وزارت اطلاعات ونشریات
اِفّی 53 میں گولڈن پیکاک کے لئے 15فلموں کی دعویداری
اِفّی 53 کے بین الاقوامی مسابقت کے زمرے میں بارہ بین الاقوامی اور تین ہندوستانی فلمیں شامل
بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول ( افی ) کے 53 ویں ایڈیشن میں ، جو 20 نومبر سے 28 نومبر 2022 کو گوا میں منعقدکیا جائے گا، گولڈن پیکاک اعزاز کے لئے 15فلمیں مقابلہ آرائی میں شامل ہوں گی۔ان بہترین فلموں میں بارہ بین الاقوامی اور تین بھارتی فلمیں شامل ہیں ، جو اس فن کےابھرتے ہوئے جمالیاتی اور سیاسی رجحانات کی نمائندگی کرتی ہیں۔
اِفّی کے تیسرے ایڈیشن میں سب سے پہلے ‘‘ گولڈن پیکاک ’’ ایوارڈ سے لے کر اب تک یہ اعزاز ایشیا میں سب سے باوقار اعزا ز سمجھا جاتا ہے۔اس سال فاتح فلموں کو منتخب کرنے کا مشکل کام ،جس جیوری کو دیا گیا ہے ، اس میں اسرائیل کے مصنف اور فلم ہدایت کار ندو لپڈ ، امریکہ کے پروڈیوسر جنکو گوٹو ، فرانس کے فلم ایڈیٹر پاسکیل کاروانس ، فرانس کے ڈاکیومینٹری فلم ساز اور فلم نقاد ، صحافی جیویر اینگولو بارٹرن اوربھارت کے معروف فلم ہدایت کار سدیپو سین شامل ہیں ۔
اس سال مقابلے میں شامل فلمیں مندرجہ ذیل ہیں:
1-پرفیکٹ نمبر (2022)
پولینڈ کے فلم ساز کرزسٹاف زنوسی کی فلم پرفیکٹ نمبر ایک ایسا ڈرامہ ہے ، جس کا مقصداخلاقیات اور موت کے بارے میں فکر کودعوت دینا ہے۔اٹلی اور اسرائیل کے ذریعہ مشترکہ طورپر پروڈیوز کی گئی یہ فلم ایک نوجوان ریاضی داں اور اس کی دور کی عمزاد کے درمیان تعلقات کو اجاگرکرتی ہے کہ کس طرح ان دونوں کے درمیان ملاقات کے موقع پر انہوں نے اس دنیا کے پُر اسرار نظام کو سمجھنے اور زندگی اور موت کے معنی سمجھنے کے لئے مراقبے کو اپنایا ہے۔
2- ریڈ شوز (2022)
میکسیکو کے فلم ساز کارلوس ایچل مین کیسر نے اپنی فلم ریڈ شوز کو ایک جذبات کی عکاسی قراردیا ہے۔ یہ فلم ایک ایسے کسان پر مبنی ڈرامے کے بارے میں ہے ، جو ایک دوردراز علاقے میں الگ تھلگ زندگی گزاررہا ہے اور جو اپنی بیٹی کی موت کی خبر سن کر اس کے جسد خاکی کو لانے کے لئے غیرنامانوس اور عجیب وغریب طریقوں سے گھر لانے کی کوشش کرتا ہے۔یہ فلم کئی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے اور یہ وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے آڈینس ایوارڈ کے مقابلے میں بھی شامل تھی۔
3- اے مائنر(2020)
1970 کی دہائی میں ایران کی نئی لہر کی ایک بانی رکن داریوش مہرجوئی ایرانی سنیما کی ایک معروف مدبر ہیں ۔وہ ایک بار پھر افی میں اپنی نئی فلم ‘‘اے مائنر’’ کے ساتھ شامل ہیں ۔ یہ فلم ایک ایسی لڑکی کے بارے میں ہے ، جو اپنے والد کی مخالفت کے باوجود ایک موسیقار بننا چاہتی ہے ۔ یہ فلم اس خاندان کے ارکان کےدرمیان والدین اور بچوں کی مختلف امنگوں اور موسیقی کے بارے میں ان کی رائے وغیرہ کی عکاسی کرتی ہے۔
4- نو-اینڈ (2021)
ایرانی ڈرامہ ‘ نو اینڈ ’ ایران میں خفیہ پولیس کی سازشوں اور استحصال کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک بہت ایماندار شخص ایک جھوٹ بولنے میں ملوث ہوجاتا ہے اور و ہ اپنے گھر کو برقرار رکھنے کی کوشش میں خفیہ پولیس کو جھوٹ میں شامل کرلیتا ہے۔ صورتحال اس وقت اور زیادہ پیچیدہ ہوجاتی ہے جب حقیقی خفیہ پولیس وہا ں پہنچتی ہے ۔ جعفر پناہی کے اشتراک میں نادر سیوور کی یہ دوسری فیچر فلم بوسان انٹر نیشنل فلم فیسٹو ل میں نیو کرنٹس ایوارڈ کے لئے نامزد کی جاچکی ہے۔ جعفر پناہی اس کے ایڈوائزر اور ایڈیٹر ہیں ۔
5- میڈی ٹیرینین فیور (2022)
فلسطینی –اسرائیلی رائٹر –ڈائریکٹر مہاہج کی فلم میڈیٹرینین فیور دوادھیڑ عمر کےافراد کے بارے میں ایک بلیک کامیڈی ہے۔کانز فلم فیسٹول میں انسرٹین ریگارڈ مقابلے میں بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کرنے والی یہ فلم ایک حوصلہ مند مصنف اور ایک عیار شخص کے درمیان غیر معمولی شراکتداری کے بارے میں ہے۔
6- وہین دا ویوز آر گون (2022)
فلپینس کے فلم ساز لارڈیاز کی یہ فلم فلیپین میں ایک تحقیق کرنے والے کے بارے میں ہے ،جو اخلاقیات کے دوراہے پر کھڑا ہے ۔ یہ فلم اس کے تاریک ماضی پر بحث کرتی ہے، جو اپنی غلطیوں کوسدھارنے اور شدید مایوسی سے ابھرنے کے بعد بھی اس کا پیچھا کرتی رہتی ہے۔لارڈیاز نے یہ فلم صرف تین گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت کی ہی بنانے کا فیصلہ کیا حالانکہ وہ طویل فلم بنانے کے لئے معروف ہیں (2004 میں ان کی فلم ایوولیوشن آف فلپینو فیملی تقریباََ 11 گھنٹے کی فلم تھی۔
7- آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز (2022)
کوسٹاریٹا کی فلم ساز ویلنٹینا موریل نے اپنی اس فلم کے لئے 2022کے لوکارنو انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں بہترین ڈائریکٹر کا اایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ یہ فلم ایک 16 سا لہ لڑکی ایوا کی کہانی بیان کرتی ہے ، جس کے والدین طلاق دے چکے ہیں اور جو اپنے علیحدہ ہوئے والد کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور اسے اپنی والدہ سے پھر جوڑنے کی کوشش کرتی ہے۔اس فلم نے لوکارنو انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں کئی ایوارڈ جیتے ہیں ، جن میں فلم کی اداکار رینالڈو ایمین نے بہترین اداکار کا اور اداکارہ نینیلا میرین نوارو نے بہترین اداکاروہ کا ایوارڈ شامل ہے۔
8- کولڈ ایز ماربل ( 2022)
آذربائیجان کے ڈائریکٹر آصف رستموو کی فلم کولڈ ایز ماربل ایک جرائم پر مبنی ڈرامہ اور نفسیاتی فلم ہے جو اس باپ کی غیر متوقع واپسی کے بارے میں ہے جو اپنی بیوی کا قتل کرنے کے لئے جیل میں قید تھا ۔ اس فلم کی توجہ کا مرکز ایک نوجوان ہے ،جسے ڈائریکٹر نے بدلتے ہوئے معاشرے کے ایک اینٹی ہیرو کے طور پر پیش کیا ہے۔ ایک حساس پینٹر اور محنتی نقاش کو اس وقت زبردست دھچکا لگتا ہے جب اس کو یہ چلتا ہے کہ اس کے باپ نے اس کی ماں کو کیوں ہلاک کیا تھا۔
9- دی لائن (2022)
برلن فلم فیسٹول میں ‘‘ گولڈن بئیر ’’ کے لئے نامزد پُرسولہ مییر کی فلم دی لائن خاندانی رشتوں کی نزاکت اور قبولیت کا ایک مطالعہ ہے ۔ فرانسیسی - سوئس فلم ساز کی یہ فلم ایک ماں اور بیٹی کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بارے میں ہے۔ یہ ڈرامہ ،جس کی شوٹنگ سوئٹزر لینڈ میں ہوئی ہے ،غیر معمولی ممتا اور تشدد کو پیش کرتا ہے۔
10- سیون ڈاگ (2021)
فلم سیون ڈاگز ، جس کا پریمئیرقیروانٹر نیشنل فلم فیسٹول کے 43ویں ایڈیشن میں کیا گیاتھا ، ایک ایسے تنہاشخص کی کہانی ہے ، جو رقم کی انتہائی کمی کے باوجود اپنے سات کتوں کو پالنے کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔ یہ فلم ارجنٹینا کے ڈائریکٹر راڈریگو گوریرو کی چوتھی فیچر فلم ہے اور یہ صرف 80 منٹ کی ہے، جو ایک شخص اور اس کے پالتو کتوں کے درمیان محبت کی عکاسی کرتی ہے۔
11- ماریا : دی اوشن اینجل (2022)
سری لنکا کے فلم ساز ارونا جے وردھنے کی فلم ‘‘ ماریا : دی اوشن اینجل ’’ افی کے 50ویں ایڈیشن میں لیسٹر جیمس پیریز کی فلم گیمپرالیا کے گولڈن پیکاک ایوارڈ جیتنے کے بعد یہ دوسری فلم ہے۔ ماریا : دی اوشن اینجل ، ماہی گیروں کے ایک ایسے گروپ کے بارے میں ہے جو سمندر میں تیرتی ہوئی ایک سیکس ڈول کو دیکھنے کے بعد پریشان ہوجاتے ہیں ۔ فلم کے ڈائریکٹر 2011 کی اپنی فلم اگست ڈریزل کے معروف ہیں ۔
12-دی کشمیر فائلز (2022)
دی کشمیر فائلز ایک ہندی فلم ہے جو 1990 کی دہائی میں کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کی ہجرت پر مرکوز ہے ۔اس کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری ہیں۔ یہ فلم کرشنا نامی ایسے نوجوان کشمیری کے بارے میں ہے ، جو اپنے والدین کی بے وقت موت کے بارے میں حقائق تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
13- نیزوہ (2022)
سال 2022 کے وینس انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں آڈینس ایوارڈ یافتہ نیزوہ فلم جنگ سے تبادہ شدہ شام کے ایک خاندان کے بارے میں ہے ،یہ عربی زبان کی فلم اس خاندان کے بارے میں ہے ، جو شام میں محاصرے والے علاقے کے پیچھے قیام کرنے کافیصلہ کرتا ہے۔ ڈائریکٹر سوداد کادان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بذات خود پہلی مرتبہ اپنے گھر کے باہر یہ منظر اس وقت دیکھا جب ان کے پڑوس میں بمباری ہوئی تھی۔
14-دی اسٹوری ٹیلر (2022)
اننت مہادیون کی فلم دی اسٹوری ٹیلر مشہور فلم ساز ستیہ جیت رے کی کیریکٹر تارینی کھرو پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی اس صورتحال کے بارے میں ہے ، جب تارینی کھرو ایک داستان گو کے طورپر اپنی ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد دو چار ہوتا ہے۔ یہ فلم ،جس کا پریمئیر 2022 کے بوسان انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں ہوا تھا ، کم جی سیوک ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئی تھی۔
15- کورنگو پیڈل (2022)
راسی الاگپن کے افسانے ‘‘سائیکل ’’ پر مبنی ڈائریکٹر کمالاکنن کی کورنگو پیڈل کے ایسے اسکولی لڑکے کے بارے میں ہے جو سائیکل چلانا چاہتا ہے ۔ حالانکہ اس کے والد اسے پڑھا نہیں سکتے ۔ ایک دیہی علاقے پر مبنی یہ ڈرامہ پانچ بچوں پر مبنی ہے جو فلم کو آگے بڑھاتے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر اپنی 2012 کی فلم ‘‘ مدھوباناکڈائی ’’ کے لئے معروف ہیں۔
*************
ش ح۔و ا ۔ رم
U-12280
(Release ID: 1874239)
Visitor Counter : 430
Read this release in:
Kannada
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Punjabi
,
Tamil
,
Gujarati
,
Bengali
,
Manipuri
,
Telugu
,
Malayalam