۔ یہ استعمال کی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے، اور یو آئی ڈی اے آئی کے اس موقف پر زور دیتا ہے کہ کوئی بھی 12 ہندسوں کا نمبر آدھار نہیں ہے۔ آدھار دستاویزات میں چھیڑ چھاڑ کا پتہ آف لائن تصدیق سے لگایا جا سکتا ہے اور آدھار ایکٹ کی دفعہ 35 کے تحت  چھیڑچھاڑ قابل سزا  جرم ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی نے استعمال سے پہلے تصدیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی ہے، اور ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ ضروری ہدایت دیں تاکہ جب بھی آدھار کو شناخت کے ثبوت کے طور پر جمع کیا جائے - ایک شناختی دستاویز کے طور پر آدھار کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کے ذریعہ  لوگوں  کی توثیق اور تصدیق کی جائے۔

کسی بھی آدھار کی تصدیق ایم اے آدھار ایپ، یا آدھار کیو آر کوڈ اسکینر کے ذریعے آدھار کی تمام شکلوں (آدھار لیٹر، ای آدھار، آدھار پی وی سی کارڈ، اور ایم-آدھار) پر دستیاب کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے کی جا سکتی ہے۔ کیو آر کوڈ اسکینر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر مبنی موبائل فونز کے ساتھ ساتھ ونڈوز پر مبنی ایپلی کیشنز دونوں کے لیے آزادانہ طور پر دستیاب ہے۔ لوگ رضاکارانہ طور پر اپنا آدھار نمبر یا الیکٹرانک فارم پیش کرکے اپنی شناخت قائم کرنے کے لیے آدھار نمبر کا استعمال کرسکتے ہیں۔

یو آئی ڈی اے آئی پہلے ہی لوگوں  کے لیے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے اس سے متعلق  ہدایت جاری کرچکی ہے اور  لوگ اپنے آدھار کو اعتماد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

*********

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12903)


(Release ID: 1878728) Visitor Counter : 213