کابینہ
کابینہ نے بھارت میں 17 سال سے کم عمر کی خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ ۔2022 کے تحت فیڈریشن انٹر نیشنیل ڈی فٹبال ایسوسی ایشن (ایف آئی ایف اے-فیفا)کے انعقاد کے لئے گارنٹیز پر دستخط کئے جانے کی منظوری دی
Posted On:
14 SEP 2022 3:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت میں17 سال سے کم عمر کی خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ ۔2022 کے تحت فیڈریشن انٹر نیشنیل ڈی فٹبال ایسو سی ایشن (ایف آئی ایف اے-فیفا) کے انعقاد کی غرض سے گارنٹیز پر دستخط کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
فیفا انڈر۔17 خواتین کا ورلڈ کپ2022، 11؍ا کتوبر سے 30 ؍اکتوبر کے درمیان بھارت میں منعقد ہونا ہے۔ دوسال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والا یہ یوتھ ٹورنامنٹ ، بھارت کے ذریعہ منعقد کیا جانے والا ،فیفا خواتین کا اب تک اولین ٹورنامنٹ ہوگا۔ فیفا انڈر-17 مردوں کے ورلڈ کپ2017 کی مثبت میراث کی بدولت ، ملک ، خواتین کی فٹبال کے اس بنیادی لمحہ کے لئے تیار ہورہا ہے کہ جب دنیا بھر کی خاتون فٹبال کھلاڑی ، اس باوقار ٹرافی کو حاصل کرنے کی غرض سے اپنی مہارتوں کو بروئے کار لائیں گی۔
مالی اخراجات
آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو کھیل کے میدان کی دیکھ ریکھ ،اسٹیڈیم کی بجلی ، توانائی اور کیبل ، اسٹیڈیم اور تربیتی مقام کی برانڈنگ وغیرہ کے لئے دس کروڑ روپے کے مالی اخراجات کو ، کھیل کود سے متعلق قومی فیڈریشنوں (این ایس ایفز) کو اسکیم آف اسسٹینس کے لئے بجٹ میں مختص فنڈ سے پورا کیا جائے گا۔
اسکیم کے مقاصد
- 17 سال سے کم عمر کی خواتین کے فیفا ورلڈ کپ2022 میں ملک میں خواتین کی فٹبال کو مستحکم کرنے کی صلاحیت ہے۔
- 17 سال سے کم عمر کے مردوں کے فیفا ورلڈ کپ 2019 سے حاصل مثبت میراث کی بدولت ملک، خواتین کی فٹبال کے اس بنیادی لمحہ کے لئے تیار ہورہا ہے کہ جب دنیا بھر کی خاتون فٹبال کھلاڑی ، اس باوقار ٹرافی کو حاصل کرنے کی غرض سے اپنی مہارتوں کو بروئے کار لائیں گی۔
ایک مثبت میراث قائم کرنے کی غرض سے درج ذیل مقاصد کی حصولیابی کا ارادہ کیا گیا ہے۔
- فٹبال کی قیادت اور فیصلہ سازی کے اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ
- بھارت میں زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو فٹبال کھیلنے کی ترغیب دینا اور راغب کرنا
- کم عمر سے ہی مساوی اور ایک جیسے کھیل کے تصور کو عام کرکے ، صنف کی مبنی پر شمولیت شرکت کی حمایت
- بھارت میں خواتین کے لئے فٹبال کے معیارات کو بہتر بنانے کا موقع
- خواتین کے کھیل کی تجارتی لحاظ سے قدر میں بہتری
دائرہ اختیار
فیفا انڈر۔17 خواتین کا ورلڈ کپ ، ایک باوقار تقریب ہے اور یہ بھارت میں پہلی مرتبہ منعقد ہوگا۔ اس ورلڈ کپ کی بدولت زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ کھیل کو د میں حصہ لیں اور بھارت میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے میں مدد کریں۔اس تقریب کی بدولت ، بھارتی لڑکیوں میں کھیلوں کی پسند کے طور پر نہ صرف فٹبال کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے ایک دیر پا وراثت بھی قائم ہونے کی امید ہے جس سے ملک کی لڑکیوں اور خواتین میں کھیل کود اور خاص طور پر فٹبال کو بطور کھیل اختیار کرنے میں سہولت فراہم ہوگی۔
پس منظر
فیفا انڈر۔17 خواتین کا ورلڈ کپ ، 17 سال تک کی عمر کی خاتون کھلاڑیوں کی ایک عالمی چیمپئن شپ ہے۔ جس کا انعقاد فیفا کرتی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا2008 میں آغاز ہوا تھا اور یہ روائتی طور پر جفت عدد والے سالوں میں منعقد کیا جاتا ہے خواتین کا چھٹا ورلڈ کپ ، 2018 میں 13 نومبر سے یکم دسمبر تک اورو گوئے میں منعقد ہوا تھا ۔اسپین ، فیفا انڈر۔17 خواتین کے ورلڈ کپ کا موجودہ چیمپئن ہے۔ فیفا انڈر۔17 خواتین ورلڈ کپ انڈیا۔2022 ،اس ٹورنامنٹ کا ساتواں ایڈیشن ہوگا۔ جس میں بھارت سمیت 16 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اے آئی ایف ایف نے اس ٹورنامنٹ کے میچ تین مقامات پر کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ مقامات ہیں ( 1 )بھوبنیشور( 2)نوی ممبئی اور(3 )گوا۔ بھارت نے ملک میں فیفا انڈر ۔17 مردوں کا ورلڈ کپ انڈیا۔2017 کا 6 اکتوبر سے 28 اکتوبر کے درمیان چھ مقامات پر کامیاب انعقاد کیا تھا۔ یہ مقامات تھے نئی دہلی، گوہاٹی ، ممبئی، گوا،کوچی، اور کولکاتہ۔
*****
ش ح۔ع م۔م ش
U. No.10234
(Release ID: 1859200)
Visitor Counter : 219
Read this release in:
Marathi
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada