ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے عوامی-نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ کے تحت بلڈ ، آپریٹ اور ٹرانسفر کی بنیاد پر کانڈلا میں کچھ کی خلیج میں ٹونا ٹیکرا کے نزدیک کثیر المقاصد کارگو برتھ (کنٹینر/رقیق کے علاوہ) کی ترقی کو منظوری دی
Posted On:
12 OCT 2022 4:17PM by PIB Delhi
محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے عوامی-نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ کے تحت بلڈ، آپریٹ اور ٹرانسفر کی بنیاد پر کانڈلا میں کچھ کی خلیج میں واقع ٹونا ٹیکرا کے نزدیک کثیر المقاصد کارگو برتھ (کنٹینر / رقیق کے علاوہ) کی ترقی کو منظوری دے دی ہے۔
عام صارف سہولتوں کی ترقی اور عام صارف سڑکوں کی ترقی کی تخمینہ لاگت 2250.64 کروڑ روپئے ہے۔ [کنسیشنیئر کے ذریعہ کثیر المقاصد کارگو برتھ (برتھ، ٹرننگ سرکل اور اپروچ چینل کے ساتھ ڈریجنگ کے کام سمیت) کی ترقی کے لیے 1719.22 کروڑ روپئے کے بقدر لاگت برداشت کی جائے گی اور کنسیشننگ اتھارٹی (دین دیال پورٹ اتھارٹی) کے ذریعہ 531.42 کروڑ روپئے کے بقدر لاگت برداشت کی جائے گی۔]
پروجیکٹ کے شروع ہونے پر، یہ کثیر المقاصد کارگو (کنٹینر/ رقیق کے علاوہ) نقل و حمل میں مستقبل کی ترقی سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرے گا۔ سال 2026 تک تخمینہ نقل و حمل فرق 2.85 ایم ایم ٹی پی اے اور 2030 تک 27.49 ایم ایم ٹی پی اے ہوگا۔ کانڈلا میں کچھ کی خلیج میں واقع ٹونا ٹیکرا کے نزدیک کثیر المقاصدکارگو برتھ (کنٹینر / رقیق کے علاوہ) کی ترقی اسے ایک اسٹریٹجک فائدہ پہنچائے گی کیونکہ یہ بھارت کے شمالی حصہ (جموں و کشمیر، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان جیسی ریاستوں) کے وسیع اندرونی علاقوں کی ضرورت پوری کرنے والا قریب ترین کنٹینر ٹرمنل ہوگا۔کانڈلا کے کاروباری مضمرات میں اضافہ کرنے کے علاوہ، اس پروجیکٹ سے معیشت کو بڑھاوا ملے گا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
پروجیکٹ کو منتخبہ کنسیشنیئر کے ذریعہ بی او ٹی کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی۔ حالانکہ، دین دیال پورٹ اتھارٹی عام صارف سہولتوں کو ترقی دے گی۔
تفصیلات:
- مجوزہ پروجیکٹ کو ایک بین الاقوامی مسابقتی نیلامی کے عمل کے ذریعہ منتخب کیے گئے ایک نجی ڈیولپر/بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر (بی او ٹی)آپریٹر کے ذریعہ بی او ٹی کی بنیاد پر ترقی دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ کنسیشنیئر (بی او ٹی آپریٹر) اور کنسیشننگ اتھارٹی (دین دیال پورٹ) کے ذریعہ عمل میں لائے جانے والے 30 (تیس) برسوں کی مدت کے لیے طے کیے گئے کارگو کے نقل و حمل کے لیے رعایت سمجھوتے (سی اے) کے تحت پروجیکٹ ڈیزائن، انجینئرنگ، فنڈنگ، خرید، نفاذکاری کمیشن، آپریشن، انتظام کاری اور رکھ رکھاؤ کے لیے کنسیشنیئر ذمہ دار ہوگا۔ کنسیشننگ اتھارٹی کامن سپورٹنگ بنیادی ڈھانچہ جیسے کامن ایکسیس چینل اور کامن روڈ کے لیے ذمہ دار ہوگی۔
- اس پروجیکٹ میں 1719.22 کروڑ روپئے کی لاگت سے متعلقہ سہولتوں کے ساتھ بیک وقت چار بحری جہازوں کو سنبھالنے کے لیے سمندر کے اندر ایک برتھنگ ڈھانچہ کی تعمیر شامل ہے اور یہ سالانہ 18.33 ملین ٹن کے بقدر نقل و حمل صلاحیت کا حامل ہے۔
- ابتداً، یہ پروجیکٹ 100000 ڈیڈ ویٹ ٹنیج (ڈی ڈبلیو ٹی) کے 15 میٹر ڈرافٹ جہازوں کو پورا کرے گا اور اسی طرح چینل کو ڈریج کیا جائے گا، نیز 15 میٹر ڈرافٹ کے ساتھ کنسیشننگ اتھارٹی کے ذریعہ رکھا رکھاؤ کیا جائے گا۔ رعایت کی مدت کے دوران، کنسیشنیئر کو برتھ پاکیٹس اور ٹرننگ سرکل میں گہرا اور چوڑا کرکے 18 میٹر ڈرافٹ تک جہازوں کو سنبھالنے کی آزادی ہے، اور اسی طرح ایکسیس چینل کے ڈرافٹ کو لاگت تقسیم پر کنسیشننگ اتھارٹی اور کنسیشنیئر کے درمیان آپسی سمجھوتے کی بنیاد پر بڑھایا جا سکتا ہے اور کسی بھی دیگر پہلو کے تحت ایسی لاگت کو ساجھ کرنے کے نظام کے تحت ہو سکتا ہے ، جیسا کہ ڈرافٹ میں اضافہ کی تجویز کے وقت طے کیا جاتا ہے۔ کنسیشنیئر کو دستیاب کرائے جانے والے ایکسیس چینل کے ڈرافٹ کو ہائی ٹائیڈ کے اوسط اتار چڑھاؤ کے مطابق زیادہ سے زیادہ ڈرافٹ مانا جائے گا۔
پس منظر:
دین دیال بندرگاہ بھارت کی 12 بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے اور یہ ریاست گجرات میں کچھ کی خلیج میں بھارت کے مغربی ساحل پر واقع ہے۔دین دیال بندرگاہ بنیادی طور پر، زمین سے گھرے علاقوں جیسے جموں و کشمیر، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت شمالی بھارت میں خدمات فراہم کرتی ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.11322
(Release ID: 1867256)
Visitor Counter : 126
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam