امور داخلہ کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکر، داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب وِنے کمار سکسینہ نے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر نئی دہلی میں انہیں گلہائے عقیدت نذر کیے

 
وزیر داخلہ نے دہلی میں واقع میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ’رَن فار یونٹی ‘کا آغاز کیا، جناب امت شاہ نے تقریب کے دوران موجود افراد کو قومی اتحاد کا حلف دلوایا

 مرکزی وزیر داخلہ نے موربی، گجرات میں گذشتہ روز رونما ہوئے پل حادثے کے مہلوکین کے کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا

آج ہم سردار پٹیل کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر قومی اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں، جنہوں نے آزادی کے بعد جدید بھارت کی بنیاد رکھی اور اس کی حصولیابی کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی تھی

سردار صاحب  نے اپنی اثرانگیز سیاسی صلاحیت کے بل بوتے پر 500 سے زائد رجواڑوں کو مربوط کرکے ’ایک بھارت ‘کے خواب کو پورا کیا

اُس دور میں بھی ملک دشمن طاقتوں نے ملک کو منقسم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی تھی؛ لیکن سردار صاحب کی کوششوں کی وجہ سے ہم آج بھارت کا مربوط نقشہ دیکھتے ہیں

ملک آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک ایسے خوشحال، مضبوط اور محفوظ بھارت کی جانب آگے بڑھ رہا ہے جو کہ غلامی کی تمام تر علامتوں سے مبرا ہے

بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آزادی کے 75 برسوں کا جشن منا رہا ہے، جنہوں

Posted On: 31 OCT 2022 2:06PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکر، داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب وِنے کمار سکسینہ  نے نئی دہلی میں مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی پیدائش سالگرہ کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

وزیر داخلہ نے دہلی میں واقع میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ’رن فار یونٹی ‘کا آغاز کیا۔ وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر، خارجی امور کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نشتھ پرمانِک سمیت مختلف معززین اس موقع پر موجود تھے۔ جناب امت شاہ نے تقریب کے دوران موجود افراد کو قومی اتحاد کا حلف بھی دلوایا۔

جناب امت شاہ نے گذشتہ روز گجرات کے موربی میں رونما ہوئے پل حادثے کے مہلوکین کے کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کا پروگرام ازحد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے شخص کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر قومی اتحاد کا پیغام آگے لے کر جا رہے ہیں جس نے آزادی کے بعد جدید بھارت کی بنیاد رکھی اور اس کے خواب کی تکمیل کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ جناب شاہ نے کہا کہ جیسے ہی سردار ولبھ بھائی پٹیل کا نام لیا جاتا ہے، آج کے متحد بھارت کا نقشہ فوراً ہی ذہن میں ابھر کر سامنے آتا ہے۔ سردار صاحب کی کوششوں کے بغیر آج کے وسیع، پرعزم اور طاقتور بھارت کا قیام ممکن نہیں ہوپاتا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ 500 رجواڑوں کو متحد کرکے ایک انڈین یونین قائم کرنا تھا، اور اس کی تشکیل کے لیے ملک کے اولین وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سردار صاحب ہی تھے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں  اور منفرد سیاسی ذہانت کے بل پر پورے ملک کو متحد کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اُس دور میں بھی ملک دشمن طاقتوں نے ملک کو منقسم کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا، لیکن سردار صاحب کی کوششوں کی وجہ سے ہم آج بھارت کا مربوط نقشہ دیکھتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کا بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے ، جنہوں نے اجتماعی طور  پر یہ عزم لینے کا ہدف طے کیا ہے کہ 2047 میں بھارت کہاں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 130 کروڑ عوام اور ملک کی ریاستوں کا اجتماعی عزم 2047 میں سردار صاحب کے تصور کے بھارت کی تشکیل میں یقینی طور پر کامیاب ہوگا۔جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ملک نے گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران متعدد سنگ میل حاصل کیے ہیں اور ملک غلامی کی تمام تر علامتوں سے نجات حاصل کرکے ایک خودار، خوش حال، مضبوط اور محفوظ بھارت  بننے کی جانب آگے بڑھا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو متحد کرنے کے لیے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے خواب کو پورا کرکے آج بھارت متعدد ممالک کی صف میں فخر کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران سردار پٹیل کی وراثت کو فراموش کرنے کی کوششوں کے باوجود، اپنی خصوصیات کی وجہ سے ان کی شخصیت لافانی ہے، اور سردار پٹیل آج ملک کے نوجوانوں کے لیے ترغیب کا وسیلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل ذریعہ دکھائے گئے راستے پر چلنے کا حلف لینے کے لیے ملک بھر میں اتحاد کی دوڑ کے پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مردِ آہن سردار پٹیل کے عظیم کارناموں کو یاد کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے اہل وطن سے سردار پٹیل کے ذریعہ دکھائے گئے راستے پر چلنے اور 2047 تک ان کے عزم کو پورا کرنے کی اپیل کی۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12040



(Release ID: 1872384) Visitor Counter : 133