وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم  نےاحمد آباد  میں نوراتری تہوار کی تقریبات میں شرکت کی


لاکھوں عقیدت مندوں کے ساتھ مہا آرتی بھی پیش کی

Posted On: 29 SEP 2022 10:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رات احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں نوراتری کی تقریبات میں شرکت کی۔

وزیر اعظم گجرات کے گورنر شری آچاریہ دیوورت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ تقریبات کے مقام پر پہنچے۔ وزیر اعظم نے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور لاکھوں عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ ماں امبا کو مہا آرتی پیش کی۔ نوراتری کی تقریب،  جو ہندوستانی ثقافت کی نشانی ہے اور گجرات کے مقامی ذائقے کی عکاسی کرتی ہے ،میں وزیر اعظم کی شرکت نے اس مبارک موقع پر عقیدت مندوں کو خوشی اور مسرت سے سرشارکردیا۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو ایک مبارک یادگار کے طور پر ماں امباجی شری ینترا پیش کیا۔ وزیر اعظم نے ثقافتی پروگرام اور گربا بھی دیکھا۔

وزیر اعظم  نے،جو آج گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں ، کئی تقریبات میں شرکت کی اور سورت اور بھاو نگر میں افتتاح کئے /وقف کئے/ سنگ بنیاد رکھے۔ انہوں نے نیشنل گیمز 2022 کے احمد آباد میں آج  شروع ہونے کا بھی اعلان کیا۔

کل، وزیر اعظم 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک، امباجی میں ایک اور عقیدت کے مقام پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور امباجی میں 7200 کروڑ روپئے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔  وزیر اعظم پی ایم آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے 45,000 سے زیادہ مکانات کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم پرساد اسکیم کے تحت ترنگا ہل - امباجی - ابو روڈ نئی براڈ گیج لائن اور امباجی مندر میں یاتری سہولیات کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نئی ریل لائن سے امباجی آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو فائدہ پہنچے گا، جو کہ 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے اور ان تمام یاتری مقامات پر عقیدت مندوں کی پوجا کی سرگرمیوں کو تقویت بخشے گا۔ دیگر منصوبوں جن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں ایئرفورس اسٹیشن، ڈیسا میں رن وے اور متعلقہ انفراسٹرکچر   ، امباجی بائی پاس روڈ  کی تعمیر شامل ہے ۔

وزیر اعظم مغربی فریٹ ڈیڈیکیٹ کوریڈور کے 62 کلومیٹر طویل نیو پالن پور-نیو مہسانہ سیکشن اور 13 کلومیٹر طویل نیو پالنپور-نیو چتودر سیکشن (پالن پور بائی پاس لائن) کو بھی وقف کریں گے۔ اس سے پیپاوا، دین دیال پورٹ اتھارٹی (کنڈلا)، موندرا اور گجرات کی دیگر بندرگاہوں سے رابطے میں اضافہ ہوگا۔ ان سیکشنز کے کھلنے کے ساتھ ہی  734 کلومیٹر  ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کام  کرناشروع  کردے گا۔ اس سلسلے کے کھلنے سے گجرات میں مہسانہ-پالن پور ۔ راجستھان میں سوروپ گنج، کیشو گنج، کشن گڑھ؛ ہریانہ میں ریواڑی،مانیسر اور نارنول کی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ وزیر اعظم مختلف سڑکوں کے منصوبوں کو بھی وقف کریں گے جن میں مٹھا - تھراد - ڈیسا روڈ کو چوڑا کرنا  بھی شامل ہے۔

******

 

ش ح ۔س ب۔ ف ر

U. No.10854

 



(Release ID: 1863634) Visitor Counter : 127