وزارت خزانہ
ریونیو خسارے کی گرانٹ (آر ڈی جی) کے 7,183.42 کروڑ روپے 14 ریاستوں کو جاری کیے گئے
رواں مالی سال میں اب تک ریاستوں کو جاری کی گئی مجموعی ریونیو خسارہ گرانٹ بڑھ کر 57,467.33 کروڑ روپے ہوگئی ہے
ریاستوں کو 2022-23 میں کل 86,201 کروڑ روپے کی ریونیو خسارہ گرانٹ ملے گی
Posted On:
07 NOV 2022 2:17PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمہ اخراجات نے آج پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو خسارہ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی) کی 8ویں ماہانہ قسط کےطور پر 7,183.42 کروڑ روپے 14 کو روپے جاری کئے گئے ہیں۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہے۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 2022-23 کے لیے 14 ریاستوں کو مجموعی پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو خسارہ گرانٹ کے طور پر 86,201 کروڑ روپے جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔سفارش کےمطابق اخراجات کا محکمہ یہ گرانٹ متعلقہ ریاستوں کو 12 مساوی ماہانہ قسطوں میں جاری کر رہا ہے۔ ماہ نومبر 2022 کے لیے آٹھویں قسط جاری کئےجانے کے ساتھ، 2022-23 میں ریاستوں کو جاری کی گئی ریونیو خسارے کی گرانٹس کی مجموعی رقم بڑھ کر 57,467.33 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
ریاستوں کو آئین کے آرٹیکل 275 کے تحت پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو خسارہ گرانٹس فراہم کرائی جاتی ہیں۔ یکے بعد دیگرے آنےوالےمالیاتی کمیشنوں کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو یہ گرانٹ ، ریاستوں کے پوسٹ ڈیوولیوشن کے ریوینو کھاتوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جاری کی جاتی ہے۔
یہ گرانٹ حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کی اہلیت اور 2020-21 سے 2025-26 کی مدت کے لیے گرانٹ کی رقم کا تعین پندرہویں مالیاتی کمیشن نے اس مدت کے دوران تخمینہ ڈیوولیوشن کو شامل کرتے ہوئے ریاست کے محصولات اور خرچ کے تخمینے کے درمیان فرق کی بنیاد پر کیا تھا۔
جن ریاستوں کو 2022-23 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن نے پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو خسارہ گرانٹ کی سفارش کی ہےان میں: آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔
سال 2022-23 کے لیے تجویز کردہ پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو خسارہ گرانٹ اور آٹھویں قسط کے طور پر ریاستوں کو جاری کی گئی رقم کی ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
جاری کی گئی ریاست وار پوسٹ ڈیوولیوشن ریونیو خسارہ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی جی)
(کروڑ میں)
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
ماہ نومبر 2022 کے لیے جاری کی گئی آٹھویں قسط
|
2022-23 کے دوران ریاستوں کو جاری کی جانے والی مجموعی پی ڈی آر ڈی جی
|
1
|
آندھرا پردیش
|
879.08
|
7032.67
|
2
|
آسام
|
407.50
|
3260.00
|
3
|
کیرالہ
|
1097.83
|
8782.67
|
4
|
منی پور
|
192.50
|
1540.00
|
5
|
میگھالیہ
|
86.08
|
688.67
|
6
|
میزورم
|
134.58
|
1076.67
|
7
|
ناگالینڈ
|
377.50
|
3020.00
|
8
|
پنجاب
|
689.50
|
5516.00
|
9
|
راجستھان
|
405.17
|
3241.33
|
10
|
سکم
|
36.67
|
293.33
|
11
|
تریپورہ
|
368.58
|
2948.67
|
12
|
اتراکھنڈ
|
594.75
|
4758.00
|
13
|
مغربی بنگال
|
1132.25
|
9058.00
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-12292
(Release ID: 1874309)
Visitor Counter : 110