ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چار سو ستانوے (497) ریلوے اسٹیشنوں میں لفٹ یا ایسکیلیٹر لگا کر انہیں معذور افراد کے موافق بنایا گیا


اگست 2022 تک 339 اسٹیشنوں پر 1090 ایسکیلیٹر لگائے گئے

اگست 2022 تک 400 اسٹیشنوں پر 981 لفٹ کا انتظام کیا گیا

Posted On: 27 SEP 2022 4:25PM by PIB Delhi

جسمانی طور سے معذور افراد، بزرگوں اور بچوں کو ریلوے پلیٹ فارم پر آمد و رفت میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ’سوگمیہ بھارت ابھیان‘ کے ایک حصہ کے طور پر، ہندوستانی ریلوے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر لفٹ اور ایسکیلیٹر  لگانے میں مصروف ہے۔ اب تک 497 اسٹیشنوں میں لفٹ یا ایسکیلیٹر مہیا کرائے گئے ہیں۔

ایسکیلیٹر:- پالیسی کے مطابق، عام طور پر ریلوے کے ذریعے ریاستوں کی راجدھانیوں، 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں یا  یومیہ 25000 سے زیادہ فٹ فال والے اسٹیشنوں پر ایسکیلیٹر  لگائے جا رہے ہیں۔

اگست 2022 تک اب تک 339 اسٹیشنوں پر 1090 ایسکیلیٹر مہیا کرائے جا چکے ہیں۔ ایسکیلیٹر  کے انتظام کی سال در سال تفصیل درج ذیل ہے:-

سال

مارچ 2019 تک

2019-20

2020-21

2021-22

23-2022 اگست تک

لگائے گئے ایسکیلیٹر کی تعداد

656

86

120

182+ 10 (آر ای پی)

46+ 8 (آر ای پی)

 

 

لفٹ:- پالیسی کے مطابق، جی ایم/ژونل ریلوے کو فٹ فال، جگہ کی کمی وغیرہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے لفٹ کے انتظام کے لیے اسٹیشنوں/ پلیٹ فارموں کا انتخاب کرنے کا اختیار ہے۔

اگست 2022 تک، اب تک 400 اسٹیشنوں پر 981 لفٹ کا انتظام کیا جا چکا ہے۔ لفٹوں کے انتظام کی سال در سال تفصیل درج ذیل ہے:

سال

مارچ 2019 تک

2019-20

2020-21

2021-22

23-2022 اگست تک

لگائی گئی لفٹ کی تعداد

484

92

156

208

41

 

 

ہندوستانی ریلوے مختلف اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولیات میں بہتری کے لیے لگاتار کوشاں ہے۔ ریلوے پلیٹ فارم پر ایسکیلیٹر  اور لفٹ کا انتظام اسی کا ایک حصہ ہے اور مسافروں کی بڑھتی تعداد کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ ایک ضرورت بھی ہے۔ اس قسم کی سہولت سے مسافروں کے باہر نکلنے /داخل ہونے کی سہولت بڑھے گی۔ ساتھ ہی، یہ مسافروں کی حفاظت میں بہتری کی سمت میں ایک اور قدم ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10720


(Release ID: 1862627) Visitor Counter : 134