وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بالی میں جی- 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کی فرانس کے صدر سے ملاقات

Posted On: 16 NOV 2022 1:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے    جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب  جناب ایمانوئل میکرون  سے  آج بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کے شانہ بشانہ  ورکنگ ظہرانے میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دفاع، سول نیوکلیئر، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اقتصادی مصروفیت کے نئے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا بھی خیر مقدم کیا۔

باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

*******************

ش ح ۔    ا ک ۔   م  ص

U.N. 12592


(Release ID: 1876403) Visitor Counter : 99