خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی)، کل لڑکیوں کے لیے غیر روایتی ذریعہ معاش میں ہنر مندی ‘‘بیٹیاں بنے کوشل’’کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی


کانفرنس ہنر مندی، نئے دور کی مہارتوں اور لڑکیوں کے لیے غیر روایتی ذریعہ معاش پر مبنی ہوگا

افرادی قوت میں مساوات اور بااختیارافراد کی شرکت کے لیے نوجوان لڑکیوں کی ہنر مندی کی خاطر ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اور اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط

‘‘بیٹیاں بنیں کوشل’’ ایونٹ کو ملک بھر کے ناظرین کے لیے براہ راست نشرکیا جائے گا

خواتین واطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر اور نوعمر لڑکیوں کے ایک گروپ کے درمیان بات چیت کا ایک سیشن منعقد ہوگا جو ہندوستان بھر سے این ٹی ایل میں اپنی شناخت بنا رہی ہے


اسکیم کے نفاذ کی عمل آوری میں  ریاست/اضلاع کی رہنمائی کے لیے بی بی بی پی آپریشنل مینوئل کی شروعات کی جائے گی

Posted On: 10 OCT 2022 10:54AM by PIB Delhi

خواتین  واطفال  کی ترقی  کی وزارت (ایم ڈبلیوسی ڈی ) نے  گیارہ اکتوبر 2022 کوبچیوں کے عالمی دن کے موقع پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے بینر تلے لڑکیوں ‘‘بیٹیاں بنے کوشل ’’کے لیے غیر روایتی معاش میں مہارت (این ٹی ایل ) پر قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ کانفرنس میں وزارتوں اور محکموں کے درمیان تال میل قائم کرنے پر زور دیا جائے گا  تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں مہارت حاصل کریں اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ایم) سمیت مختلف پیشوں کے  افرادی قوت میں شامل ہوں، جہاں تاریخی طور پر لڑکیوں کی نمائندگی کم ہے۔ اس تقریب میں نوجوان لڑکیوں کی ہنرمندی اور افرادی قوت میں ان کی بڑھتی ہوئی تعداد، مساوی اور بااختیار شرکت کے لیے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای)کی وزارت اور اقلیتی امور کی وزارت  ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مشن شکتی رہنما خطوط کے مطابق کی گئی تبدیلیوں کے نتیجے میں اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاست/اضلاع کی رہنمائی کی خاطر بی بی بی پی آپریشنل مینوئل بھی لانچ کیا جائے گا۔

ملک بھر کے ناظرین کے لیے ‘‘بیٹیاں بنے کوشل’’ ایونٹ کو براہ راست (www.youtube.com/c/MinistryofWomenChildDevelopmentGovtofIndia)

پر نشر کیا جائے گا اور توقع ہے کہ اس میں ایم ڈبلیو سی ڈی ، ایم ایس ڈی ای، محکمہ کھیل، اقلیتی امورکی وزارت ، وزارت تعلیم کے ساتھ ساتھ قانونی ادارے جیسے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی کونسل کے نمائندے شرکت کریں گے۔  اس تقریب میں ہندوستان بھر سے لڑکیاں اور نوجوان خواتین پیش پیش ہوں گی۔

 

ایونٹ کی دیگر اہم جھلکیاں اس طرح ہیں:

  • خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور نوعمر لڑکیوں کے ایک گروپ کے درمیان بات چیت کے ایک سیشن کا انعقاد ہوگا جو پورے ہندوستان سے این ٹی ایل میں اپنی شناخت بنا رہی ہے۔
  • اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاست/اضلاع کی رہنمائی کے لیے بی بی بی پی آپریشنل مینوئل بھی لانچ کیا جائے گا
  • ایم او ایس ڈی ای اور ایم او ایم اے کے ساتھ 21ویں صدی کی ہنرمندی زندگی اور روزگار کی مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں، ڈیجیٹل خواندگی اور مالی خواندگی کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرنے کے وعدوں کا اعلان۔
  • زمینی سطح  سے ہنر مندی کے بہترین طریقے، منتخب اضلاع کے ذریعہ بتائے  گئے ہیں۔
  • صنعت، این جی اوز اور سی ایس اوز کی مثالوں کے ساتھ این ٹی ایل میں لڑکیوں اور خواتین کی دیرپا شمولیت پر معلوماتی مطالعہ ۔

***********

ش ح ۔ ع ح۔

U. No.11227



(Release ID: 1866404) Visitor Counter : 148