بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی کے لئے مہارت کا مرکز ،سی او ای کے ، 16 اور 17ستمبر 2022 کو بنگلورو میں دورو زہ ‘آورتن ’ کا انعقاد کرےگا
‘‘ کھادی میں آرٹ ، پہلے دل کو بھاتا ہے پھر آنکھوں میں سماتا ہے’’-ایم کے گاندھی
عوام کے ساتھ رابطہ کرنے کی ایک کاوش میں ، کھادی کے لئے مہار ت کا مرکز، بنگلورو میں ،بنگلور بین الاقوامی مرکز (بی آئی سی) میں آورتن نامی ایک دوروزہ تقریب کا انعقادکررہا ہے ۔
Posted On:
15 SEP 2022 10:52AM by PIB Delhi
کھادی کے لئے مہار ت کا مرکز(سی او ای کے ) کو ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ تخلیق کیا گیا تھا،جس کا مقصد فیشن ٹکنالوجی کے قومی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ اشتراک میں کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی)کو معاونت فراہم کرنا تھا تاکہ نوجوان ناظرین اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کی جاسکے ۔مرکز کا قیام دلی میں ایک ہب کے اور مرکز ماڈل کے طورپر نیز بنگلورو ، گاندھی نگر ، کولکتہ اور شیلانگ میں اس کے مرکز کے طورپرکیا گیا ہے۔
اس تقریب میں ہو م اور ملبوسات کی مختلف قسمیں نمائش کی جائیں گی، جو سی او ای کے ، اپنے ڈیزائنرو ں کے ذریعہ وسیع پیمانے پر لوگوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔کھادی کے اداروں کو اپنے تیار کردہ کپڑے اور ساڑیوں کو مارکیٹ میں لانے کے لئے موعو کیا گیا ہے۔کھادی سے متعلق بین فرد ی اجلاس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور سی او ای کے ، کی ٹیم کے ذریعہ وضاحت کی جائے گی،جس کے لئے بنگلورو کے ڈیزائن کالجوں سے طالب علموں کو 16 ستمبر کے لئے موعو کیا گیا ہے۔تین اجلاس ہوں گے ، جو ہیں : کھادی کو دوبار ہ منسلک کرنا ، نئی نسل کے لئے کھادی اور کھادی کے لئے ڈی این اے ۔ یہ اجلا س کھادی کی پائیداری اور ورثے پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
سی او ای کے ، کی ایک اور پہل ‘ کھادی اور آرٹ ’ کی مختلف قسموں کی پیروی کرنے والوں تک رسائی کرنے اور یہ تسلیم کرنے کا ایک وسیلہ ہے کہ کس طرح آرٹ ، کھادی کے ساتھ لازم وملزوم ہے ۔سی او ای کے ، نے ، بنگلورومیں مقیم ایک نوجوان ہم عصر ڈانسر اور کوروگرافر کلیانی سرادا کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ وہ بی آئی سی میں 17ستمبر 2022 کو شام چھ بجے‘ آورتن’ کا خصوصی طورپر تیار کردہ ایک نمونہ پیش کریں گے۔ان کے اس رقص کا مقصد کھادی کے منفرد عمل کی عکاسی کرنا ہے ۔اسے پیش کرنے والے ،سی او ای کے ، کی ٹیم کے ذریعہ خصوصی طورپر کھادی سے تیار ملبوسات زیب تن کریں گے۔
اس تقریب کا مقصدکھادی کو آرٹ کی دیگر اقسام کے ساتھ مربوط کرنا ہے تاکہ ‘ کھادی جذبہ ’ کو وسیع تر ناظرین کے سامنے لے جایا جاسکے اور کھادی کو نئے معنوں کے ساتھ تشریح دی جاسکے ۔ یہ تقریب ، نمائش اور اجلاسوں کے ذریعہ کھادی کو نوجوانوں کے ساتھ منسلک کرنے پرتوجہ مرکوز کرے گی اور کھادی کے اداروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
*************
ش ح۔اع۔ رم
U-10275
(Release ID: 1859461)
Visitor Counter : 150