وزیراعظم کا دفتر

گوا  روزگار میلے میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

Posted On: 24 NOV 2022 12:15PM by PIB Delhi

نمسکار!

نوجوانوں کو روزگار دینے کی سمت میں آج گوا کی حکومت نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت گوا کے مختلف  محکموں  نے بہت سےنوجوانوں کو اجتماعی طو ر پر تقرر نامے سپرد کئےجائیں گے۔ تقرر نامے پانے والے سبھی نوجوانوں کو اور ان کے والدین کو  بہت بہت مبارک باد۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ آنے والےکچھ مہینوں میں گوا پولیس   سمیت دیگر محکمو ں میں بھی بھرتیاں ہونے والی ہیں اس سے گوا پولیس اور مضبوط ہوگی اور شہریوں ، خاص کر سیاحوں کی حفاظت کے شعبے  میں بہت بڑی  سہولت بڑھنے والی ہے۔  ساتھیوں پچھلے کچھ ہفتوں سے  ملک کی الگ الگ ریاستوں سے لگاتار روزگار میلے کااہتمام کیا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت بھی  روزگار میلے  کے توسط سے  حکومت ہند ہر مہینے ہزاروں نوجوانوں کو ملازمت دے رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جہاں جہاں بی جے پی سرکاریں ہیں، ڈبل انجن کی سرکاریں ہیں وہاں   ریاستی سرکاریں بھی اپنی سطح پر ایسے روزگار میلے کااہتمام کررہی ہیں۔

 ساتھیوں

گزشتہ 8 برسوں  کے عرصےمیں مرکزی سرکار نے گو ا کی ترقی کے لئے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ  کاری  کی ہے۔ تقریباً تین ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے موپا میں بنےنئے ہوائی اڈہ  کا افتتاح بھی جلد ہونے جارہا ہے۔ اس ہوائی اڈہ کی تعمیر سے جڑےکاموں میں گوا کے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ اسی طرح آج جو گوا میں  کنیکٹی ویٹی  کے پروجیکٹ چل رہے ہیں، بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ چل رہے ہیں، ان سے بھی گوا کے نوجوانوں کو روزگار کے موقع ملتے ہیں۔ مکمل گوا کا وژن  گوا میں بنیادی سہولتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی ریاست میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنارہا ہے۔ گوا  ٹورازم ماسٹر پلان اور اسی کے ذریعہ ریاستی سرکار نے گوا کی ترقی کا نیا  خاکہ بھی تیار کیا ہے ۔ اس سے سیاحت کے شعبے میں  سرمایہ کاری  اور بڑی تعداد میں  روزگار بڑھنے کے نئے امکانات  پیدا ہوئے  ہیں۔  

ساتھیوں

گوا کے دیہی علاقوں کو بھی اقتصادی  طور سے مضبوطی فراہم  کرنے اور روایتی  کھیتی میں روزگار بڑھانے کے لئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ دھان ، فروٹ پروسیسنگ  ، ناریل ، جوٹ اور مسالوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو سیلف ہیلپ گروپ سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ  ساری کوششیں گوا میں روزگار اور خود روزگار کے متعدد نئے موقعہ بنارہا ہے۔

ساتھیوں،

آج جن نوجوانوں کو  گوا میں تقرر نامے ملے ہیں، ان سے میں ایک بات اور کہوں گا اب آپ کے زندگی کے سب سے اہم 25 سال  شروع ہونے  جارہے ہیں۔ اب آپ کے سامنے گوا کی ترقی کے ساتھ ہی 2047 کے نئے ہندستان کا بھی مقصد ہے۔ آپ کو گوا کی ترقی کے لئے بھی کام کرنا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئےبھی کام کرنا ہے۔ مجھے  بھروسہ ہے کہ  آپ سبھی پوری لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض  کو بخوبی  انجام دیتے رہیں گے۔

 ایک بار پھر آپ سبھی کو مبارک باد اور نیک خواہشات!

شکریہ!

.*****

 ش ح۔ ح ا. ۔ ج

UNO-12895



(Release ID: 1878476) Visitor Counter : 149