سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بی ایس سیریز ترمیم کے لئے ڈرافٹ نوٹی فکیشن

Posted On: 07 OCT 2022 11:22AM by PIB Delhi

سڑ ک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ( ایم او آر ٹی ایچ ) نے بھارت ( بی ایچ ) سیریز کے رجسٹریشن مارک ک کے ضابطوں میں ترامیم  کی تشہیر کے لئے  4 اکتوبر 2022 کو جی ایس آر (672 ای ) کا ڈرافٹ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ ایم او آر ٹی ایچ نے  26 اگست  2021  کو جی ایس  آر 594 (ای ) کے ذریعہ  بی ایچ سیریز کے رجسٹریشن مارک کو متعارف کرایا تھا۔ ان ضابطوں کے نفاذ کے سلسلے میں   بی ایچ سیریز کے ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانے کی خاطر کئی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

بی ایچ سیریز  کے نفاذ کےدائرے کو  وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کوششو ں کو مزید بہتر بنانے کی خاطر ایم او آر ٹی ایچ نے اہم خصوصیات  والے  نئے ضابطےتجویز کئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. بی ایچ سیریز کے رجسٹریشن مارک والی گاڑیوں کی  دوسرے افراد  کی جانب منتقلی میں، جو بی ایچ سیریز کے لئے اہل ہیں یا نہیں ہیں، سہولت فراہم کی گئی ہے۔
  2. ایسی گاڑیوں  کے لئے  ،  جن پر رجسٹریشن کا ریگولر مارک  ہے ، ضروری ٹیکس کی ادائیگی کے بعد بی ایچ سیریز رجسٹریشن مارک میں تبدیل کیا جاسکتا ہے تاکہ  ان افراد کو سہولت فراہم  کی جاسکے  ، جو بی ایچ  سیریز رجسٹریشن مارک کے لئے اہل ہوگئے ہیں۔
  3. شہریوں  کو زندگی گزارنے میں مزید آسانی فراہم کرنے کی خاطر ضابطہ  48  میں ترمیم  کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی رہائش  یا کام کرنے کے مقام پر بی ایچ سیریز کے لئے اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔
  4. غلط استعمال کو روکنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر  کے ملازمین  کے ذریعہ  داخل کئے جانے والے ورکنگ سرٹیفکیٹ  کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔

گزٹ نوٹی فکیشن کے لئے یہاں کلک کریں:

Click here to see Gazette Notification

*************

ش ح۔و ا۔ رم

U-11138



(Release ID: 1865763) Visitor Counter : 127