ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
کوپ 27 میں ہندوستان کی طرف سے قومی بیان پیش
Posted On:
15 NOV 2022 4:11PM by PIB Delhi
ماحولیات،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج کوپ 27 میں ہندوستان کا قومی بیان پیش کیا۔
کیپشن (مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کوپ 27 میں قومی بیان دیتے ہوئے)۔
معزز اصحاب،
میں سب سے پہلے انتہائی خوب کوششوں اور شاندار مہمان نوازی پر اپنے میزبانوں اور کوپ27 کے سربراہ عرب جمہوریہ مصر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایک سال پہلے گلاسگو میں ہم نے سائنس کی پکار پر لبیک کہا اور اہم عہد اور وعدوں کے ساتھ آگے بڑھے۔
اس سال شرم الشیخ میں یہ ہماری کارروائی کا لمحہ ہے، اور مصر کی صدارت نے اسے بجا طور پر کوپ برائے نفاذ کا نام دیا ہے۔
مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کوپ 27 میں قومی بیان پیش کرتے ہوئے۔
عالی جناب
ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں 2070 تک مضر اخراج سے مکمل پاکی حاصل کرنے کے ہندوستان کے مقصد کا اعلان کیا تھا۔ ایک سال کے اندر، ہندوستان نے اپنی طویل مدتی کم اخراج کی ترقی کی حکمت عملی پیش کی ہے جو اہم اقتصادی شعبوں میں کاربن کی کم منتقلی کے راستوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
ہمارے 2030 آب و ہوا کے اہداف میں اضافے کی خواہش پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان نے اگست 2022 میں اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکت کی تازہ کاری کی ہے۔ ہم نے متبادل توانائی کے ذرائع کے طور پر قابل تجدید توانائی، ای-موبلٹی، ایتھنول آمیز ایندھن اور ماحول دوست ہائیڈروجن میں دور رس نئے اقدامات شروع کئے ہیں۔
ہم ایکشن اور حل پر مبنی اتحاد جیسے انٹرنیشنل سولر الائنس اور کولیشن آف ڈیزاسٹر ریزیلینس انفراسٹرکچر کے ذریعے مضبوط بین اقوامی تعاون کو فروغ دینے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ یہ دونوں ہی ہندوستان کے ذریعے شروع اور پرورش کردہ ہیں۔
یہ عالمی بھلائی کے لئے اجتماعی کارروائی کی ہماری اخلاقیات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایک عشاریہ تین 1.3 بلین آبادی والا ہندوستان اس حقیقت کے باوجود یہ مشکل کوشش کر رہا ہے کہ دنیا کے مجموعی اخراج میں ہمارا حصہ اب بھی 4 فیصد سے کم ہے اور ہمارا سالانہ فی کس اخراج عالمی اوسط کا تقریباً ایک تہائی ہے۔
ایک محفوظ سیارے کا ہندوستان جو تصور رکھتا ہے اس کے مرکز میں یک لفظی منتر– طرز زندگی برائے ماحولیات ہے۔ اسے وزیر اعظم مودی نے کوپ 26 میں ہمارے قومی بیان میں پیش کیا تھا۔ 20 اکتوبر 2022 کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل عزت مآب انتونیو گٹیرس کی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کے ذریعہ مشن لائف کا آغاز کیا گیا تھا۔
دنیا کو فوری طور پر جنونی اور تباہ کن کھپت کی طرف سے ہٹانا ہے اور شعوری طور پر اسے حساس اور ہُشیار بنانا ہے ۔ ہم اس زمینی سیارے کے امانت دار ہیں۔ ہمیں اسے پائیدار طرز زندگی کے ذریعے پروان چڑھانا چاہیے جو وسائل کے استعمال کو بہتر بنائے اور فضلے کو کم سے کم کرے۔
دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والی جمہوریت اور ایک متحرک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پرہندوستان مثالی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور انفرادی، خاندان اور کمیونٹی پر مبنی اعمال کے لئے عالمی برادری کو مشن لائف کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہے۔
معزز اصحاب
ہندوستان 2023 میں 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' کے مشن کے ساتھ جی 20 کی سربراہی سنبھال رہا ہے۔ انسانیت کے لئے ایک محفوظ سیارے کی طرف ہمارا سفر، ایسا ہے جسے کوئی بھی قوم تنہا طے نہیں کر سکتی۔ یہ ایک اجتماعی سفر ہے جس میں مساوات اور آب و ہوا کے ساتھ انصاف ہمارے رہنما اصولوں ہوں گے۔
ہمیں امید ہے کہ آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف جنگ دنیا کو ایک خاندان کے طور پر متحد کر دے گی۔
****
U.No:12452
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1876204)
Visitor Counter : 222