مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سال کے سب سے بڑے شہری صفائی جشن کی تیاری مکمل
صدر جمہوریہ ہند سب سے زیادہ صاف شہروں کو ایوارڈ سے نوازیں گی
Posted On:
30 SEP 2022 1:07PM by PIB Delhi
سال کے سب سے بڑے شہری صفائی جشن کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ درپدی مورمو یکم اکتوبر 2022 کو نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں رہائش اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں آزادی75@ سوچھ سرویکشن 2022 کے سب سے صاف ستھری ریاستوں اور شہروں کو ایوارڈ سے نوازیں گی۔ فضلہ سے آزاد شہر بنانے کے اپنے بلند نظریے کے ساتھ یہ دن وزیر اعظم کے ذریعے یکم اکتوبر 2021 کو سوچھ بھارت مشن-شہری2.0 کے آغاز کی پہلی سال گرہ کو نشان زد کرے گا۔
ایوارڈ تقریب میں رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری ، رہائش اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور، شہری ترقیات کے وزیر اور ملک بھر کے میئر سمیت کئی معجز شخصیتیں شامل ہوں گی۔ اس دوران مختلف زمروں میں 160 سے زیادہ ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ اس تقریب کا براہ راست نشریہ دیکھنے کے لئے شہریوں کے لئے شہروں کے اہم مقامات پر اسکرین بھی لگائی جائے گی۔
برسوں سے شہروں کی تعداد میں ہورہا مسلسل اضافہ سوچھ سرویکشن کے پیمانے کا ثبوت ہے۔ 2016میں 73اہم شہروں اور 2017میں 434شہروں کے سروے سے صفائی سروے کا ساتواں ایڈیشن دنیا کا سب سے بڑا شہری صفائی سروے بن چکا ہے، جس میں 4355شہر سروے میں حصہ لے چکے ہیں۔ ’’پیپل فرسٹ‘‘موضوع کے ساتھ اس سال کے سروے میں قابل ذکر اضافہ کرتے ہوئے 9کروڑ سے زیادہ کی غیر معمولی تعداد میں شہریوں کا رد عمل ملا ہے، جبکہ یہ تعداد پچھلے سال 5کرو ڑ تھی۔
سوچھ سرویکشن 2022 میں کچھ اہم نئے پہلو پیش کئے ہیں، مثال کے لئے نمونہ کی غرض سے گزشتہ سالوں میں 40 فیصد کے مقابلے سروے کے دائرے کی توسیع 100فیصد وارڈوں کو شامل کرنے کے لئے کیا گیا۔ بزرگ شہریوں اور نوجوانوں کے رد عمل کو جاننے کو اولیت دی گئی۔ چھوٹے شہروں کے لئے ایوارڈ کے زیادہ مواقع پیدا کئے گئے ہیں۔ سوچھ سرویکشن 2022 نتائج کے بنیاد پر شہریوں کے لئے ان کے متعلقہ شہروں کی صفائی کی حالت کو دیکھنے کے لئے ’سٹی رپورٹ کارڈ‘پیش کیا گیا ہے۔ ’صفائی متر سورکشا‘کو تمام شہروں کے لئے لازمی کردیا گیا ہے اورتحریک آزادی سے جڑی یادگاروں ؍پارکوں کو شہریوں کی قیادت والی شراکت داری کے توسط سے آزادی کی تحریک میں شامل کیا گیا ہے۔
رہائش اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے اس ایوارڈ تقریب کا انعقاد 17ستمبر 2022 سے 2؍اکتوبر 2022 تک سوچھ امرت مہوتسو کے حصے کی شکل میں کیا جارہا ہے۔ جب ہندوستان ایس بی ایم –شہری کی حصولیابی کے 8سال کا جشن منارہا ہے۔ایک ہفتے تک چلنے والے اس پروگرام میں ایس بی ایم –یو 2.0کے مجموعی مقاصد کے عین مطابق انوکھی پہلوں کا ایک وسیع سلسلہ شامل ہے۔ اس تقریب کا آغاز 17ستمبر کو اپنی طرح کی پہلی انڈین سوچھتا لیگ کے ساتھ ہوا ، جہاں 1850 سے زیادہ شہروں میں تقریباً 5 لاکھ نوجوانوں اور شہریوں نے ٹیمیں تشکیل دیں اور ساحلوں ، پہاڑیوں اور عوامی مقامات کو صاف کرنے کے لئے ایک طرح سے مقابلہ کیا۔ ان کوششوں کو بنائے رکھنے کے لئے ایک آن لائن اسٹارٹ اپ گیٹ وے بھی شروع کیا گیا ہے، جہاں اسٹارٹ اپ شہروں کے فائدے کے لئے اپنے حل کی نمائش کرسکتے ہیں۔ 26ستمبر کو وزارت کے ذریعے ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘نظریے کو آگے بڑھانے اور کھلونوں کی تعمیر میں فضلے کے دوبارہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے ایک بے حد اختراعاتی چیلنج –سوچھ ٹوائے کیتھان شروع کیاگیا۔ تقریب سے پہلے کے دو دن ’’سوچھ شہر-سمواد اور تکنیکی نمائش‘‘جیسی صلاحیت سازی پہل کے لئے وقف رہے، جس میں خاص طور سے میونسپل کارپوریشن ٹھوس فضلہ اور نرم فضلہ کے انتظام سے متعلق موضوعات پر مبنی تکنیکی اور انتظامی بات چیت شامل تھی۔
پچھلے 8سالوں میں مشن نے ملک کے کونے کونے میں ’’پیپل فرسٹ‘‘فوکس کے ساتھ بہت سے شہریوں کی زندگی میں تبدیلی لادی ہے۔ مشن نے 70 لاکھ سے زیادہ گھروں ، کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاء کی تعمیر کرکے شہری ہندوسان میں صفائی کی صورتحال کو بدلتے ہوئے سب کے لئے محفوظ اور باعزت صفائی حل مہیا کیا ہے۔ ایس بی ایم-یو نے خواتین ، کنّر برادری اور معذوروں کی ضرورتوں کو اولیت دی ہے۔ سائنسی فضلہ نظم پر زور دینے سے ہندوستان میں فضلہ پروسیسنگ کی حالت 2014 کے 18فیصد سے چار گنا بڑھ کر آج 73فیصد ہو چکی ہے۔ 98فیصد وارڈوں میں 100 فیصد ڈور- ٹو- ڈور فضلہ اکٹھا کرنا اور 89فیصد وارڈوں میں شہریوں کے ذریعے تحریری طور سے فضلہ کے ذرائع کو الگ الگ کرنے کے توسط سے اسے مدد فراہم کی گئی ہے۔
یکم اکتوبر 2021 کو سوچھ مشن بھارت-شہری 2.0 کے آغاز نے صفائی اور ٹھوس کچرا نظم نتائم کے استحکام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صفائی کے اگلے مرحلے کے لئے پلیٹ فارم تیار کیا۔ یہ مشن اب دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں رہائش کرنے والی اضافی آبادی کی خدمت کے لئے صفائی سہولتوں تک مکمل رسائی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ ٹھوس کچرا نظم کے شعبے میں یہ مشن کچرا سے قیمت کی زیادہ سے زیادہ وصولی حاصل کرنے کے لئے کچرا ذرائع کو الگ کرنے کے نظم کو بھی لاگو کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچرا ری سائیکلنگ سہولتوں کا قیام ، فضلہ پروسیسنگ سہولتیں ، تعمیر اور تباہی (سی اینڈ ڈی)قومی صاف ہوا پروگرام (این سی اے پی)،شہروں میں پلانٹ صفائی ملازمین کی تعیناتی کے علاوہ ہر شہر میں سِنگل یوز پلاسٹک کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کرنے کی مرکوز کوششوں پر کام کررہا ہے۔ شہروں کو کچرے سے آزاد بنانے کے مقصد سے تمام پرانے ڈمپ مقامات کا حل ایس بی ایم-یو 2.0کے تحت کیا جانا بھی ایک دیگر اہم اِکائی میں شامل ہے۔
اس ایوارڈ تقریب سے صفائی کے تئیں شہروں کے مکمل وقف کو نہ صرف ایک مناسب وقار ملنے کی امید ہے، بلکہ یہ پروگرام سب کے لئے شہری ہندوستان کو ایک ساتھ ، صحت مند اور زیادہ شمولیاتی ایکو سسٹم کی تعمیر میں اپنے عہد کو پھر سے دوہرانے کے لئے ایک واضح عزم بھی ہے۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10887
(Release ID: 1863928)
Visitor Counter : 151