وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ہزاری باغ، جھارکھنڈ میں ایک بس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 17 SEP 2022 8:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں ایک بس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

 

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے کہا؛

 

”جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں بس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان سے غم زدہ ہوں۔ اس المناک گھڑی میں، میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہوں۔ دعا ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوں: وزیر اعظم @narendramodi

 

                                        **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

18-09-2022

U: 10382



(Release ID: 1860316) Visitor Counter : 97