وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے آئزول میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) نارتھ ایسٹرن ریجنل کیمپس کا افتتاح کیا

Posted On: 04 NOV 2022 1:39PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمونے میزورم کے اپنے دورے پر آج آئزول میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن نارتھ ایسٹ کے مستقل شمال مشرقی کیمپس کا افتتاح کیا۔  یہ کیمپس انگریزی صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز کے علاوہ  قلیل مدتی میڈیا اور کمیونیکیشن کورسز چلائے گا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی)، حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ایک خود مختار ادارہ اور ملک میں صحافت کا ایک ممتاز  ادارہ ہے۔ نئی دہلی میں مرکزی کیمپس کے ساتھ، آئی آئی ایم سی کے پانچ علاقائی کیمپس اوڈیشہ میں ڈھینکنال، میزورم میں آئزول، جموں و کشمیر میں جموں، کیرالہ میں کوٹایم اور مہاراشٹر میں امراوتی میں ہیں۔ علاقائی کیمپسز کا قیام مختلف خطوں کی ضرورت کو پورا کرنے  اور ملک بھر میں میڈیا کی تعلیم کی ضرورت کو پورا کرنے کے مقصد سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’مجھے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن، آئزول کے مستقل کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو پورے شمال مشرق میں میڈیا اور  ماس کمیونیکیشن کے علوم کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ آئی آئی ایم سی ایک باوقار ادارہ ہے جو سیکھنے اور کام کرنے کا ایک متحرک  ماحول فراہم کراتا ہے جو میڈیا اور ماس کمیونیکیشن کے شعبے میں نئے خیالات، تخلیقی صلاحیتوں، تحقیق اور لیڈروں اور اختراعی کرنے والوں  کو فروغ دیتا ہے۔

آئی آئی ایم سی  نارتھ ایسٹ کیمپس نے 2011 میں میزورم یونیورسٹی کی طرف سے دستیاب ایک عارضی عمارت سے کام کرنا شروع کیا۔ کیمپس کی تعمیر کا کام 2015 میں شروع ہوا اور 2019 میں مکمل ہوا۔ اس  پر  کل لاگت 25 کروڑ روپے  آئی ہے۔ میزورم یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی 8 ایکڑ اراضی پر آئی آئی ایم سی کے مستقل کیمپس میں ہاسٹل اور اسٹاف کوارٹرز کے ساتھ الگ الگ انتظامی اور تعلیمی عمارتیں ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے، یہ کیمپس انگریزی صحافت میں پی جی  ڈپلومہ کورس چلا  رہا ہے جس کے لیے زیادہ تر طلباء ہندوستان کے دوسرے حصوں اور کچھ شمال مشرقی ریاستوں سے آتے ہیں۔ اس سال، انسٹی ٹیوٹ کو تمام آئی آئی ایم سی کیمپس میں دوسری بار انگریزی صحافت میں ٹاپر ہونے کا فخر حاصل ہواہے۔

یہ کیمپس اپنے طلباء کو کیمپس پلیسمنٹ اور ان کی اپنی کوششوں کے ذریعے ملک بھر کے معروف میڈیا اداروں میں ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ سال بہ سال یہاں کے طلبا معروف میڈیا اداروں جیسے دور درشن، آل انڈیا ریڈیو، پی ٹی آئی اور دیگر سرکردہ نجی میڈیا تنظیموں میں اپنا الگ مقام بنا رہے ہیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی )، نئی دہلی کا افتتاح 1965 میں ملک اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں میڈیا پروفیشنلز کی تربیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔  اپنے قیام کے بعد سے ہی اس نے انڈین انفارمیشن سروس کے لئے بھی ایک تربیتی ادارے کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-04at1.33.15PMWDG9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-04at1.33.08PM8XFW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-04at1.33.09PM6OA8.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-04at1.33.08PM(1)ZAH8.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-04at1.33.09PM(1)BCYQ.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-12220


(Release ID: 1873726) Visitor Counter : 138