سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیلرس کے ذریعہ رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں شفافیت کو فروغ دینے کے لئے مسوداتی نوٹیفکیشن

Posted On: 15 SEP 2022 10:50AM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے 12 ستمبر 2022 کو ایک مسوداتی نوٹیفکیشن جی ایس آر693 (ای) جاری کیا ہے، تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیلرس کے ذریعہ رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں شفافیت کو فروغ دیا جاسکے۔

ہندوستان میں کسی دیگر کی ملکیت والی کارمارکیٹ میں دھیرے دھیرے اضافہ ہورہا ہے۔ حالیہ برسوں میں آن لائن مارکیٹ پلیسیس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو کسی غیر ملکیت والی گاڑیوں کی خریدوفروخت میں شامل ہیں اور اِس آن لائن مارکیٹ کی وجہ سے اِس طرح کی گاڑیوں کی خرید وفروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ ایکو سسٹم کی وجہ سے متعدد مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔ جیسے گاڑیوں کی ایک دوسرے تک منتقلی، تیسرے فریق کے تعلق سے نقصانات کی ذمہ داریوں کے سلسلے میں تنازع، خاطی کے تعین میں درپیش مشکلات وغیرہ۔

ایم او آر ٹی ایچ نے مرکزی موٹر گاڑی ضوابط، 1989 کے بابIII میں ترامیم کی تجویز پیش کی ہے، تاکہ کسی غیر کی ملکیت والے کار مارکیٹ کے لئے جامع ریگولیٹری ایکو سسٹم کو تیار کیا جاسکے۔

مجوزہ قوانین کے اہم التزامات حسب ذیل ہیں:

  1. رجسٹرڈ گاڑیوں کے ڈیلرس کے لئے ایک مجاز سرٹیفکیٹ متعارف کرایاگیا ہے، تاکہ ایک ڈیلرکی توثیق کی شناخت کی جاسکے۔
  2. اس کے علاوہ رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالک اور ڈیلر کے درمیان گاڑیوں کی ترسیل کی اطلاع کے لئے طریق کار کی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔
  3. رجسٹرڈ گاڑیوں کے قبضہ کے دوران سے ایک ڈیلر کے اختیارات اور اس کی ذمہ داریوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔
  4. ڈیلرس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید؍ فٹنس کے سرٹیفکیٹ کی تجدید، ڈپلی کیٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، این او سی، ملکیت کی منتقلی اور موٹر گاڑیوں کے قبضے سے متعلق اختیارات حاصل کرنے کی درخواست کے لئے اختیارات دیے گئے ہیں۔
  5. ریگولیٹری پہل کے طو رپر الیکٹرک گاڑی کے ٹرپ اندراج کی دیکھ بھال کو بھی لازمی کیاگیا ہے، جس میں ٹرپ کے مقاصد، ڈرائیور، وقت اور مائی لیج وغیرہ کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

ان ضوابط میں اِس طرح کی گاڑیوں کی خرید وفروخت کے لئے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے خلاف مناسب تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گاڑیوں کے ڈیلروں کی شناخت اور انہیں بااختیاربنانے میں مدد کی امید کی گئی ہے۔

30دنوں کی مدت کے اندر تمام شراکت داروں سے تبصرے اور مشورے طلب کئے گئے ہیں۔

 Click here for Gazette notification

 

**********

 

)ش ح ۔  ع ح۔ ع ر)

U-10276

 



(Release ID: 1859462) Visitor Counter : 115