وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے نیشنل گیمز 2022 کے اختتام پر کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 13 OCT 2022 8:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل گیمز 2022 میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں   کے لئے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور تمغے جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ نیشنل گیمز 2022 کی شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو کھلاڑیوں نے بڑے پیمانے پر سراہا، اور کھیلوں کو ری سائیکلنگ، پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے اور صفائی ستھرائی کو بڑھانے سمیت پائیداری پر توجہ دینے کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مہمان نوازی کے لیے گجرات کے عوام اور حکومت کی تعریف کی۔

 سلسلے وار ٹویٹس میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

‘‘قومی کھیل 2022 کل اختتام پذیر ہوئے۔ میں ہر اتھلیٹ کو سلام کرتا ہوں جس نے حصہ لیا اور کھیل کے جذبے کو بڑھایا۔ گیمز میں تمغے جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ ان کے کارناموں پر فخر ہے۔ تمام ایتھلیٹس کو ان کے مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔’’

اس سال کے قومی کھیل مختلف وجوہات کی بنا پر  اہمیت کے حامل تھے۔ کھلاڑیوں کی طرف سے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ روایتی کھیلوں میں وسیع پیمانے پر شرکت بھی خاص باتوں میں شامل تھی۔

‘‘2022کے قومی کھیلوں کو پائیداری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا جس میں ری سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی، پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور صفائی کو بڑھانا شامل ہے۔ میں کھیلوں کے ذریعے مہمان نوازی کے لیے گجرات کے لوگوں اور حکومت کی بھی تعریف کرنا چاہوں گا۔‘‘


 

 

*************

 

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.11392



(Release ID: 1867608) Visitor Counter : 118