مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
این آئی سی نے ایک فرضی ایس ایم ایس کی تیزی سے تحقیقات کی اور ممکنہ مالی بے ضابطگی کو روکا
عام لوگوں کو فرضی ایس ایم ایس سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی
Posted On:
04 NOV 2022 9:16AM by PIB Delhi
نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)کو ملازمت کی پیش کش کرنے والے ایک فرضی ایس ایم ایس کے سلسلے میں اطلاع ملی،جس میں این آئی سی کے نام کا استعمال کرتے ہوئے اسے عوام میں پھیلادیا گیاتھا۔فرضی ایس ایم ایس کے سلسلے میں موصول ہوئی اطلاع کی بنیاد پر این آئی سی کی ٹیم نے فوری طورپر ایک اندرونی تحقیقات شروع کی اور یہ پایا کہ اس ایس ایم ایس کو این آئی سی کے انفرااسٹرکچر کے ذریعہ سے نہیں بھیجا گیا تھا۔این آئی سی کی ٹیم نے تحقیقات کےلئے تیزی سے ٹیلی کوم سروس پرووائڈرس کے ساتھ تال میل بنایا اور یہ پتہ لگایا کہ یہ فرضی ایس ایم ایس ایک پرائیویٹ سروس پرووائڈر کے انفرا اسٹرکچر سے بھیجا گیا ہے۔اس حقیقت کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے کہ اس جعلی ایس ایم ایس میں این آئی سی کے نام کا غلط استعمال کیا گیا تھا ،اسے ایک سائبر واقعہ قرار دیا گیا اور اس میں ممکنہ طورپر مالی دھوکہ دہی کے ملوث ہونے کا بھی امکان تھا ۔این آئی سی نے اس واقعہ کی اطلاع سی ای آر ٹی –آئی این کو دی اور لا انفورسمنٹ ایجنسیوں میں بھی اس کی شکایت درج کرائی تاکہ اس فرضی ایس ایم ایس کو تیار کرنے والوں کی شناخت کی جاسکے اور انہیں سزا دی جاسکے۔ایس ایم ایس کے مزید غلط استعمال کو روکنے کےلئے سی ای آر ٹی –آئی این نے فرضی یو آر ایل کو ہٹانے کےلئے فوری طورپر متعلقہ ثالث کے ساتھ رابطہ کیا۔
عوام کو یہ صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس قسم کے فرضی ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں اور اس طرح کے فرضی ایس ایم ایس کی اطلاع @cert-in.org.in اور https://cybercrime.gov.in پر شکایت درج کرائیں۔
***********
ش ح ۔ ا م ۔
U. No.13004
(Release ID: 1873631)
Visitor Counter : 138