وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات و نشریات نے سوچھتا کے لیے خصوصی مہم دوئم کو کامیابی سے مکمل کیا


آئی اینڈ بی نے 4735 کوئنٹل اسکریپ اور دیگر مواد کو ٹھکانے لگایا ،3.71 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی  اور 1,75,447 مربع فٹ جگہوں کو خالی کیا، 108298 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 66938 کو ختم کیا گیا، 336 آؤٹ ڈور مہم چلائی گئی اور 3766 مقامات کی صفائی کی گئی

Posted On: 03 NOV 2022 11:36AM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت اور اس سے منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار تنظیمیں، قانونی ادارے اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز جیسے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی )، سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، پبلیکیشنز ڈویژن،  دفتر برائے رجسٹرار آف نیوز پیپرز فار انڈیا (آر این آئی ) سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی ) الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سینٹر (ای ایم ایم سی )، نیو میڈیا ونگ (این ایم ڈبلیو)، پرسار بھارتی (اے۔ آل انڈیا ریڈیو، بی۔ دوردرشن)، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی ) پونے، ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی ) ، کولکتہ؛ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی )، پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی )، براڈکاسٹ انجینئرنگ کنسلٹنٹس (انڈیا) لمیٹڈ (بی ای سی آئی ایل) اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایف ڈی سی) (بشمول انضمام شدہ فلم میڈیا یونٹس) نے  آل انڈیا کی بنیاد پر 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 چلائی ہے جس  نےزیر التواء معاملات کو نمٹانے، پرانی/بے کار فائلوں کو ختم کرنے اور دفاتر کی مجموعی صفائی اور جگہ کا انتظام  پر توجہ مرکوز کی ۔ مختلف پیرامیٹرز پر مہم کی کامیابیاں حسب ذیل ہیں:-

  • 14 ایم پی حوالہ جات، 320 عوامی شکایات، 181 پی ​​جی اپیلیں اور 4 پارلیمانی یقین دہانیوں کو کلیئر کیا گیا ہے۔
  • 108298 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 66938 کو ختم کیا گیا۔ 2217 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 1868 بند کردی گئیں ۔ 1,75,447 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی اور3,71,66,846/- روپے کی آمدنی ہوئی۔
  • 336 آؤٹ ڈور صفائی مہم چلائی گئی اور 3766 مقامات کو صاف کیا گیا۔

2.      تیاری کا مرحلہ

  • 14 سے 30 ستمبر 2022 تک تیاری کے مرحلے کے دوران، نوڈل آفیسر کی تقرری، منسلک اور ماتحت دفاتر اور ان کے فیلڈ دفاتر کی حساسیت انجام دی گئی تاکہ مہم کی جگہوں کے انتخاب اور شناخت، اسکریپ اور بے کار مواد کی نشاندہی، پرانے کاغذات /  رسائل وغیرہ کو ٹھکانے لگانے کے لئے وینڈرس کی خدمات حاصل کرنے کے  ذریعہ مناسب کارروائی کی  جاسکے۔
  • اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے 29 ستمبر 2022 کو دوردرشن کیندر، احمد آباد کا دورہ مہم سے پہلے کے معائنہ کے ایک حصے کے طور پر کیا جس نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وزارت کے مختلف دفاتر میں بے پناہ جوش و خروش پیدا کیا۔
  • وزارت کے افسران نے مہم کے آغاز سے قبل تیاریوں کو دیکھنے کے لیے تیاری کے مرحلے کے دوران مختلف فیلڈ دفاتر کا دورہ بھی کیا۔
  • مہم کی کامیابی کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات سمیت مختلف وزارتوں کے دفاتر میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈی اے آر پی جی کے ساتھ کوآرڈینیشن/تعاون کے ساتھ عمل درآمد کے لیے وزارت کے تمام میڈیا یونٹوں کو میڈیا پلان اور رہنما خطوط جاری کیے گئے۔

 3.     مہم کا مرحلہ

  • 2 اکتوبر 2022 کو خصوصی مہم دوئم  کے آغاز کے ساتھ، ڈی اے آرپی جی کے رہنما خطوط کے مطابق پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی گئی۔ وزارت کے افسران کو میڈیا یونٹس اور ان کے فیلڈ دفاتر میں بھی تعینات کیا گیا تاکہ وہ موقع پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں اور اہداف کے کامیاب نفاذ اور حصول کے لیے رہنمائی کریں۔
  • ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ روزانہ کی بنیاد پر خصوصی مہم دوئم کی پیشرفت کی نگرانی ایک کلی طور پر وقف پورٹل https://www.pgportal.gov.in/scdpm22 پر کی گئی۔ ہر روز مذکورہ پورٹل میں کامیابیوں پر جمع شدہ ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا۔
  • 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم دوئم کے مختلف ایکشن پوائنٹس پر وزارت کی کامیابیاں مختصراً درج ذیل ہیں۔

 

نمبرشمار

زمرہ

31 اکتوبر 2022 تک کی پیش رفت

1

سوچھتا مہم  کے مقامات (بیرونی)

336

2

ان مقامات کی تعدادجہاں پر صفائی اور ٹھکانے لگانے کاعمل انجام دیا گیا  (اندرونی اور بیرونی)

3,766

3

ریکارڈ کا انتظام ، جائزہ لی گئی فائلیں  (فزیکل + ای فائل )

1,10,515

4

عوامی شکایات + تدارک شدہ اپیلیں

501

5

حاصل شدہ آمدنی

Rs. 3,71,66,846

6

خالی کرائی گئی جگہیں (مربع فٹ میں )

1,75,447

7

ایم پی کے حوالہ جات

14

8

پارلیمانی یقین دہانی

4

9

ٹھکانے لگائے گئے اسکریپس /قدیم اشیا/ اخبارات وغیرہ کی مقدار (کوئنٹل میں )

4735

 

 

4.       ایکشن پوائنٹس جہاں کامیابیاں مقررہ ہدف سے زیادہ ہوئیں

i) بیرونی مہم (ابتدائی ہدف- 196 حصولیابی- 336)

ii) ختم کرنے کے لئے فزیکل فائلوں کا جائزہ (ابتدائی ہدف- 48726 ،حصولیابی-108298)

iii) ای فائلوں کا جائزہ (ابتدائی ہدف- 86 ، حصولیابی -2217)

iv) ایسے مقامات کی صفائی پر کامیابیاں جہاں کوئی ہدف نہیں دیا گیا - 3766

5.      نمایاں کامیابیوں کو دکھانے کے لیے مقامات کی فلم بندی

   شاندار کامیابی کے ساتھ 4  مقامات کی فلم بندی ڈی اے آر پی کے رہنما خطوط کے مطابق کی گئی اور الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے دکھائی گئی۔ وہ یہ ہیں:

i . دوردرشن  کیندر، جے پور،  ii) آل انڈیا ریڈیو، جے پور ،  iii) آل انڈیا ریڈیو، ترویندرم اور iv) سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، اسٹور روم۔

6.      کامیابی کی کہانیاں

a) ڈی ڈی کے احمد آباد

b )      اے آئی آر کی کامیابی

c) سی بی سی (10 سال سے زیادہ کے بل اور نمونے کے اخبارات کو ختم کیا جا رہا ہے)

7.      خصوصی مہم دوئم کے دوران مختلف میڈیا کے ذریعے کامیابیوں کی تشہیر۔

 

اے) ٹویٹس کی کل تعداد

1174

بی) ویڈیوز کی کل تعداد

318

سی)دکھائی گئی فلموں کی کل تعداد

17

ڈی) دوسرے سوشل میڈیا پوسٹ کی کل تعداد

834

ای)پی آئی بی کے ذریعہ جاری کردہ بیانات

3

 

8.      مختلف میڈیا کے ذریعے تشہیر کے تحت اہم پوسٹس

خصوصی مہم دوئم کے تحت ایچ ایم آئی بی اور ایچ ایم ایس آئی بی کے بالترتیب ڈی ڈی کے احمد آباد اور اے آئی آر وجے واڑہ کے دوروں کی مقامی میڈیا کوریج

پرنٹ میڈیا

 

 

بی۔مختصر فلموں کی نمائش

فلم ڈویژن نے خصوصی مہم دوئم کے بارے میں آگاہی اور اثرات کو بڑھانے کے لیے سوچھتا کے موضوع پر مبنی 7 مختصر فلموں کی نمائش کی۔ یہ فلمیں درج ذیل ہیں:

دھامنیر (10 منٹ)

خلاصہ: اپنی لگن اور محنت سے دھامنیر کے لوگوں نے اپنے گاؤں کو ریاست مہاراشٹر میں ایک ماڈل گاؤں میں تبدیل کر دیا ہے۔

چیمو  (4 منٹ)

خلاصہ: چیمو کو کوڑا کرکٹ کے نقصانات کو محسوس کرتا ہے اور وہ دوسروں کو شہر کو صاف رکھنے کا طریقہ سکھا تا ہے ۔

چرچ گیٹ فاسٹ (3 منٹ)

خلاصہ: فلم دکھاتی ہے کہ کس طرح تھوکنے کا ایک سادہ سا عمل ہمارے معاشرے، ماحول اور صحت پر زبردست اثرات مرتب کرتا ہے۔

مسٹرکلین کمز ٹو سٹی (3 منٹ)

خلاصہ: شہر کو صاف رکھنے کے بارے میں شہری مفہوم پر فلم -

پائیڈ پائپر آف ممبئی (4 منٹ)

خلاصہ: یہ صفائی پر ایک اینیمیشن فلم ہے۔ یہ پیغام دیتی ہے کہ آپ کی صفائی، صحت اور حفظان صحت آپ کی ذمہ داری اور فرض ہے، اگر آپ اسے نظر انداز کرتے ہیں تو آپ اپنی قیمت پر ایسا کرتے ہیں۔

حساب دو (3 منٹ)

خلاصہ: فلم شہر کو صاف رکھنے کے طریقہ کے بارے میں ہے۔ اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنا آپ کی سماجی ذمہ داری ہے۔

پلاسٹک کی دنیا (7 منٹ)

خلاصہ: ایک اینیمیشن فلمیں جو مستقبل کے وسیع اور بنجر ڈسٹوپین زمین کی تزئین کی تصویر کشی کرتی ہیں، جو پلاسٹک کے کچرے میں ڈھکی ہوتی ہیں اور انسانی زندگی اور ماحول پر پلاسٹک کے مضر اثرات کے خلاف بھی الرٹ کرتی ہیں۔

9.      31 اکتوبر 2022 سے آگے جانے کے لیے اہم جاری/ زیر التواء کام

a) پرانی/رد شدہ ٹھکانے لگائی جانے والی گاڑیاں - 194

b) سی بی سی میں 10 سال سے زیادہ کے بل اور نمونے والے اخبارات کو ختم کیا جا رہا ہے۔

c)  اے آئی آر میں اسٹیشنوں/دفاتر کا انرجی آڈٹ جاری ہے۔

d) نیشنل میڈیا سینٹر (پی آئی بی ) ، نئی دہلی میں باغبانی کی بہتری

e) پبلیکیشن ڈویژن کی طرف سے لائبریریوں کو عطیہ کی جانے والی کتابیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے عزت مآب وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کا ڈی ڈی کے احمدآباد کا دورہ

 

 

 

 

وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چند کا سوچنا بھون میں سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) ہیڈ کوارٹرسکا دورہ

 

7

3 (1)

 

                  

 

 

 

 

 

**********

 

 

ش ح ۔ا ک۔ف ر

U.No:12169



(Release ID: 1873392) Visitor Counter : 142