وزیراعظم کا دفتر

ہم گرو صاحبان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے: وزیر اعظم

Posted On: 22 OCT 2022 5:37PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہیم کنڈ صاحب روپ وے کے بارے میں اظہار مسرت اور اچھے الفاظ کے لیے آج جتھے دار شری اکال تخت صاحب، سکھ برادری کے معزز ارکان سمیت سرکردہ روحانی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے سنگت کو گرو صاحبان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ایک ٹویٹ  پیغام کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’جتھے دار شری اکال تخت صاحب، سرکردہ روحانی شخصیات سمیت سکھ برادری کے معزز افراد نے ہیم کنڈ صاحب روپ وے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ میں ان کے اچھے الفاظ کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں اور سنگت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم گرو صاحبان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 11744



(Release ID: 1870303) Visitor Counter : 103