وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ  اجلاس کے دوران سنگاپور کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 16 NOV 2022 1:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ آج سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب جناب لی سین لونگ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے گذشتہ برس روم میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ وزیر اعظم لی کے ساتھ ہوئی ملاقات کو یاد کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے بھارت اور سنگاپور کے درمیان مضبوط کلیدی ساجھے داری اور نئی دہلی میں ستمبر 2022 کو منعقدہ بھارت – سنگاپور وزارتی سطح کی گول میز  کانفرنس کے افتتاحی سیشن سمیت باقاعدہ منعقد ہونے والی اعلیٰ سطح کی وزارت اور تنظیمی بات چیت پر غور کیا۔

دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری روابط، خصوصاً فن ٹیک، قابل احیاء توانائی، ہنرمندی ترقیات، صحت اور ادویہ جیسے شعبوں کو توسیع دینے کے سلسلے میں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے سنگاپور کو سبز معیشت، بنیادی ڈھانچہ اور ڈجیٹلائزیشن سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور بھارت کے قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن، اثاثہ جات کو سرمایہ کی شکل دینے سے متعلق منصوبے اور گتی  شکتی منصوبے سے مستفید ہونے کے لیے مدعو کیا۔

دونوں قائدین نے حالیہ عالمی اور علاقائی واقعات پر تبادلہ خیالات کیے۔ وزیر اعظم مودی نے بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی  اور 2021-2024 کے دوران آسیان-بھارت تعلقات میں بطور کوآرڈی نیٹر سنگاپور کے کردار کی ستائش کی۔ دونوں قائدین نے بھارت-آسیان کثیر جہتی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش  کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے مستقبل کے لیے وزیر اعظم لی کو نیک خواہشات پیش کیں اور انہیں آئندہ برس جی-20 سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے بھارت آنے کے لیے مدعو کیا۔

 

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12599



(Release ID: 1876517) Visitor Counter : 134