وزارت اطلاعات ونشریات
ووٹر وں کی بیداری سے متعلق دوسرا پروگرام ، ‘‘مت داتا جنکشن’’ 14 اکتوبر، بروزجمعہ کو آل انڈیا ریڈیو پر شام 7.25 سے 7.40 بجے تک 100.1 ایف ایم گولڈ چینل پر نشر کیا جائے گا
اس پروگرام کا عنوان ہے - ایک ووٹ کی اہمیت - ایک ووٹ کی طاقت
مت داتا جنکشن پروگرام ملک بھر میں 23 زبانوں میں نشر کیا جا رہا ہے
آل انڈیا ریڈیو بھارت کے انتخابی کمیشن کے تعاون سے ایف ایم گولڈ، ایف ایم رینبو،وودِھ بھارتی اسٹیشنوں اور آل انڈیاریڈیو کے پرائمری چینلوں پر 15- 15 منٹ کے 52 پروگرام نشرکررہاہے
Posted On:
14 OCT 2022 10:05AM by PIB Delhi
آل انڈیا ریڈیو نے الیکشن کمیشن آف انڈیاکے ساتھ مل کرایک نیاہفتہ وار ‘مت داتا جنکشن ’ کے عنوان سے ووٹروں کو بیدارکرنے کا پروگرام شروع کیاہے ۔مذکورہ ‘مت داتا ’’ پروگرام کی دوسری قسط 14اکتوبر ، بروز جمعہ 100.1ایف ایم گولڈچینل پر7.25سے 7.40 بجے کے دوران دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ ، چینئ اور حیدرآباد میں نشرکی جائیں گی ۔اس پروگرام کا عنوان ہے ایک ووٹ کی اہمیت ، ایک ووٹ کی طاقت ۔
پندرہ منٹ کا یہ ہفتہ وارپروگرام ہرجمعہ کو ملک بھرکی 23زبانوں میں نشرکیاجاناہے ۔ ان میں آسامی ، بنگالی ، انگریزی ، گجراتی ، ہندی ، کنّڑ، کشمیری ، کونکنی ، ملیالم ، منی پوری ، مراٹھی ، نیپالی ، اڑیہ ، پنجابی ،سنسکرت ، سندھی ، تمل ، تیلگو، اردو ، بوڈو ، سنتھالی ، میتھالی اورڈوگری ہیں ۔
یہ پروگرام شام 7 بجے سے رات 9بجے کے درمیان ملک بھرکے ایف ایم رینبو، ، وودِھ بھارتی اسٹیشنوں اورآل انڈیا ریڈیو کے پرائمری چینلوں پرنشرکیاجائے گا۔ لوگ اس پروگرام کو ‘‘ ٹوئیٹرپر @airnewsalerts, News On AIR’ ، ایپ ’’اورآل انڈیا ریڈیو کے یوٹیوب چینلوں پربھی سن سکتے ہیں ۔
اس ہفتہ وار پروگرام میں رائے دہندگان کے ایکونظام کے سبھی پہلوؤں کا احاطہ کیاجاتاہے ۔ہرپروگرام ، انتخابی عمل کے ایک مخصوص موضوع پرمبنی ہوتاہے ۔سبھی 52موضوعات کے تحت تمام اہل شہریوں اورخاص طورپر نوجوانوں اور پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کی حوصلہ افزائی پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے اوراس کے علاوہ انتخابات کے دوران معلومات پرمبنی فیصلہ کرنے کی ہمت افزائی کی جاتی ہے ۔ انتخابی کمیشن کی ٹیم معلومات عامہ کے مقابلے ، ماہرین سے انٹرویو اور ایس وی ای ای پی کے ذریعہ تیارکردہ گاؤوں وغیرہ کو ہرپروگرام میں پیش کرتی ہے ۔ اس پروگرام میں ‘‘شہریوں کا ایک گوشہ ’’ بھی شامل ہوتاہے جہاں ہرشہری ووٹنگ کے کسی بھی پہلوکے بارے میں کوئی بھی سوال کرسکتاہے یا کوئی بھی تجویز پیش کرسکتاہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -11391
(Release ID: 1867623)
Visitor Counter : 391