نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر نےتین روزہ "واڈا ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ سمپوزیم- 2022" کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا


سمپوزیم  ڈ  وپنگ کے خلاف ہماری اجتماعی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ہندوستان میں اینٹی ڈوپنگ پروگرام کو بھی تقویت دے گا: جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر

حال ہی میں نافذ قومی اینٹی ڈوپنگ ایکٹ 2022 ملک میں ہر سطح پر صاف ستھرے کھیلوں کے لیے ہندوستان کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 12 OCT 2022 2:48PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں تین روزہ "ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایسوسی ایشن-واڈا ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ(اے بی پی)سمپوزیم - 2022" کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس  نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری  کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔   کھیلوں کی مرکزی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، محترمہ ریتو سین، (اتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ) ورلڈ اینٹی ڈوپنگ سوسائٹی کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرڈاکٹر ریڈ ایکن، ورلڈ اینٹی ڈوپنگ سوسائٹی کے ایشیا/اوشینیا آفس کے ڈائریکٹرجناب  کازوگیرو حیاشی اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایسوسی ایشن کے سینئر مینیجر ڈاکٹر نوربرٹ بوم نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QN1Q.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار اے بی پی سیمینار کا انعقاد ہمارے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہم اپنی آزادی کے 75ویں سال کو آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھیلوں کے عالمی منظر نامے میں مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RWR8.jpg

جناب ٹھاکر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ اینٹی ڈوپنگ کے عمل میں ایک بہت اہم سائنسی ٹول ہے اور اس سے متعلق تحقیق دنیا کو نہ صرف کھیلوں میں ڈوپنگ کا پتہ لگانے بلکہ روکنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سمپوزیم  نہ صرف اے بی پی کی ترقی اور مضبوطی میں بلکہ ڈوپنگ کے خلاف ہماری اجتماعی لڑائی میں بھی ایک اہم اور بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔ مرکزی وزیر نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے انہیں معلومات، آلات، تحقیق اور مہارت سے آراستہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں ااور پورے کھیل کے ماحولیاتی نظام کو ڈوپنگ کے خطرے سے بچانے کے لیے بااختیار بنائے گا۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ یہ سمپوزیم ہمیں ہندوستان میں اینٹی ڈوپنگ پروگرام کو مضبوط بنانے کے قابل بنائے گا۔

جناب ٹھاکر نے بتایا کہ حکومت ہند نے حال ہی میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایکٹ، 2022 کے نام سے ایک اینٹی ڈوپنگ ایکٹ نافذ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی اینٹی ڈوپنگ مہم کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل عزم کی علامت کے طور پر ہمارے پاس ایک طویل مدتی ہدف ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ یہ ایکٹ ملک میں ہر سطح پر صاف ستھرے کھیلوں کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اظہار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D427.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ہم نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن میں اپنا حصہ بڑھایا ہے اور ہمارا ملک ایشیا میں اس سمت میں چوتھا سب سے بڑا تعاون کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیسکو کے رضاکارانہ فنڈ میں بھی ہمارا بڑا حصہ ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارے کھلاڑی ممنوعہ مادوں کے ساتھ غذائی سپلیمنٹس کے استعمال کی وجہ سے غیر ارادی طور پر ڈوپنگ کا شکار نہ ہوں    ناڈا ، نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) اور فوڈ سیفٹی آف انڈیا ، ایف ایس ایس اے آءی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PY07.jpg

مرکزی وزیر نے بتایا کہ معذور ایتھلیٹس کے لیے جامع رابطہ مواد تیار کیا گیا ہے۔ یونیورسل ڈیزائن فار لرننگ کے اصولوں پر اشاروں کی زبان میں اینٹی ڈوپنگ ایجوکیشن ماڈیول نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا میں کہیں بھی معذور کھلاڑیوں کے لیے مفید ہے۔ ان نا ڈ اا نڈیا  ان وسائل    کو ایشیا کے دیگر ممالک کی اینٹی ڈوپنگ تنظیموں کے   ساتھ بانٹ رہا ہے۔

 

اس سمپوزیم میں بحث کے اہم موضوع ،اے بی پی کے ساتھ حالیہ رجحانات، کامیابیاں اور چیلنجز، منشیات کے ماڈیول کو متاثر کرنے والے کنفیوزنگ فیکٹر  کا انتظام ،اے بی پی کے لیے اسٹریٹجک ٹیسٹ تیار کرنا وغیرہ ہونگے اور واڈا کو کھیلوں میں ڈوپنگ کے استعمال کے بارے میں پتہ لگانے اور اس کو ختم کرنے کی سمت میں اے پی ایم کے یو ذریعے کام کرنے میں مدد ملے گی۔

پہلا واڈا اے بی پی  سمپوزیم نومبر 2015 میں دوحہ، قطر میں اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری قطر  کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔ دوسرا واڈا اے بی پی سمپوزیم اطالوی فیڈریشن آف اسپورٹس میڈیسن  نے روم، اٹلی میں 2018 میں منعقد کیا تھا۔ یہ واڈا اے بی پی کا تیسرا سمپوزیم ہے اور یہ پہلی بار ہندوستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ سمپوزیم میں 56 ممالک کے دو سو سے زائد شرکاء، واڈا کے حکام، مختلف قومی اینٹی ڈوپنگ تنظیموں، ایتھلیٹ پاسپورٹ مینجمنٹ یونٹس اور واڈا کی تسلیم شدہ لیبارٹریوں کے نمائندے اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

****

ش ح ۔ م م ۔ م ر

U.No:11341

 


(Release ID: 1867313) Visitor Counter : 187