صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے ہندستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کی ، کرایوجینک انجن بنانےوالی مربوط فیکٹری کا افتتاح کیا  ۔ انہوں نے وائرولوجی (جنوبی زون) کے علاقائی ادارے کا  سنگ بنیاد بھی رکھا


ایچ اے ایل ، فوجوں کے پیچھے ایک  طاقت :صدر مرمو

Posted On: 27 SEP 2022 1:26PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ  دروپدی مرمو نے بنگلورو میں آج (27 ستمبر 2022)  ہندستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اےایل)  کی کرایوجینک  انجن تیار کرنے والی فیکٹری  کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر وائرولوجی کے  علاقائی ادارے (جنوبی زون) کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GSR_2330H9HN.JPG

اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نےکہا  کہ کرایوجینک انجن بنانےوالی مربوط  فیکٹری کا افتتاح نہ صر ف ایچ اے ایل اور اسرو کے لئے یقیناً ایک تاریخی لمحہ ہے  بلکہ   یہ پورے ملک  کے لئےبھی ایک تاریخی لمحہ ہے کہ یہاں کرایوجینک اور نیم کرایوجینک انجن تیار کرنے کی ایک جدید ترین فیکٹری قائم ہوگئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ایچ اےایل نے دفا ع کے شعبے میں بھارت کو  خودمنحصر بنانے میں زبردست تعاون کیا ہے۔  یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایچ اےایل، فوج کے پیچھےایک طاقت ہے۔  ایچ اےایل   نے ،طیاروں کے  مختلف پلیٹ فارموں  کی تحقیق و ترقی اور تیاری کے سلسلہ میں  اکثر و بیشتر  اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_VG50941T0YL.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسرو کی وجہ سےملک،  فخر محسوس کرتا ہے۔ جب  اس ادارہ نے 1960 میں  کام کاج شروع کیاتھا  تو بھارت کوایک جمہوریہ بنےہوئے کچھ ہی دن ہوئے تھےاور اسے شدید غربت اور  ناخواندگی کےچیلنجز  درپیش تھے۔ لیکن اس کے پاس  زبردست صلاحیتیں موجود تھیں۔ اسرو اس تیز رفتار ی کے دوران پروان چڑھی اور اس نے  جدیدترین حیثیت  اور ٹکنالوجی  کےاعتبار سے ترقی یافتہ ملکوں تک کی توجہ حاصل کرلی۔ اسرو کی سنجیدہ کوششوں اور خود کو وقف کردینے سے  بھارت، دنیا میں ایسا چھٹا ملک  بن کر ابھرا ہے  جس  کے پاس کرایوجینک انجن بنانےکی  صلاحیتیں دستیا ب ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_VG51003093Z.JPG

 صدر جمہوریہ نےکہا کہ ایچ اےایل اور اسرو نے مل کر  اہم  دفاع اور اس سےمتعلق ترقی میں تعاون دیا ہے۔ دونوں تنظیموں نے   مختلف آلات اور پروگراموں کو تیار کرنے میں ایک بڑا رول ادا کیا ہےجس سے ملک کی ترقی کو دوبارہ تقویت ملی ہے۔ ایچ اےایل  نے  دفاع سے متعلق آلات بنانے کی اپنی جدید ترین فیکٹری سے یہ ثابت کردیا  کہ یہ  ملک کےلئے ایک انمول اثاثہ ہے۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_VG50962WHDO.JPG

صدر جمہوریہ نےکہا   کہ ایچ اےایل اور اسرو  کے شاندار ماضی سےہمیں  ایک یقین حاصل ہوا ہے کہ یہ تنظیمیں مستقبل میں بھی ایک اہم اور مضبوط رول ادا کرتی رہیں گی جیسا کہ بھارت امرت کال میں داخل ہوگیا ہے۔ 2047 تک جب ہم آزادی کے 100 سال کا جشن منائیں گے ، ہمارےاردگرد   کی دنیا میں زبردست تبدیلیاں ہوچکی ہوں گی، جیسا کہ ہم   موجودہ دنیا  کا خیال کرتےہوئے 25 سال پہلے کسی حیثیت کےحامل نہیں تھے، ہم آج تصور نہیں کرسکتے کہ کس طرح   مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن ہماری زندگی میں یکسر تبدیلی لارہے ہیں۔ ہم نے ملک کی آزادی کے75 سال مکمل کرلئےہیں۔ ہم  اگلے  25 سال کے لئے  پرامیدہیں  جیسا کہ  یہ    بھار ت کے بارے میں   نئے سرے سے  خیالات  طے کرنے کا وقت  ہے کہ یہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔ اس بات کی یقین  دہانی کرانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہےکہ  2047 کا بھارت کہیں زیادہ خوشحال اور مضبو ط ملک ہوگا۔

کووڈ وبا کےبارے میں  اظہار خیال  کرتے ہوئےصدر جمہوریہ نے کہا   ہمارے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کی لچک دار اور غیر معمولی کوششوں سے  ، اس بحران سےنمٹنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل نے  کووڈ سےموثر طور پر نمٹنے میں  مثالی مدد فراہم کی ہے اور وہ   اپنے تحقیق سے متعلق بنیادی ڈھانچےکو توسیع دےرہی ہے۔طبی تحقیق کی بھارتی کونسل کےتحت ، پنےمیں وائرولوجی کا قومی ادارہ ، وائرولوجی کےمیدان میں تحقیق و ترقی میں اضافے کے  ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے  یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس کی  کہ وائرولوجی کے قومی ادارے کو ، عالمی صحت تنظیم کی، اشتراکی لیبارٹری   کی حیثیت  سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ   ملک میں  مختلف جغرافیائی خطوں میں  مانگ کو پورا کرنے کے لئے  زونل کیمپس کے ذریعہ   وائرولوجی کے  قومی  ادارےکی توسیع   قابل تعریف ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر  پڑھنے کےلئےیہاں کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/sep/doc2022927109901.pdf

 

 

ش ح۔ اس ۔ ج

UNO-10711

 



(Release ID: 1862504) Visitor Counter : 162