وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم، 17ستمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے


وزیراعظم  کونو نیشنل پارک میں  - جنگلی چیتوں  کو ریلیز کریں گے – جو ہندوستان سے معدوم ہوگئے تھے

نامیبیا سے لائے گئے چیتوں کو ، پروجیکٹ چیتا کے تحت،  ہندوستان میں متعارف  کرایا جارہا  ہے ، جو کہ دنیا کا پہلا بین – بّرصغیر کا جنگلی درندوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ بسانے کا بڑا پروجیکٹ  ہے

یہ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلاتی حیات کے تحفظ کے تئیں  وزیراعظم کے عہدکےعین  مطابق  ہے

وزیر اعظم شیو پور کے  کراہال  میں ایس ایچ جی سمیلن میں شرکت کریں گے

اس سمیلن  میں  ایس ایچ جی کی خواتین کارکنان  /کمیونٹی کے وسائلی افراد  شرکت کریں گے

وزیراعظم ، پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت،  چار خاص طورپر کمزور قبائلی گروپس کے  مہارت کے مراکز کا بھی افتتاح کریں گے

Posted On: 15 SEP 2022 1:12PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 17ستمبر کو  مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباََ پونے گیارہ بجے ، وزیر اعظم کونو نیشنل پارک میں  چیتوں کو ریلیز کریں گے ۔اس  کے بعددوپہر تقریباََ بارہ بجے وہ، شیو پور کے کارا ہال  میں ایس ایچ جی کی خواتین کارکنان /کمیونٹی کے وسائلی افراد کے ساتھ  ایس ایچ جی سمیلن میں شرکت کریں گےشرکت کریں گے۔

کونو نیشنل  پارک میں  وزیر اعظم 

کونو نیشنل پارک میں وزیر اعظم کے ذریعہ جنگلی چیتوں  کو  ریلیز کرنا ، ہندوستان کی جنگلاتی زندگی اور اس کے مسکنوں  کو   دوبارہ مستحکم  کرنے  اور متنوع بنانے کی  ان کی کوشش کا حصہ ہے۔1952  میں  چیتے کو ہندوستان سے معدوم قراردے دیا گیاتھا، جن چیتوں کو ریلیز  کیا جائے گا، وہ نامیبیاسے لائے گئے ہیں اور انہیں اس  سال کے اوائل میں  ایک مفاہمت  نامے پر دستخط کرنے کے تحت   لایا گیا ہے۔ہندوستان میں چیتے کا تعارف   پروجیکٹ چیتے کے تحت کیا جارہا ہے ، جو کہ دنیا کا پہلا بین – بّرصغیر کا جنگلی درندوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ بسانے کا بڑا پروجیکٹ  ہے۔

چیتے ،   ہندوستان  میں کھلے جنگل اور سبزہ زار ایکو نظام کی بحالی میں مدد کریں گے۔ یہ حیاتیاتی تنوع   کو تحفظ فراہم کرنے اور  بڑے پیمانے پرآبی تحفظ ، کاربن اخراج میں کمی اور مٹی کی نمی کے تحفظ ،  معاشرے کو فائدہ  پہنچانے جیسے  ایکونظام کی خدمات میں اضافہ کریں گے۔ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلاتی زندگی کے تحفظ کے تئیں  وزیراعظم کے عہد کے مطابق  ، یہ کوشش  ، اقتصادی ترقی اور ایکو سیاحت  کی سرگرمیوں  کے ذریعہ  مقامی کمیونٹی کے لئے روزی روٹی کے مواقع میں  اضافہ کرنے کا باعث ہوگی۔

ایس ایچ جی سمیلن  میں  وزیر اعظم

وزیراعظم، شیو پور کے کراہال میں  منعقد کئے جارہے ایس ایچ جی سمیلن میں  شرکت کریں گے۔ اس سمیلن میں   ذاتی مدد کے گروپ  (ایس ایچ جی ) کی خواتین اراکین  / کمیونٹی کے وسائلی افراد  شرکت کریں گے ، جنہیں  دین دیال  انتودیہ  یوجنا – قومی دیہی لائیو لی ہڈ مشن  (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم )کے تحت  پروموٹ کیا جارہا ہے ۔

پروگرام کے دوران، وزیراعظم ،  پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت    چار خاص طورپر انتہائی کمزور علاقائی گروپس   (پی وی ٹی جی )کے مہارت کے مراکز کا بھی افتتاح کریں گے۔

ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کا مقصد دیہی غریب گھرانوں کو  مرحلہ وار  طور پر ایس ایچ جیز  میں تبدیل کرنا اور  انہیں   اپنے  ذریعہ معاش کو  متنوع بنانے میں  طویل مدتی معاونت فراہم کرنا ،  ان کی آمدنی میں  اضافہ کرنا اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ مشن،  آگہی  پیدا کرکے  اور گھریلو تشد د ، خواتین  کی تعلیم اور جنس سے متعلق  دیگر خدشات ، تغذیہ ، صفائی ستھرائی ،  صحت وغیرہ جیسے معاملات پر برتاؤ  میں تبدیلی  کے کمیونی کیشن کے ذریعہ، ایس ایچ جی کی خواتین اراکین کو بااختیار بنانے کے تئیں  بھی کام کررہا ہے۔

 

*************

 

ش ح۔اع۔ رم

10284 U-


(Release ID: 1859527) Visitor Counter : 206