وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندر مودی، 22 اکتوبر کو روزگار میلے اور 10 لاکھ عملے کے لئے بھرتی مہم کا آغاز کریں گے
پہلے مرحلے میں 75 ہزار نئی تقرریاں کی جائیں گی
نئے تقرر کئے گئے لوگوں کو تقرری نامے حوالے کئے جائیں گے
انتخاب کے عمل کو آسان کیا گیا ہے اور بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تکنیک کو بھی اختیار کیا گیا ہے
اس پروگرام سے نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے تئیں حکومت کے مسلسل عزم کا اظہار ہوتا ہے اور شہریوں کی فلاح کو یقینی بنانے کا بھی اظہار ہوتا ہے
Posted On:
20 OCT 2022 1:50PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 22 اکتوبر 2022 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صبح 11 بجے 10 لاکھ عملے کے لئے بھرتی میلہ یعنی روز گار میلے کا آغاز کریں گے۔ اس تقریب کےدوران 75 ہزار نئی تقرریاں کی جائیں گی اور تقرر کئے گئے لوگوں کو تقرری نامہ حوالے کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم ان لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ وزیراعظم کے مسلسل عہد اور عزم کو پورا کرنے کے تئیں ایک خاطر خواہ قدم ہوگا، تاکہ نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں اور شہریوں کی فلا ح وبہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق تمام وزارتیں اور محکمے مشن موڈ میں خالی آسامیوں کی جگہ منظور شدہ آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں۔
جن لوگوں کی نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، انہیں ملک بھر سے منتخب کیا گیا ہے اور وہ ہندوستان کی حکومت کے 38 محکموں اور وزارتوں میں کام کریں گے۔ نئے تقرر کئے گئے لوگ مختلف سطحوں پر حکومت میں کام کاج سنبھالیں گے۔ گروپ- اے، گروپ- بی (گزیٹڈ)، گروپ- بی (غیر گزیٹڈ) اور گروپ – سی میں یہ لوگ مختلف سطحوں پر حکومت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ جن آسامیوں پر ان لوگوں کی تقرری کی جارہی ہے، ان میں مرکزی مسلح فورس کا عملہ، سب انسپکٹر، کانسٹبل، ایل ڈی سی، اسٹینو، پی اے، انکم ٹیکس انسپکٹر، ایم ٹی ایس اور دیگر شامل ہیں۔
یہ تقرریاں یا تو خود وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ یا یوپی ایس سی، ایس ایس سی، ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ مشن موڈ میں کی جارہی ہیں۔ تیزی سے بھرتی کے لئے انتخاب کے عمل کو آسان کیا گیا ہے اوربھرتی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تکنیکی عمل کو اختیار کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-11649
(Release ID: 1869506)
Visitor Counter : 231
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia