وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے موربی میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی


وزیراعظم  کو  بچاؤ اور راحت کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی

وزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد ملے

Posted On: 31 OCT 2022 8:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کچھ وقت  پہلے راج بھون، گاندھی نگر میں موربی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیر اعظم کو بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو موربی میں ہونے والے بد بختانہ حادثے کے بعد سے جاری ہیں۔ سانحہ سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد ملے۔

5.jpg

 اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سی ایم بھوپیندر بھائی پٹیل، ریاست کے وزیر مملکت  برائے امور داخلہ   ہرش سنگھاوی، گجرات کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بشمول ریاست کے محکمہ داخلہ اور گجرات اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔

6.jpg

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

 

U. No.12063


(Release ID: 1872559) Visitor Counter : 132